عمران خان سے نئے سال کے موقع پر ملاقات، فہرست تیار
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سالِ نو کے پہلے دن بانی پی ٹی آئی سے 6 دوست ملنے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، تمام دوستوں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ کل جیل میں بانی سے دوستوں کی ملاقات کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ سالِ نو کے پہلے دن بانی پی ٹی آئی سے 6 دوست ملنے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، تمام دوستوں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ فہرست میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی کے نام شامل ہیں، جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام شامل ہیں۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے، کل جیل میں بانی سے دوستوں کی ملاقات کا دن ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔