اسلام آباد 2025میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد 2025میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد 2025 میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔عالمی جریدے نے اسلام آباد کو صفحہ اول کے پرامن شہروں میں شامل کیا، جرائم میں مجموعی طور پر سال 2025 میں سال 2024 کے مقابلے میں 37 فیصدکمی واقع ہوئی، سنگین جرائم میں سال 2024 کے مقابلے میں 69 فیصد نمایاں کمی ہوئی۔غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ رواں سال اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد ہائی پرو فائل کیسز کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹریس کئے،23683 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 ارب روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
اِسی طرح ڈکیتی،راہزنی ،کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 578 گینگز کے 1308 ارکان گرفتار کیے، گرفتار گینگز سے کروڑوں روپے مالیت کی 375 گاڑیاں اور 851 موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ سال 2025 میں قتل کے مقدمات میں اسلام آباد پولیس کی موثر کارروائیاں، 187 ملزمان گرفتار4000 سے زائد اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، قبضہ مافیا کے خلاف 157 مقدمات کا اندراج کر کے 161 ملزمان گرفتار کیے گئے۔اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھر بور کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ، ہوائی فائرنگ میں ملوث 200 سے زائد ملزمان،غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 2308 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے 304 رائفلیں، 92 بندوقیں، 2200 سے زائد پستول 294 خنجر اور 37491 روند برآمد کیے گئے۔منشیات کے خلاف خصوصی مہم نشہ اب نہیں کے تحت 1801 منشیات فروش گرفتار، تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث 29 ملزمان کو جیل بھجوایا گیا،منشیات فروشوں کے قبضہ سے 323 کلو گرام چرس، 550 کلو گرام ہیروئن،161 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جس میں 10 کلو گرام افیون ، نشہ آور گولیاں اور 8427 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔
عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ بہترین تفتیش کی بدولت اسلام آباد پولیس نے سال 2025 میں عدالتوں سے قتل کے مقدمات میں 14 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 14 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں دلوائیں اور شہریوں کے مسائلِ کے فوری حل کے لیے 1270 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ، کھلی کچہریو ں سے ایک لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال میں 3973 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، جرائم کے انسداد اور امن و عامہ کے قیام کے حوالے سے 465 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے ، پولیس نے 2337 لا اینڈ آرڈرز کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی اور سہولیات فراہم کیں۔عالمی جریدے نے مزید لکھا کہ سال 2025 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اسلام آباد پولیس کے4 افسران شہید اور 33 افسران غازی قرار پائے، سال 2025 میں پولیس ریسپانس یونٹ اور سٹی واچر سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے 6ایف بی آر اہلکار معطل شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے 6ایف بی آر اہلکار معطل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا یمنی عوام اور دھڑوں سے دانشمندی اپنانے اور کشیدگی ختم کرنے پر زور پاکستان ایران ہائی بارڈر کمیشن کا تہران میں اجلاس، سرحدی امور، تجارت، معیشت، سیکیورٹی تعاون کا جائزہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل، بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین مظفر آباد میں کینسر ہسپتال سے مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسرآئیں گی، وزیراعظم برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم