اسلام آباد: خاتون کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے خاتون کے سوشل میڈیا اکاو نٹس کے ڈیٹا چوری کرنے اور پھر نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم رضوان اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد کو خاتون نے شکایت کی کہ ملزم رضوان اللہ نے غیر قانونی طور پر ان کے سوشل میڈیا اکاو نٹس تک رسائی کی اور ڈیٹا چوری کیا، بعدازاں قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے ڈسپلے کیں۔خاتون کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے انکوائری کی تو الزامات درست معلوم ہوئے، جس پر انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر مصباح بتول کی سربراہی میں این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔