2026-07-24@13:50:37 GMT
تلاش کی گنتی: 42737

«بس سٹیشن»:

(نئی خبر)
    میلان سرمائی اولمپکس میں چین نے ایک اور طلائی تمغہ جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز میلان :میلان-کورٹینا سرمائی اولمپکس میں منعقدہ فری اسٹائل اسکیئنگ کے مردوں کے ایریئل فائنل میں چینی کھلاڑی وانگ شین دی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ۔ چینی کھلاڑی لی تھیان ما نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر زرداری کی جانب سے چین کو خوشحالی میں مسلسل پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع چین کا...
    آج بنوں ضلع میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کی گئی، جس میں خوارج اور ایک خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور کو بروقت روکا گیا، جس سے بنوں شہر میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تاہم، خوارج نے مایوسی میں اپنی بارودی گاڑی فورسز...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نےا پنے قافلے پر حملے کو ناکام بنا کر 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  21 فروری کو ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، کارروائی علاقے میں خودکش بمبار سمیت خوارج عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بارود سے بھری گاڑی پر سوار خودکش بمبار کو سیکیورٹی فورسز کے اگلے دستے نے بروقت روک کر اس کے مذموم عزائم...
     بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملہ کیا جس سے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہو گئے، آپریشن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بنوں ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے اس وقت نشانہ بنایا جب خوارج کی موجودگی، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اگلے دستے نے گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو بروقت روک لیا اور اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا، یہ دہشت گرد بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور قانون...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر زرداری نے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی قوم کا قیمتی سرمایہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور درجات کی بلندی اور صبرِ جمیل کے لیے دعا کی۔ صدرِ پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے اور قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماہِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے منفرد انداز میں خوش آمدید کہا ہے، جس کے لیے ایک خصوصی اور دلکش ڈوڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل نہ صرف کرکٹ کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر ٹورنامنٹ کے جوش و خروش کو بھی نمایاں کر رہا ہے۔ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل کی جانب سے پیش کیا گیا یہ خصوصی ڈوڈل شوخ اور جاذبِ نظر رنگوں، نمایاں گرافکس اور تھری ڈی ڈیزائن پر مشتمل ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز رفتاری، سنسنی اور میدان کی گہماگہمی کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنتہ الخوارج کے مزموم عزائم ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جس کی پزیرائی کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں دہشت گردی کی کوشش اس بات کا...
    بنوں: فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس۹ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پرفتنہ الخوارج نے حملہ کردیا اور خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی جس کے...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ان دنوں ایک چونکا دینے والا دعویٰ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مبینہ طور پر 70 پاؤنڈ ’’بچوں کا گوشت‘‘ کھایا۔ یہ انکشاف حال ہی میں جاری ہونے والی جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلز میں ہوا ہے۔ بعض پوسٹوں میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکار نے فلمساز ووڈی ایلن کے ساتھ ای میلز میں خود کو آدم خور قرار دیا۔ New Epstein files reveal that Leonardo DiCaprio ate over 70 pounds of “child meat” as part of a cannibalism diet. The files expose DiCaprio swapping emails with Woody Allen where he brags about being a full-blown...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرفتنہ الخوارج نے حملہ کردیا اور خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔ ظفران وزیر کی طالبان کی قید سے رہائی، مقامی افراد...
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاہم کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے) شروع ہوگا۔ موسمی حالات پر نظر رکھنے والی مختلف ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں میچ کے دوران تیز بارش کے 75 فیصد امکانات ہیں۔ ایک جانب جہاں بارش کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے سے محروم ہوسکتے ہیں وہیں دونوں ٹیمیں بھی ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم ہوسکتی ہیں۔ اگر بارش کے باعث دونوں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزرا نے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور قیام امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی تفصیلی طور...
    سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے اندرونی معاملات اچھے ہوتے تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوتے،قانون و انصاف نہیں ہے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس چیز کا گناہ گار ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ اتنی سپورٹ اور شہرت کے باوجود ناکام ہو رہے ہیں بار بار، یا تو ہمارے نیتوں میں فرق ہے یا پھر آپس کے اختلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں میں لگے ہوئے ہیں جو مقصد سے ہٹ کر ہیں، ہم بے وقوفی پر لگے ہوئے نادانی میں لگے ہوئے ہیں استعمال ہورہے ہیں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پرفتنہ الخوارج نے حملہ کردیا اور خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے اہم ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، داخلی سلامتی اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے قیامِ امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے  اس موقع پر تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے...
    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے انڈیا اےآئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران گریٹر نوئیڈا کی نجی درسگاہ گلگوٹیاس یونیورسٹی ایک بڑے تنازعے میں گھر گئی، جب اس کے اسٹال پر پیش کیا گیا روبوٹک ڈاگ بعد میں چینی ساختہ نکلا۔ یہ 3 روزہ اے آئی سمٹ 17 سے 19 فروری تک جاری رہا، جس میں تقریباً 70 ہزار افراد نے شرکت کی اور اس ایونٹ میں عالمی ٹیک شخصیات بھی موجود تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک انڈس اے آئی ویک منظم، جبکہ انڈیا اے آئی سمٹ تنازعات اور بد انتظامی کی نذر واضح رہے کہ سمٹ کے دوران یونیورسٹی کی کمیونیکیشنز پروفیسر نے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے روبوٹ کو اوریئن کے نام سے متعارف...
    آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ہفتے کے روز کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کی تاریخ میں ایک طویل اور سنسنی خیز رقابت موجود ہے، اور اس بار بھی داؤ پر بہت کچھ لگا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ نہایت سخت اور اعصاب شکن ثابت ہوگا، کیونکہ دونوں سائیڈز صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 50واں آمنا سامنا ہوگا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کس قدر متوازن رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔یہ اہم معرکہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے پہلی گیند کرائی جائے گی۔ سپر ایٹ مرحلے میں یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ کے اگلے مراحل کی سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہاں ایک کامیابی پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط گرفت دلانے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔گروپ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمزور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق قومی ٹیم مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔3 میچوں پر مشتمل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاری کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستانی اسکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 15 مارچ کو ہوگا۔تینوں میچ ڈھاکا کے معروف شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ...
    لاہور: پولیس نے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہڈیارہ شجاع اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عمران کو حراست میں لے لیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 11 سالہ بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گھر سے کھانا دینے کے لیے گئی تھی کہ اسی دوران ملزم نے اسے بہانے سے اپنے پاس بلا کر مبینہ طور پر نازیبا حرکت کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ بچی کی والدہ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جب ٹینکرز کے ذریعے پورے کراچی میں پانی مل رہا ہے تو لائن کے ذریعے کیوں نہیں دیا جا رہا؟، ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں کے ذریعے پانی دو۔ سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عدنان کریم میمن نے سپرینٹنڈنٹ کے ڈبلیو سی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی نے تو کہا تھا ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے تو لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے رہے؟، درخواست گزار کے گھر تک پانی پہنچائیں۔ واٹر کارپوریشن کے وکیل مسرور احمد نے عدالت میں بتایا کہ پرانی...
    سینیئر صحافی طلعت حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سنبھالنے کی خواہش اپنے عروج کے قریب پہنچ چکی ہے۔ طلعت حسین نے لکھا کہ علیمہ خان کے نزدیک عمران خان کی صحت کا معاملہ اقتدار سنبھالنے کا راستہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے کسی کو بھی نظرانداز کر سکتی ہیں، تاہم ان کے بقول پارٹی کے اندر بہت سے لوگ ان کے ارادوں سے آگاہ ہیں اور ان کے بیانیے کو قبول نہیں کر رہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو دو بار ڈیل کی پیشکش؟ رانا ثناء اللہ کا...
    سکردو اور چلاس میں آزمائشی طور پر منصوبے کے آغاز رمضان المبارک میں ہی شروع ہو گا۔ اس سارے عمل کو ڈی آئی جی دیامر استور رینج اور ڈی آئی جی بلتستان کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو اور چلاس میں سیف سٹی سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق عوام کے مطالبے پر سکردو اور چلاس میں آزمائشی طور پر منصوبے کے آغاز رمضان المبارک میں ہی شروع ہو گا۔ اس سارے عمل کو ڈی آئی جی دیامر استور رینج اور ڈی آئی جی بلتستان کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔
     آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔یہ گزشتہ برس جولائی کے بعد پاکستان ٹیم کا...
    اینٹی نارکوٹکس فورس یعنی اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی منشیات فروش نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران نائجیرین گروہ کو بے نقاب کیا گیا جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبا کو کوکین اور آئس فراہم کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 400 کلو منشیات برآمد، 5 گرفتار گرفتار ملزمان کے قبضے سے 860 گرام کوکین کیپسولز، کوکین کے پیکٹس اور میتھ ایمفیٹامائن برآمد کی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے واضح اشارہ دیا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ اوپننگ پوزیشن نہیں دی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس کے پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم رہا ہے، جو ٹیم کی موجودہ حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر مڈل آرڈر میں ضرورت پڑنے پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جب ٹیم دباؤ میں ہو اور اننگز کو سنبھالنے کی ضرورت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد ٹیم میں واپسی پر بابر...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف اور زرداری خاندان پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور یہ سب ملکر پاکستان کا بیڑا غرق کررہے ہیں، انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستان کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 پر جنہیں آپ لاتے ہیں وہ انہیں ووٹ بھی نہیں ملتے اور ان میں کچھ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے، آپ کا ہائبرڈ نظام فیل ہوچکا ہے۔ حافظ نعیم نے کہا ہے کہ صرف 10 ارب میں پی آئی اے جیسا ادارہ فروخت کردیا گیا لیکن وزیراعلیٰ صاحبہ کا نیا طیارہ 11 ارب میں خریدا گیا ہے۔ پاکستان اشتہاروں میں بہت ترقی کررہا ہے لیکن گزشتہ...
    سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر نے تو کہا تھا کہ ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے۔اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن سے سوال کیا کہ لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے رہے؟ درخواست گزار کے گھر تک پانی پہنچائیں۔کراچی واٹر کارپوریشن کے وکیل نے کہا کہ پرانی لائنیں ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہے، جس پر جسٹس عدنان کریم میمن نے کہا کہ تو لائنیں بناؤ، کچھ خرچ عوام پر بھی کریں۔سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پیچھے سے بھی پانی...
    دکانداروں کیلئے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دیں،کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائیگی دکانداروں اور خریداروں کیلئے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ،سیکیورٹی کیلئے 50 سٹی وارڈنز تعینات کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنا دی گئی ہیں، عارضی دکانوں میں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی، دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ہے۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ...
    گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جلد فعال کردیا جائے گا تاکہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جنہوں نے سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: صحت کے شعبے کے لیے 12 کروڑ 57...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر شاداب خان کو سابق کرکٹرز سے متعلق بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دینے کا مشورہ دے دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے، ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔ شاہد آفریدی نے کہا...
    اسلام آباد: نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور گلگت...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بدترین کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی اولمپک 2028 میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم کی اس ناکامی کے اثرات صرف اس ٹورنامنٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے پیش نظر آسٹریلیا کی شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزبان امریکا سمیت صرف چھ ٹیمیں اولمپکس میں جگہ پائیں گی اور موجودہ درجہ بندی میں تنزلی کے بعد آسٹریلیا کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔ اگر آسٹریلیا کو اولمپکس میں جگہ بنانی...
    تاریخی قرار دیا گیا امریکا کے ساتھ بھارتی تجارتی معاہدہ اب صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارتی ناکامی میں بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا کہ کچھ بھی نہیں بدلا وہ (بھارت) ٹیرف دے رہے ہیں، ہم نہیں دے رہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کردیا کہ تجارتی معاہدے میں فائدہ صرف امریکا کو حاصل ہوگا اور بھارت ہی بھاری ٹیرف ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ 2 فروری 2026 کو صدر ٹرمپ نے مودی کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان ان حلقوں کے لیے کاری ضرب ہے جو اس معاہدے پر جشن منا رہے تھے۔ اس سے پہلے بھارت کے لئیے صدر ٹرمپ کی حکمت عملی...
    یومِ شہدا اور عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ہفتہ کی علی الصبح ہزاروں افراد نے ڈھاکا میں واقع مرکزی شہید مینار پر 1952 کی لسانی تحریک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے رات 12 بج کر ایک منٹ اور 12 بج کر 8 منٹ پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد شہید مینار کے احاطے کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے اس کے بعد سیاسی جماعتوں، سماجی و ثقافتی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے صبح تک پھول پیش...
    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر آج شاہ رخ خان ہوں تو سلیم خان کی وجہ سے ہوں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کو برین ہیمرج کے بعد تشیوشناک حالت میں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لایا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔ 90 سالہ سلیم خان اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ڈاکٹرز انہیں مسلسل نگرانی کررہے ہیں، اس دوران سلیم خان کے اہلِ خانہ اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن، بیٹے سلمان خان، ارباز اور سہیل خان...
    ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جہاں سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا، جس نے حسب توقع کئی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ پارٹنر جیو اسٹار نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ نے ان کے پلیٹ فارم پر ریچ اور ناظرین کی تعداد کے حوالے سے تاریخ رقم کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میچ نے ریکارڈ 163 ملین کی غیرمعمولی ڈیجیٹل...
    گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے، جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ 7 فروری کو شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں ایڈیشن کا سپر ایٹ مرحلہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔ 20 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے جس...
    ٹی20 ورلڈ کپ کے ‘سپر ایٹس’ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کولمبو میں آج مدمقابل ہوں گے۔ سابق چیمپئن آسٹریلیا حیران کن طور پر اپنے گروپ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا، جس کے باعث یہ مرحلہ ان کے بغیر شروع ہو گا۔ 2009 کے بعد پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔ دوسری جانب زمبابوے نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ بی میں اوّل مقام حاصل کیا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی۔ زمبابوے 2024 میں ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی تک نہیں کرسکا تھا اور اب اس کی اس کارکردگی  نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں تجارتی محصولات کے معاملے پر نئی قانونی اور سیاسی کشمکش نے جنم لے لیا ہے جہاں اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹیرف کی پالیسی ختم نہیں کی جائے گی بلکہ اس کے نفاذ کے لیے مختلف قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد جاری بیان میں سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران ٹیرف کی مجموعی سطح کم و بیش وہی رہے گی جو اس وقت نافذ ہے، تاہم ان کے اطلاق کا طریقہ کار تبدیل ہوگا تاکہ عدالتی اعتراضات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر کے بعض اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایونٹ کا دوسرا بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔ گروپ مرحلے میں دونوں ٹیمیں کمزور حریفوں کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سپر ایٹ میں پہنچی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے گروپ کے مضبوط حریفوں کے خلاف شکست ہوئی۔ اکتوبر 2022 سے اپریل 2025 کے درمیان دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 41 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو سب سے بڑا چیلنج وینیو کی تبدیلی کا ہوگا۔ اس نے اب تک اپنے چاروں میچز چنئی اور احمدآباد میں کھیلے ہیں۔ دوسری جانب...
    ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھیلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا ہے، جس کے بعد انہوں نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔ کیتھلین سوزا سعودی عرب کی ٹیم النصر خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں صحیح راستہ تلاش کرنے، مثبت تبدیلی لانے اور اپنی بہترین شخصیت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ چھوٹے قدم، صحیح راستہ تلاش کرنا، تبدیلی کی کوشش اور زندگی کے انعام کے لیے شکرگزاری۔ سعودی النصر خواتین کے کلب نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیتھلین سوزا کے اس خاص...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر نے تو کہا تھا کہ ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے۔اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن سے سوال کیا کہ لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے رہے؟ درخواست گزار کے گھر تک پانی پہنچائیں۔کراچی واٹر کارپوریشن کے وکیل نے کہا کہ پرانی لائنیں ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہے۔  یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف علاقوں میں پانی کا بدترین بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے نوے فیصد کراچی پانی خرید کر پی رہا ہے، مصطفیٰ کمال جس پر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنانے کا سوچا نہیں تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نےکہا ہےکہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا۔ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پرجانےپہچانے چہروں سےملاقات کرکےاچھا لگا،آج بھی نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت دلی وابستگی پاکستان کے ساتھ ہے۔ یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو شیڈولڈ...
    امریکی صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طور پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق 150 دن کے لیے امریکا درآمد ہونے والی اشیا پر 10فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، جبکہ بعض اشیا اس عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مستثنیٰ اشیا میں معدنیات، کھاد، دھاتیں اور توانائی آلات سمیت زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی شامل ہے، نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکا میکسیکو کینیڈا معاہدے پر نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے تین کے مقابلے میں چھ ججوں کی اکثریت سے فیصلہ دیا تھا، ٹرمپ نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں منشیات فروخت کرنے والے غیر ملکی نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی منشیات نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت دو اہم کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نائجیرین منشیات نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں خصوصاً طلبہ کو کوکین اور آئس فراہم کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 860 گرام کوکین کیپسول، کوکین پیکٹس اور میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ...
    آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع یہودی عبادت خانے میں گاڑی گھُسا دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تقریباً 7:15 بجے کے قریب 32 سالہ ایک آدمی نے اپنی کار ٹوئوٹا ہائی لکس کو برسبین سیناگوگ (یہودی عبادت خانے) کے دروازے سے ٹکرایا۔ خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ہتھیار یا گاڑی کا خطرناک استعمال، جان بوجھ کر نقصان پہنچانا اور سخت دہشت یا نفرت کی بنیاد پر جرم کا ارتکاب شامل ہیں۔ منشیات کے زیرِ اثر ہونے یا منشیات کے قبضے اور استعمال کے آلات رکھنے کے الزامات...
    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ شام ساڑھے 6 بجے کولمبو میں ہو گا، کیویز کی ٹیم کا کولمبو میں پریما داسا سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا، بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے ٹریننگ ختم کرنا پڑی۔ شدید بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے پریما داسا سٹیڈیم میں تین گھنٹے ٹریننگ کرنا تھی۔ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں...
    امریکی سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار دیے تھے۔ اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 10 فیصد گلوبل ٹیرف پر دستخط کر دیے ہیں، تمام ممالک پر نیا ٹیرف فوری طور پر نافذ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جے ڈی وینس نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نائب صدر نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے، جس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات کو استعمال کریں گے۔یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے،...
    لاہور میں حالیہ منعقد ہونے والی بسنت کے موقع پر ہونے والے اخراجات اور حفاظتی اقدامات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ خط وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی یعنی ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھجوایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت فیسٹیول: 3 روز میں 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری اور 14 لاکھ مسافروں کا مفت سفر خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بسنت کے انعقاد پر آنے والے تمام اخراجات کی مکمل تفصیلات اور متعلقہ رسیدیں فراہم کی جائیں۔ مزید برآں، بسنت کے دوران کیے گئے حفاظتی اقدامات کی مکمل...
    لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سکھر رینج پولیس کی جامع کارکردگی: کتنے ڈاکو مارے، ہنی ٹریپ سے کتنے بچائے؟ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ اس دوران، زیادتی کے ملزم واجد علی اور سلمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان نے درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو ڈیل کی پیشکش سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی آپشن زیر غور ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کسی قسم کی ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی اور نہ ہی آئندہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا، جیسا کہ ماضی میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے معاملات میں ہوا۔رانا ثناء اللہ نے گزشتہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھاکہ انہیں انٹرویوز نہیں دینے چاہیے تھے ، اگر وہ انٹرویو دیں تو صرف بانی کی رہائی کی بات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں ، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کردیا تو فورس بنائی جائے گی۔تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر شفیع جان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ان...
    امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع عالمی ٹیرف پلان کو غیر قانونی قرار دیا کیونکہ انہوں نے قانون کے بغیر خود سے ٹیرف عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی اور فوراً ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کے تحت تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کردیا گیا جسے 150 دن تک نافذ رکھا جائے گا، بشرطیکہ کانگریس اسے توسیع نہ دے۔ نئی 10 فیصد ٹیرف تمام ملکوں سے آنے والی درآمدات پر لاگو ہوگا۔ اگرچہ کچھ...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے لاء افسران اور ممبر کمیشن سے رپورٹس بھی طلب کرلی۔ ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ درختوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس میں پی ایچ اے کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے کا رویہ دیکھ لیں۔ پنجاب میں اسموگ کنٹرول...
    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دی ہنڈرڈ میں بھارتی ملکیت والی فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر منتخب نہیں کریں گی جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ لندن میں 11 اور 12 مارچ کو ہونے والی دی ہنڈرڈ کی پلیئر نیلامی کے دوران 4 بھارت سے وابستہ ٹیمیں مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سدرن بریو اور سن رائزرز لیڈز مبینہ طور پر پاکستانی کھلاڑیوں سے گریز کریں گی۔ یہ بھی پڑھیے: دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے رپورٹ میں کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ ذاتی معالج تک رسائی دی جائے، ملک میں ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماؤں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے۔ یہ بات نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر قوم پریشانی کا شکار ہے، آپ عمران خان کے معالج کو ان تک رسائی دیں وہ جیل سے بتا دیں ان کے ساتھ کس کو ہونا ہے، یہ حق ہے ان کا انہیں ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی حاصل ہو، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کس کو ہونا چاہیے کس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور کے 24 سالہ محمد اکرم نے پاکستان کے سابق کرکٹر عمران نذیر کا21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد اکرم تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ففٹی کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں 13 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ لاہور میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں حیدر آباد کے خلاف میچ میں بہاولپور کے اکرم نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس سے قبل عمران نذیر نے 2005ء میں 14 گیندوں پر ففٹی مکمل کی تھی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    کولمبو میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس مرحلے کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، تاہم موسم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسمی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں دوپہر کے وقت آسمان مکمل طور پر ابر آلود تھا اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ درجہ حرارت تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن زیادہ نمی کے باعث یہ 37 ڈگری محسوس ہو رہا ہے، جبکہ سایہ دار مقامات پر حقیقی درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پروجیکٹس پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے لا افسران اور ممبر کمیشن سے رپورٹس بھی طلب کرلی۔ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ درختوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس میں پی ایچ اے کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے کا رویہ دیکھ لیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے...
    امریکی سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ٹیرف کیلئے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائیگا، جنہیں عدالتوں میں کئی مرتبہ چیلنج کیا گیا، مگر عدالتوں نے انہیں درست قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔ امریکی سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران ٹیرف کم و بیش یہی رہیں گے، جو اس وقت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائے گا، جنہیں عدالتوں میں کئی مرتبہ...
    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کیلئے ان اختیارات کو استعمال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے اور اس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ...
    امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہنگامی اختیارات کے تحت عائد کیے گئے وسیع ٹیرف غیر قانونی قرار دینے کے بعد انہوں نے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی 10 فیصد عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ 1977 کے قانون ‘انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ’ کے تحت ٹیرف عائد کرنا صدر کے اختیارات سے تجاوز تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر کانگریس ٹیرف لگانے کا غیر معمولی اختیار دینا چاہتی تو وہ اسے واضح طور پر قانون میں شامل کرتی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ: ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار فیصلے کے...
    بعض اشیاء اس عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہونگی۔ مستثنیٰ اشیاء میں معدنیات، کھاد، دھاتیں اور توانائی کی آلات شامل ہیں۔ زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی درآمدی ڈیوٹی سے متثنیٰ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طور پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، صدر نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق 150 دن کے لیے امریکا درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، بعض اشیاء اس عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مستثنیٰ اشیاء میں معدنیات، کھاد، دھاتیں اور توانائی کی آلات شامل ہیں۔ زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی درآمدی ڈیوٹی سے متثنیٰ ہوگا، نئی ڈیوٹی...
    اپنے ردعمل میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ بہت مایوس کن ہے، مجھے عدالت کے چند مخصوص ممبران پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں، ان ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی، میں جو چاہوں کرسکتا ہوں، مگر میں کوئی رقم وصول نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے دوسرے ملکوں پر اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دیئے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔ جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دیئے۔ 3 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت نے...
    پاکستان تحریکِ انصاف میں جاری اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق متنازع بیانات نے بھی ان اختلافات کو طول دی ہے، حالیہ بیانات سے پارٹی قیادت واضح طور پر 2 حصوں میں تقسیم نظر آ رہی ہے، جبکہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سینیٹر مشال یوسفزئی کے علیمہ خان مخالف بیان دینے پر پارٹی نے دونوں رہنماؤں کے خلاف تادیبی کارروائی کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان ڈیل کا کیا بنا؟ کیا رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی سے کوئی کھیل کھیل رہے ہیں؟ پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے بعد علی امین...
    فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت اضافی ٹیرف لگائے، وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اضافی ٹیرف نافذ کرتے وقت اختیارات سے تجاوز کیا۔ یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر پچھلے سال لگائے گئے صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیئے۔ 3 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت نے فیصلہ سنایا۔ جسے چیف جسٹس جان رابرٹس نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت اضافی ٹیرف لگائے، وہ قومی ایمرجنسی کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260221-01-21 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی عدالت عظمیٰ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ سال نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق یہ ٹیرف قانونی طور پر درست نہیں تھے اور انھیں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔یہ فیصلہ جمعہ کی شام 8بج کر5 منٹ پر سنایا گیا۔ عدالت کے حکم کے بعد امریکی حکومت کی تجارتی پالیسی پر بڑے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔امریکا کی عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے عالمی ٹیرف نافذ کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے باعث عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی ۔عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ ٹرمپ نے یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260221-01-18 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی پر 14فروری کو اہل کراچی کے حق ، مسائل کے حل اور با اختیار شہری حکومت کے لیے جماعت اسلامی کے پر امن احتجاج پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور شیلنگ کے دوران گرفتار 30کارکنوں کو جمعہ کے روز سینٹرل جیل سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر رہائی ملنے کے بعد ادارہ نور حق میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،روز ے کے باوجودکارکنوں کی بڑی تعداد جیل چورنگی پر جمع ہو ئی ، رہائی پانے والے کارکنوں کو جیل چورنگی سے ادارہ نور حق تک جلوس کی شکل میں لایا گیا ، کارکنوں میں زبردست جوش و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، ہوا کی رفتار 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے چلنے ہوائیں انتہائی خشک ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف سے متعلق اب  دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔ امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد اپنے بیان میں اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران ٹیرف کی مجموعی سطح کم و بیش یہی رہے گی جو اس وقت نافذ ہے، تاہم ان کے نفاذ کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 جیسے قوانین کا سہارا لے گی، جنہیں ماضی میں متعدد بار عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن عدالتوں نے درست قرار دیا۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے صدر کے بعض اختیارات محدود ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک وقت تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا شمار دنیا کی نمایاں ترین ٹیموں میں ہوتا تھا اور پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سمیت ہر سطح کے عالمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی تھی مگر اب دیگر بہت سے کھیلوں کی طرح ہاکی کا کھیل بھی پاکستان میں شدید زبوں حالی کا شکار ہے۔ ہاکی ٹیم کے حالیہ دورۂ آسٹریلیا کے دوران چار میچوں کی سیریز میں ٹیم چاروں میچوں میں شکست سے دو چار ہوئی تاہم جب شائقین کی جانب سے اس بدترین کارکردگی پر اعتراضات سامنے آئے تو ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی پھٹ پڑے اور ان کی طرف سے یہ حقائق قوم کے علم میں لائے گئے کہ ٹیم کو دورہ کے دوران...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کردیا تو فورس بنائی جائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان لوگوں سے ملاقات ہی نہیں کریں گے تو وہ انہیں قومی حکومت پر راضی کیسے کریں گے؟۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی پیش کش کی گئی تھی، جو لوگ دباؤ میں آ کر ملاقات کے لیے نہ گئے انہوں نے غلطی کی، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ ضرور جا کر بانی سے ملاقات کرتے اور ان کی صحت کے بارے میں خود تسلی کرتے۔نجی ٹی وی پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ وہ ایک بہن ہیں اور ان کے...
    چیکنگ کے دوران بجلی چوری میں ملوث شخص نے میٹر انسپکٹر اور لائن مین پر حملہ کردیا، ملزم کی جانب سے میٹر انسپکٹر اور لائن مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کپڑے پھاڑ دیئے گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ میپکو افسران ،پولیس اور رینجرز مو قع پر پہنچے۔  اسلام ٹائمز۔ وہاڑی کی تحصیل عارفوالہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران میپکو ٹیم پرمقامی افراد کا حملہ، ترجمان میپکو ملتان کے مطابق عارف والہ کے احمد یار سب ڈویژن کی حدود میں دو مقامات پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی، چیکنگ کے دوران بجلی چوری میں ملوث شخص نے میٹر انسپکٹر اور لائن مین پر حملہ کردیا، ملزم کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینڈی :آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک اہم گروپ میچ میں آسٹریلیا نیشنل کرکٹ ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں واقع پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلوی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں برتری دکھائی۔میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم آسٹریلوی باؤلرز نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا۔ عمانی بیٹنگ لائن مستقل مزاحمت نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عمان کی جانب سے وسیم علی نمایاں رہے جنہوں نے 32 رنز اسکور کیے، مگر...
    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد...
    بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بدنامِ زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ جیفری ایپسٹین نہ صرف ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کرتا رہا بلکہ بار بار تذلیل کرتے ہوئے انہیں زیادہ عمر کی ہونے کا...
    امریکی سپریم کورٹ کے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دینے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے باعثِ شرم قرار دیا ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں گورنرز کے ساتھ بند کمرہ اجلاس کے دوران ایک معاون نے صدر ٹرمپ کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں موجود ایک ذریعے نے فوکس نیوز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلہ پڑھتے ہی اسے شرمناک کہا اور بتایا کہ میرے پاس متبادل موجود ہے۔ اس کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ہی امریکی سپریم کورٹ نے 6-3 کی اکثریت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہماری قیادت کو یہ پیش کش ضرور تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں جا کر مل لیں لیکن جو کسی پریشر میں آ کر بانی سے نہیں ملا اس نے غلطی کی ہے لیکن اگر میں ہوتا تو ضرور ان سے ملاقات کرتا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں علیمہ خان کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے، وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، ان کی سخت بات بھی ہمیں برداشت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی...
    صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا، عالمی ٹیرف کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمی نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کے لیے جس اکانومی ایمرجنسی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے بعد ملکی سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔گزشتہ روز صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی گئی کہ ان کا جیل میں ملاقات کا دن تھا مگر کیا ان کے اتحادیوں میں سے کوئی رہنما ان سے ملنے پہنچا؟ ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انہیں جیل میں 111 دن سے زائد ہو چکے ہیں۔ اس بیان کے بعد سیاسی شخصیات کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے عالمی تجارتی ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اختیارات سے تجاوز قرار دے دیا، جسے امریکی معاشی پالیسی کے لیے ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے جمعہ کو سنائے گئے فیصلے میں کہا کہ صدر نے ٹیرف نافذ کرتے وقت قانونی حدود سے آگے بڑھ کر اقدام کیا حالانکہ متعلقہ قانون یعنی انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدر کو ایسے محصولات عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا، اس نوعیت کے اقتصادی اقدامات کے لیے مقننہ یعنی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔عدالت کے مطابق صدارتی اختیارات کا استعمال آئینی دائرہ کار کے...
    اپنے پیغام میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹو کے تحت اے آئی اور آئی ٹی کورسز نوجوانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں، جو مستقبل میں ملک کی ترقی کے ضامن ہوں گے، پاکستان کا وژن اقوام متحدہ کے منصفانہ، جامع اور پُرامن معاشروں کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے اور حکومت کمزور و پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر سندھ نے...