بانی کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری نہیں چاہیے، شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کردیا تو فورس بنائی جائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان لوگوں سے ملاقات ہی نہیں کریں گے تو وہ انہیں قومی حکومت پر راضی کیسے کریں گے؟۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔