قرآن مجید سمیت تمام آسمانی کتب ماہ رمضان مبارک میں نازل ہوئیں، ڈاکٹر سید محمد نجفی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
وفاق المدارس الشیعہ کے رابطہ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ افطار حلال رزق سے کریں، افطار رزق حلال سے ہوگا تو روزہ مکمل ہو گا، اجر و ثواب ملے گا۔ انہوں نے کہا اسلامی اصطلاح میں رزق ہوتا ہی حلال ہے، اگر کوئی ملازم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا، کمپنی کو پورا وقت نہیں دیتا تو حاصل ہونے والی تنخواہ رزق حلال نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا ہے کہ قرآن مجید سمیت تمام آسمانی کتب اور صحائف ماہ رمضان مبارک میں نازل ہوئے، رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے، جو انسان کی تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے افطار حلال رزق سے کریں، افطار رزق حلال سے ہوگا تو روزہ مکمل ہو گا، اجر و ثواب ملے گا۔ انہوں نے کہا اسلامی اصطلاح میں رزق ہوتا ہی حلال ہے، اگر کوئی ملازم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا، کمپنی کو پورا وقت نہیں دیتا تو حاصل ہونے والی تنخواہ رزق حلال نہیں ہو گا۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا سفر میں روزہ رکھنے کی ممانعت کی گئی ہے لیکن کوئی شخص محض روزے سے بچنے کے لئے سفر اختیار نہیں کر سکتا، البتہ مال کی حفاظت اور ضروری کام سے سفر کے بغیر چارہ نہ ہو تو کریں، روزہ چھوڑنے کے لیے سفر پر چلے جانا درست نہیں، ایک شخص چھٹے تاجدار امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے سوال کیا کہ وہ روزہ رکھے یا روزے سے بچنے کے لئے سفر کرلے، آپ نے کوئی جواب نہ دیا پھر پانچ مرتبہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا گھر میں رہو اور روزہ رکھو۔
ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا روزے کو اہمیت دیں، سحری اور افطاری میں جلدی کی روایات موجود ہیں، بہتر ہے کہ افطاری نماز کے بعد بہتر ہے البتہ کسی کی دعوت ہو اور کھانا لگ جائے تو نماز سے پہلے افطاری کر لیں، ماہ رمضان میں صدقہ دیں، جبکہ احادیث میں ہے کہ جو شخص سحری اور افطاری کے درمیان تلاوت کرتا رہے، خاص طور پر سورہ القدر کی تلاوت کرے تو شہیدوں میں شامل ہوگا، سورہ فتح کی تلاوت کریں، جبکہ زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور اس کا ثواب ایسے ہے کہ جیسے سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج و عمرہ کا ثواب ہو۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کریں، کم از کم تین دن اعتکاف بیٹھنے والے کو دو حج اور عمرے کا ثواب ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا رزق حلال
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔