وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے رہائی فورس کے قیام کا اعلان اپنی نوکری بچانے کی کوشش ہے اور یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا کے جہادی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، خواجہ آصف

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کسی اور کو فورس بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے اس نوعیت کی کسی بھی فورس کا قیام آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر رہائی فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے اور رہائی فورس پرامن جدوجہد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی محمود اچکزئی پر تنقید، فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے مزید کہا تھا کہ فورس کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی اور عید کے فوراً بعد پشاور میں اس کے ارکان سے حلف لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فورس کا باقاعدہ چین آف کمانڈ ہوگا اور بانی پی ٹی آئی جس شخص کو ذمہ داری دیں گے وہ اس فورس کی قیادت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خواجہ آصف خیبرپختونخوا رہائی فورس سہیل آفریدی عمران خان وزیردفاع.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف خیبرپختونخوا رہائی فورس سہیل ا فریدی وزیردفاع

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان