امریکی سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
امریکی سپریم کورٹ کے ایکشن پر ٹرمپ کا ری ایکشن، تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے اقدامات کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار دیے تھے۔
اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 10 فیصد گلوبل ٹیرف پر دستخط کر دیے ہیں، تمام ممالک پر نیا ٹیرف فوری طور پر نافذ ہوگا، تمام معاہدے برقرار ہیں، صرف طریقہ کار مختلف ہوگا۔
امریکی صدر نے عدالتی فیصلےکو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ججز ملک لوٹنے والے ڈیموکریٹس کی گود میں بیٹھے ہیں، عدالت غیر ملکی مفادات کے زیر اثر آگئی ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ عدالت کا ٹیرف سے متعلق فیصلہ لاقانونیت ہے، فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا، عالمی ٹیرف کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا، عالمی ٹیرف کالعدم، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ ملک میں اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہورہی، خواجہ آصف مسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایف آئی اے افسر سمیت 4 اہلکار گرفتار پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کردیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی سپریم کورٹ فیصد گلوبل ٹیرف تمام ممالک پر
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔