data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے منفرد انداز میں خوش آمدید کہا ہے، جس کے لیے ایک خصوصی اور دلکش ڈوڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل نہ صرف کرکٹ کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر ٹورنامنٹ کے جوش و خروش کو بھی نمایاں کر رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل کی جانب سے پیش کیا گیا یہ خصوصی ڈوڈل شوخ اور جاذبِ نظر رنگوں، نمایاں گرافکس اور تھری ڈی ڈیزائن پر مشتمل ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تیز رفتاری، سنسنی اور میدان کی گہماگہمی کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس تخلیقی انداز نے کھیل کے شائقین کو ایک بار پھر اس عالمی ایونٹ کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری کو شروع ہوا تھا، جس میں دنیا بھر سے 20 ٹیموں نے شرکت کی۔ طویل اور سخت مقابلوں پر مشتمل ابتدائی مرحلے کے بعد اب ٹورنامنٹ اپنے فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین بڑے ٹاکرے سے ہوگا۔

کرکٹ کی تاریخ کے مشکل ترین مقابلوں میں شمار کیے جانے والے اس ایونٹ میں ابتدائی مرحلے کے دوران کئی حیران کن اور سنسنی خیز نتائج سامنے آئے، جنہوں نے شائقین کو دنگ کر دیا۔ نیدرلینڈز اور امریکا جیسی ٹیموں نے پاکستان اور بھارت جیسے مضبوط حریفوں کو سخت امتحان میں ڈال دیا جبکہ انگلینڈ کو بھی ایسوسی ایٹ ٹیموں کے خلاف غیر متوقع مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے چونکا دینے والا نتیجہ آسٹریلیا کا رہا، جو سری لنکا اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے ہی باہر ہو گیا۔ ادھر پہلی بار ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی اٹلی کی ٹیم نے اپنی پہلی تاریخی فتح سمیٹ کر عالمی سطح پر اپنی موجودگی کا بھرپور اعلان کیا۔ زمبابوے نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا، سری لنکا اور عمان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ آئرلینڈ کے خلاف اس کا مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا۔

سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں گروپ ون میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گروپ ون کی چاروں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہیں، جس کے باعث اس گروپ کے مقابلوں کو خاص طور پر سنسنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں پہنچنے کی دوڑ مزید سخت اور اعصاب شکن ہونے کی توقع ہے، سیمی فائنل مقابلے 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی نظریں نئے چیمپئن کے انتخاب پر مرکوز ہوں گی

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سپر ایٹ مرحلے ورلڈ کپ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس