گلگت بلتستان میں الیکشن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جلد فعال کردیا جائے گا تاکہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جنہوں نے سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: صحت کے شعبے کے لیے 12 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار روپے جاری
ملاقات کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جلد فعال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تمام سیکیورٹی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور الیکشن کے دوران اضافی نفری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ انتخابی عمل پُرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی
ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اور پرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مربوط حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف انتخابات کو محفوظ بنایا جائے گا بلکہ خطے میں پائیدار امن اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرائم دہشتگردی سی ٹی ڈی سیاحت سیکیورٹی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان محسن نقوی نگراں وزیر اعلی وزیر داخلہ یار محمد خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگردی سی ٹی ڈی سیاحت سیکیورٹی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان محسن نقوی نگراں وزیر اعلی وزیر داخلہ یار محمد خان گلگت بلتستان میں وزیر داخلہ محسن نقوی جائے گا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔