بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بدنامِ زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ جیفری ایپسٹین نہ صرف ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کرتا رہا بلکہ بار بار تذلیل کرتے ہوئے انہیں زیادہ عمر کی ہونے کا طعنہ بھی دیتا تھا۔ خاتون کے بقول حالانکہ اُس وقت میری عمر 21 اور جیفری ایپسٹین کی عمر 47 سال کے لگ بھگ تھی لیکن وہ مسلسل بدسلوکی سے مجھے مسلسل ذہنی صدمات پہنچاتا رہتا تھا۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل بھی وہ جنسی استحصال کا شکار رہ چکی تھیں اور اسی لیے خاموش طبع ہوگئی تھی۔ ایپسٹین نے میری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ متاثرہ خاتون کے بقول ایک سفر کے دوران جیفری ایپسٹین نے اپنے ’انتہائی سیاہ اور خطرناک راز‘ بتائے اور جب یہ راز میں نے ایک اور لڑکی سے شیئر کی تو جیفری ایپسٹین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میری نگرانی کرائی جاتی رہی۔ رینا نے مزید بتایا کہ ایپسٹین مسلسل یہ باور کرواتا رہا کہ وہ امریکا میں انتہائی بااثر شخصیات کو جانتا ہے اور ان کی امیگریشن حیثیت سمیت ذاتی معلومات کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بھارتی میڈیا کو مزید بتایا کہ آخری ملاقات میں جیفری ایپسٹین کا رویہ انتہائی پرتشدد تھا جس کے بعد ان سے مکمل طور پر رابطہ ختم کر دیا لیکن طویل عرصے تک خوف اور دباؤ کے باعث خاموش رہی۔ رینا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف کارروائی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں حکام اب بھی اس کیس میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جیفری ایپسٹین ایپسٹین نے بتایا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار