data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوشل میڈیا کی چمک دمک اور ڈیجیٹل خوبصورتی کے مصنوعی معیار ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے، ایک معروف چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اچانک بیوٹی فلٹر سے محروم ہو گئیں۔ چند لمحوں پر مشتمل یہ غیر متوقع واقعہ ایسا طوفان بن کر آیا کہ محض چند گھنٹوں میں ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالوورز نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون حسبِ معمول سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہِ راست نشریات کے ذریعے اپنے مداحوں سے گفتگو میں مصروف تھیں کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث ان کے چہرے سے بیوٹی فلٹر ہٹ گیا۔ فلٹر کے غائب ہوتے ہی ان کی اصل شکل اسکرین پر نمایاں ہوئی، جس پر ناظرین دنگ رہ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کمنٹس اور ردعمل کا سیلاب امڈ آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلٹر کے بغیر سامنے آنے والی ویڈیو محض چار سیکنڈ پر مشتمل تھی، مگر یہی مختصر کلپ چند ہی گھنٹوں میں دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔ ویڈیو کے پھیلتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے حیرت، تنقید اور طنزیہ تبصروں کے ذریعے ردعمل دیا، جبکہ ہزاروں فالوورز نے انفلوئنسر کو ان فالو کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس اچانک ردعمل نے نہ صرف ان کی آن لائن مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچایا بلکہ سوشل میڈیا پر مصنوعی خوبصورتی کے رجحان پر بھی سوالات کھڑے کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صارفین کی بڑی تعداد کا مؤقف تھا کہ مذکورہ انفلوئنسر حد سے زیادہ فلٹر کا سہارا لے رہی تھیں، جس کے باعث ان کی اصل شناخت اور ظاہری شخصیت مکمل طور پر چھپ گئی تھی، فلٹر ہٹتے ہی سامنے آنے والی حقیقت نے مداحوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور یہی وجہ بنی کہ فالوورز کی بڑی تعداد نے فوری طور پر ان سے لاتعلقی اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ چین میں لائیو اسٹریمنگ کا رجحان بے حد مقبول ہے، جہاں انفلوئنسرز براہِ راست نشریات کے دوران نہ صرف اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہیں بلکہ ان کے سوالات کے جواب دیتے اور تبصروں پر فوری ردعمل بھی دیتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ اس قدر عام ہو چکا ہے کہ سوشل میڈیا اسٹارز کی شہرت اور آمدنی کا بڑا حصہ اسی سرگرمی سے وابستہ ہوتا ہے۔

تاہم یہ واقعہ صرف چین تک محدود نہیں رہا، بلکہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین میں بھی موضوعِ بحث بن گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ڈیجیٹل دور میں مصنوعی حسن، فلٹر کلچر اور آن لائن شناخت کے حوالے سے ایک اہم تنبیہ ہے، جو یہ ثابت کرتی ہے کہ حقیقت اور دکھاوے کے درمیان فاصلہ کم ہوتے ہی مقبولیت کس قدر تیزی سے زوال کا شکار ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع