WE News:
2026-07-24@00:42:09 GMT

بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی شہید

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی شہید

آج بنوں ضلع میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کی گئی، جس میں خوارج اور ایک خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور کو بروقت روکا گیا، جس سے بنوں شہر میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تاہم، خوارج نے مایوسی میں اپنی بارودی گاڑی فورسز کی گاڑیوں سے ٹکرانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی عمر 43 سال جبکہ 28 سالہ سپاہی کرامت شاہ کا تعلق ضلع پشاور سے تھا۔

مزید پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے مطابق خوارج افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

افغان طالبان حکومت بار بار افغان سرزمین سے دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی پس و پیش کے بغیر، خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا، چاہے وہ کسی بھی مقام پر ہوں۔

مزید پڑھیں: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی

وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظوری سے قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم مکمل شدت سے جاری رہے گی تاکہ بیرونی مدد یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر افسران کی قربانی پاکستان کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشانی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر اسلام افغانستان بنوں خوارج دہشتگرد رمضان سپاہی کرامت شاہ سیکیورٹی فورسز لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز مانسہرہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر اسلام افغانستان خوارج دہشتگرد سپاہی کرامت شاہ سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز خوارج کے

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار