آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع یہودی عبادت خانے میں گاڑی گھُسا دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تقریباً 7:15 بجے کے قریب 32 سالہ ایک آدمی نے اپنی کار ٹوئوٹا ہائی لکس کو برسبین سیناگوگ (یہودی عبادت خانے) کے دروازے سے ٹکرایا۔

خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ہتھیار یا گاڑی کا خطرناک استعمال، جان بوجھ کر نقصان پہنچانا اور سخت دہشت یا نفرت کی بنیاد پر جرم کا ارتکاب شامل ہیں۔

منشیات کے زیرِ اثر ہونے یا منشیات کے قبضے اور استعمال کے آلات رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

ملزم کو آج 21 فروری 2026 کو برسبین میجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کویئنزلینڈ کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ یہ یہودی کمیونٹی کے لیے ذہنی دباؤ اور خوف کا باعث بن سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور وہ کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بڑھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا