data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260221-08-7
اسلاآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے این ایف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبہ کو کوکین اور آئس فراہم کرنے والے نائجیرین منشیات نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ترجمان کے مطابق نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والی منشیات اسمگلنگ تنظیموں کے خاتمے کے لیے قومی اور عسکری قیادت کی ہدایات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان میں سرگرم غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے منشیات نیٹ ورکس کے خلاف اپنی فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اے این ایف نے 2026ء میں ایک بار پھر ایک نائجیرین کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم کو ختم کیا ہے جو کہ تعلیمی اداروں میں کوکین اور میتھ ایمفیٹامین (آئس) پھیلانے کی کوشش کر رہی تھی۔مستند انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے ایک اہم ڈسٹری بیوٹر چارلس چوکا (نائجیرین باشندے) کی نشاندہی کی، جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبہ کو منشیات فراہم کر رہا تھا۔ مسلسل نگرانی کے بعد اسے اسلام آباد کی ایک نجی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا، جہاں سے 10 گرام کوکین بھی برآمد ہوئی۔بعد ازاں تحقیقات کے نتیجے میں نیٹ ورک کے سرغنہ جوزف چینیدو (نائجیرین شہری) کی بحریہ ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر فالو اپ چھاپا مارا گیا، جہاں سے 26 کوکین کیپسول (600 گرام)، 90 کوکین ٹوکن (90 گرام) اور 160 گرام میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی، یوں کوکین کی مجموعی برآمدگی 860 گرام رہی۔تنظیم کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔گرفتار ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیٹ ورک

پڑھیں:

کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ،  پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے  www.seccap.dgcs..gos.pk  کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔

ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور