عارفوالہ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران میپکو ٹیم پر حملہ، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
چیکنگ کے دوران بجلی چوری میں ملوث شخص نے میٹر انسپکٹر اور لائن مین پر حملہ کردیا، ملزم کی جانب سے میٹر انسپکٹر اور لائن مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کپڑے پھاڑ دیئے گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ میپکو افسران ،پولیس اور رینجرز مو قع پر پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وہاڑی کی تحصیل عارفوالہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران میپکو ٹیم پرمقامی افراد کا حملہ، ترجمان میپکو ملتان کے مطابق عارف والہ کے احمد یار سب ڈویژن کی حدود میں دو مقامات پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی، چیکنگ کے دوران بجلی چوری میں ملوث شخص نے میٹر انسپکٹر اور لائن مین پر حملہ کردیا، ملزم کی جانب سے میٹر انسپکٹر اور لائن مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کپڑے پھاڑ دیئے گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ میپکو افسران، پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ میپکو حکام کی جانب سے ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔