data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔

یہ اہم معرکہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے پہلی گیند کرائی جائے گی۔ سپر ایٹ مرحلے میں یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ کے اگلے مراحل کی سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہاں ایک کامیابی پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط گرفت دلانے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔

گروپ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمزور حریفوں کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپر ایٹ تک رسائی حاصل کی، تاہم دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے گروپ کے مضبوط حریفوں کے خلاف ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے میچ میں دونوں جانب سے بھرپور تیاری اور محتاط حکمتِ عملی دیکھنے کو ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہم مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے کمبی نیشن میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر ابرار احمد کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے، جس کے ذریعے بیٹنگ میں جارحانہ آغاز اور بولنگ میں تنوع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ ان تبدیلیوں سے مجموعی توازن بہتر ہوگا اور مڈل اوورز میں دباؤ برقرار رکھا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس کی روشنی میں طے تھا، تاہم کولمبو میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث یہ پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ موسمی صورتحال نے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو متاثر کیا جبکہ دوسری جانب آئندہ مقابلے کی تیاری کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے وقت بھرپور اور منظم پریکٹس جاری رکھی۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو جنوری 2022 کے بعد سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 24 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں کیوی ٹیم نے 13 جبکہ پاکستان نے 9 میچز اپنے نام کیے۔ تاہم شائقین آج بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کو نہیں بھولے، جب سڈنی میں کھیلے گئے تاریخی مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا تھا، جو گرین شرٹس کی یادگار فتوحات میں شمار کی جاتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے لیے اس میچ میں سب سے بڑا امتحان وینیو کی اچانک تبدیلی ہو سکتی ہے کیونکہ اس نے اب تک اپنے چاروں میچز چنئی اور احمدآباد میں کھیلے ہیں جبکہ کولمبو کی کنڈیشنز نسبتاً مختلف ہیں، جہاں اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے اگرچہ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اب تک صرف ایک میچ بھارت کے خلاف کھیلا ہے، تاہم اس کے باقی تین مقابلے بھی کولمبو ہی میں سنہالیز اسپورٹس کلب میں ہوئے، جس کے باعث مقامی حالات سے کسی حد تک ہم آہنگی موجود ہے۔

میچ کے دوران اصل مقابلہ پاکستان کی اسپن بولنگ اور نیوزی لینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے درمیان دیکھنے کو ملے گا۔ کیوی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے چار میچز میں محض 14 وکٹیں گنوائی ہیں، جو ان کی بیٹنگ کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے جبکہ پاکستان اپنی اسپن جوڑی کے ذریعے مڈل اوورز میں دباؤ بڑھا کر حریف کو مشکلات سے دوچار کرنے کی حکمتِ عملی اپنائے گا۔

موسمی حالات بھی اس بڑے مقابلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، کیونکہ کولمبو میں آج بارش کا امکان 74 فیصد ظاہر کیا گیا ہے اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے۔ اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز پانچ اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ قرار پائے گا اور پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا۔

سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کو مزید دو اہم آزمائشوں کا سامنا ہوگا، جہاں گرین شرٹس بالترتیب 24 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو میزبان سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ تینوں میچز پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو واضح طور پر متعین کریں گے، جس کے باعث ہر مقابلہ فائنل جیسی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پاکستان کے باعث کے خلاف سپر ایٹ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا