کولمبو میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس مرحلے کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، تاہم موسم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں دوپہر کے وقت آسمان مکمل طور پر ابر آلود تھا اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ درجہ حرارت تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن زیادہ نمی کے باعث یہ 37 ڈگری محسوس ہو رہا ہے، جبکہ سایہ دار مقامات پر حقیقی درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ہوا مغرب شمال مغرب کی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ جھکڑ 26 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہے ہیں۔ نمی کا تناسب 80 فیصد اور ڈیو پوائنٹ 24 ڈگری ہے۔ اب تک 7.

6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور مزید بارش کا امکان 75 فیصد بتایا گیا ہے۔ بادلوں کا تناسب 99 فیصد ہے جبکہ حدِ نگاہ 5 کلومیٹر ہے۔

شام کے وقت درجہ حرارت کم ہو کر 25 ڈگری تک آنے کی توقع ہے اور بارش رکنے کا امکان ہے، تاہم نمی 86 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضا میں حبس برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ اے میں 3 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ واحد شکست بھارت کے خلاف ہوئی۔ سپر ایٹس کے گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر8 مرحلے کی ٹیمیں مکمل، 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا

ٹی20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں پاکستان کو 5-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ مجموعی طور پر 49 ٹی20 میچز میں پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں۔

اسکواڈز پاکستان

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نفیع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق۔

نیوزی لینڈ

مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور کول میکونچی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی20 ورلڈکپ کرکٹ میں پاکستان نیوزی لینڈ

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا