اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) پاکستان کے لائیوسٹاک کسانوں کیلئے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام کے تحت ملک کی پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب قائم کر دی گئی ہے۔ گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) کی جانب سے یہ جدید لیب ضلع اوکاڑہ میں قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے لائیوسٹاک سیکٹر کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی سی ایل آئی پاکستان میں لائیوسٹاک شعبے کی جینیاتی بہتری، جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، کارپوریٹ فارمنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اسے ایک پائیدار اور منافع بخش صنعت میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ نئی قائم کی گئی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب کے ذریعے کسانوں کو مناسب قیمت پر معیاری جینڈر سورٹڈ اسٹرا فراہم کیا جا رہا ہے۔

جینڈر سورٹڈ اسٹرا ٹیکنالوجی کی بدولت کسان مصنوعی افزائش نسل کے دوران جانور کی جنس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈیری فارمنگ میں مادہ جانوروں کی زیادہ اہمیت کے باعث یہ ٹیکنالوجی دودھ کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ممکن بناتی ہے، جبکہ بیف سیکٹر میں نر جانوروں کے انتخاب سے گوشت کی پیداوار میں نمایاں بہتری آتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں جینڈر سورٹڈ اسٹرا بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا تھا جو مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ محدود پیمانے پر دستیاب تھا۔ جی سی ایل آئی کے اس اقدام کے بعد یہ سہولت عام کسانوں کو باآسانی میسر آ رہی ہے، جس سے لائیوسٹاک سیکٹر میں جینیاتی بہتری اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔

اعلیٰ معیار کے اسٹرا کی فراہمی کیلئے جی سی ایل آئی نے امریکہ، برازیل، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے اعلیٰ خصوصیات کے حامل دنیا کے نامور بریڈنگ بیل درآمد کیے ہیں۔ دودھ دینے والے جانوروں اور گوشت پیدا کرنے والے جانوروں کیلئے الگ الگ نسلوں کے جینڈر سورٹڈ اسٹرا کسانوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

کسانوں نے جی سی ایل آئی کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس جدید سہولت سے نہ صرف ان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ آمدن میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے لائیوسٹاک شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کے لائیوسٹاک جینڈر سورٹڈ اسٹرا جی سی ایل آئی

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار