خاتون فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی سعادت بھی حاصل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھیلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا ہے، جس کے بعد انہوں نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔
کیتھلین سوزا سعودی عرب کی ٹیم النصر خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں صحیح راستہ تلاش کرنے، مثبت تبدیلی لانے اور اپنی بہترین شخصیت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ چھوٹے قدم، صحیح راستہ تلاش کرنا، تبدیلی کی کوشش اور زندگی کے انعام کے لیے شکرگزاری۔
سعودی النصر خواتین کے کلب نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیتھلین سوزا کے اس خاص لمحے کو آپ سب کے ساتھ بانٹ رہے ہیں جب انہوں نے اسلام قبول کیا۔ کلب نے دعا کی کہ اللہ انہیں استحکام عطا کرے اور ان کے دل کو سکون و اطمینان سے بھر دے۔
کیتھلین سوزا نے فٹبال کھیلنے کی ابتدا بچپن میں برازیل سے کی اور مختصر عرصے کے لیے سانتوس ایف سی کی یوتھ ٹیم کا حصہ رہیں، بعد ازاں انہوں نے امریکہ میں یونیورسٹی آف لوئیزویل اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا سے تعلیم حاصل کی اور وہاں بھی یونیورسٹی سطح پر فٹبال کھیلیں۔
گزشتہ دو سال سے کیتھلین سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہیں، جس کے باعث وہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہاں قیام کے دوران وہ اسلامی اقدار سے متاثر ہوئیں اور اسی اثر سے انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے اسلام قبول انہوں نے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔