2025-11-04@01:45:35 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2326				 
                «میاں محمد شریف»:
(نئی خبر)
	بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی...
	پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر جوابی خط میں بھی سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا ہے جس کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج طے شدہ میچ کے انعقاد پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اینڈی پائیکرافٹ کو نہ ہٹائے جانے پر...
	ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔ پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔ اے سی...
	ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding...
	 کراچی:  چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔ خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ موصول شدہ نئے برآمدی آرڈر کے تحت پاکستانی کمپنی مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا...
	بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ...
	پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 8...
	ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
	وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔ پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم...
	ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
	آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025  سب نیوز  دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن کے نئے منصوبے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور اس کے انگریزی چینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد ڈیجیٹل چینل کی نشریات کا آغاز کیا اور اس موقع پر اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، نوجوان اسٹاف سے گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل...
	ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہےپاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گاپاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہےپاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گاحکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے...
	ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اہم میچ سے قبل ایک اہم پیش رفت میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب یہ میچ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن سپروائز کریں گے، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سپر 4 مرحلے میں رسائی کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ یہ پیش رفت بھارت اور پاکستان کے 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارت نے پاکستان کا 128 رنز کا ہدف سوریا کمار یادو کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ 16ویں...
	اسلام آباد؍ لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے کہا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج  بدھ تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے باقی میچز سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کا رویہ جانبدارانہ تھا، اور انہوں نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحے کی اجازت نہیں دی، جو کھیل کی روح کے منافی سمجھا گیا۔ اسی بنیاد پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ...
	سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں ملوث میچ ریفری کو ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سے نکال دیا۔ پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرنا پڑا۔ آئی سی سی ایسا نہ کرتی تو پاکستان ایشیا کپ کو ادھورا چھوڑ کر اپنی ٹیم کو واپس بلانے کی تیاری کر رہا تھا۔ پاکستان کے مخالفوں کی پھیلائی ہوئی یہ افواہ جھوٹ  نکلی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان بھارت میچ مین بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کو بے عزت کرنے کی سازش مین ملوث میچ ریفری کو نکالنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصدقہ خبر یہ آئی ہے کہ آئی سی سی نے میچ ریفری  اینڈی کرافٹ کو...
	ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف میچ میں حصہ لے گی۔ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آئےگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان...
	وزیرِ اعظم شہبازشریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی، ترقی اور شفافیت کےلیے اس کو پیپر لیس بنانا ہو گا۔ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں یو اے ای کے کاروباری افراد کا...
	وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہرسرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے جو قوم اخلاقی پستی کا شکار ہوتی ہے وہ کھیل میں سیاست لے آتی ہے، چھ جہاز گر گئے جنگ بھی ہار گئے اب کہتے کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ خفت مٹانے کیلئے ایسا کرتے ہیں، جیسے بھی حالات ہوں اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ریفری کو ہٹانے کا آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ پورا کردیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو محسن نقوی ہی بہتر بتا سکتے ہیں، میرا...
	 کراچی:  پی سی بی نے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک تنازع پر پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کو نہ ہٹانے کے معاملے پر آئی سی سی کی طرف سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں  پی سی بی میں آج اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ پی سی بی کا اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے مشاورت کریں گے، پی سی بی تمام پہلووں پر...
	مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی اور فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،نوجوان ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں،یہ نوجوان ہمارے لیے بڑا چیلنج اور عظیم موقع ہیں،معیشت کو پیپر لیس بنانا اور اس میں انسانی عمل دخل کم کرنا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر...
	مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی اور فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،نوجوان ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں،یہ نوجوان ہمارے لیے بڑا چیلنج اور عظیم موقع ہیں،معیشت کو پیپر لیس بنانا اور اس میں انسانی عمل دخل کم کرنا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر...
	آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائجیریا کی شیف ہلڈا باچی نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی نامور شیف ہلڈا باچی نے ایک اور غیر معمولی کارنامہ سرانجام دے کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی، انہوں نے لگوس میں 8 ہزار 780 کلوگرام وزنی جولوف رائس تیار کرکے دنیا کا سب سے بڑا جولوف رائس بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاندار کامیابی کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے اسے دنیا کی تاریخ میں اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی ’نائیجیرین اسٹائل جولوف رائس ڈش‘ قرار دیا،...
	لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔  ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔  اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین...
	وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا جب کہ وزیراعظم نے شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتےہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ایران سے تعلقات مزیدبڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار...
	بطور میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے23  ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت سمیت اعلٰی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان سرسری ملاقات بھی متوقع ہے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ واشنگٹن اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی عملہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات کے لیے بھی کوشاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، محمد عاطف سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے اس ضمن میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے اس مجوزہ ملاقات کے ضِمن میں درخواست بھی کی ہے...
	 کراچی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔  تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی...
	ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025  سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔ بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی تسلیم نہیں کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ پر متنازع اقدام کیا، گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہی پائی کرافٹ کو “ہینڈ شیک” نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔  پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائی کرافٹ کو ہٹانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔  واضح رہے کہ دو روز قبل ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور دوحا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔یہ اہم ملاقات اس وقت ہوئی جب عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہنگامی بنیادوں پر منعقد کیا گیا تاکہ خطے کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں قیمتی...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔ نواز شریف 10 روز سویٹرز لینڈ میں قیام کرنے کے بعد 27 ستمبر کو لندن پہنچیں گے۔ لندن  میں میاں نواز شریف کا معمول کے مطابق چیک اپ ہو گا۔ نواز شریف ایک ہفتہ لندن قیام کے بعد پاکستان واپس لوٹیں گے۔
	ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیر اعظم میاں  نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔  ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
	 مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی...
	پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ میں پیش آنے والے ایک تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا  ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان-جنوبی افریقہ ہوم سیریز سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تعیناتی پاکستان کو قبول نہیں۔ معاملہ کیا ہے؟ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ سے قبل...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر بروقت ردعمل نہ دینے کے باعث ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو فوری طور پر معطل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان واہلہ نے میچ ریفری اور بھارتی ٹیم کے رویے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایتی مراسلہ تاخیر سے بھیجا، جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ مستقبل میں پاکستان کے مؤقف پر کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: ‘میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان دوسری طرف پی...
	لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو برطرف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آنٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیر سے خط لکھنے پر بر طرف کیا ہے۔  ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا یاد...
	زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ کوگزشتہ روز سے ایشیا کپ 2025 میں تنازعے کا سامنا ہے۔ کرکٹ کیریئر اینڈی پائی کرافٹ نے زمبابوے کی قومی ٹیم کی نمائندگی 1983 سے 1992 کے دوران کی، جس میں 3 ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچ شامل ہیں۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا...
	میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
	میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025  سب نیوز  لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی...
	پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین، خصوصاً ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ پی سی بی نے اپنے مؤقف میں مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ...
	پاکستان اور مصر نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دوحہ میں مصری ہم منصب بدر عبداللطیف سے ملاقات کی۔  ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور بدر عبداللطیف نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور ساتھ ہی فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا  کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حملوں کو خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔  ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور بدر عبداللطیف نے ملاقات کے دوران مسلم امہ کے اتحاد پر بھی زور دیا ہے۔...
	 کراچی:  شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین نے اپنے لیے کاروبار کے نئے راستے تلاش کرلیے وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکج...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان یا خارجیوں میں سے کسی ایک انتخاب کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج بنوں کا دورہ کیا، جہاں دہشتگردی سے متعلق  اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
	 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب گوٹھ کمال ڈیرو میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ڈویژنل انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کاشتکار منظور ملاح تل کی فصل کشتی میں لے جا رہا تھا، زیادہ وزن سے کشتی کا توازن بگڑگیا، کمال ڈیرو پہنچنے پر تل کا وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی غیرمتوازن ہوگئی، کشتی میں موجود 4 افراد نے کاشتکار سمیت خود کو محفوظ کرلیا تاہم تل دریا میں ڈوب گئے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ سیلابی صورتحال کا واقعہ نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کے دوران پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سیلابی...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے بے پناہ مسائل و چیلنجز نے جنم لیا ہے، پھر بھی ہمارے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم مصیبتوں و صعوبتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے...
	دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کے باعث اوچ شریف کے کئی دیہات زیر آب آگئے، سیلاب متاثرہ ہاتھوں سے دستی کشتیاں بنا کر سامان منتقل کرنے لگے ہیں۔ سیلابی صورتحال بڑھنے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن کے مزید دیہات زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلا آنے کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں میں موجود ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔ موضع بختیاری میں ایک شخص مویشی منتقل کرنے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے...
	ماسکو/واشنگٹن: (نیوز ڈیسک) سابق روسی صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی حمایت امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی پرتشدد کارروائیوں سے منسلک ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے اس قتل کی مذمت کی اور الزام انتہا پسند بائیں بازو کی بیان بازی پر عائد کیا۔  Political crimes and assasinations have been carried out lately by a variety of left-wing liberal scum who support Banderite...
	ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔  گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری  جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔  شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی چیکس تقسیم کیے۔ مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو نیا بند بنانے کی فوری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کوپکا کھانا، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تباہ شدہ گھروں اور مویشیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلابی پانی کی نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نےجانیں بچانے والے...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔  There is a video clip circulating in social media in which I am shown to say that in some meeting Nawaz Sharif & others decided to God Forbid kill IK. This is DOCTORED & FAKE clip. I never said this....
	 کراچی:  وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کی چیئرمین شپ میں کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کچہ ایریاز کی صورتحال سمیت جاری اینٹی ڈکیٹس آپریشنز کی تفصیلات اور حکومتی حکمت عملی کو زیر غور لایا گیا۔ اجلاس کو اے آئی جی آپریشنز سندھ زبیر نذیر شیخ نے کچہ ایریاز میں امن وامان کی صورتحال اور آپریشنز کے حوالے سے دستیاب و درکار وسائل کی بابت بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف یقینی کامیابیوں کے لیے پولیس کو جدید آلات، ہتھیاروں اور محفوظ وہیکلز کی فی الفور ضرورت ہے، کچہ ایریاز میں قائم چیک پوسٹس پر ہمیں سہولیات کو مزید بہتر کرنا ہوگا، جدید ہتھیاروں اور آلات کے علاوہ پولیس کو...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے امکانات آج واضح ہو جائیں گے۔ بھارت کے شہر راجگیر میں جاری ایشیا ہاکی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فاتح ٹیم 15 اگست سے ہالینڈ اور بیلجیم میں شیڈول ہاکی ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لے گی۔  ایشیائی کپ میں دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو چھٹی ٹیم کے طور پر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس...
	پاکستان اور چین کے درمیان پاکستان چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر 4.2 ارب ڈالرز مالیت کی 21 مفاہمت کی یادداشتوں اور جوائنٹ وینچرز پر دستخط کیے گئے۔پاکستان اور چین کے درمیان 1.54 ارب ڈالرز کے جوائنٹ وینچرز کے تحت ہائی ٹیک، زراعت اور میڈیکل سے متعلق کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی ایم او یوز پر دستخط کیے۔اس موقع پر زراعت، الیکٹرک وہیکلز، شمسی توانائی، صحت، کیمیکل و پیٹرو کیمیکلز، آئرن، اسٹیل و تانبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ چین کا تعاون جلد پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا، وزیراعظم شہباز شریفشہباز شریف نے کہا کہ آج اپنی زندگی کی سب سے...
	پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں خواجہ آصف اور حینف عباسی کے درمیان ان دنوں بیانات کی ایک جنگ جاری ہے جس کی اصل وجوہات کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں تجاوزات ہوچکی ہے اور دریاؤں کی جگہ پر گھروں کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوروکریسی ملک سے باہر جائیدادیں بنانے میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد مسلم ن کے رہنما و وفاقی وزیر...
	 وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے...
	وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ریلوے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جمعرات کے روز حنیف عباسی نے ریلویز کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ کے پی ٹی آمد پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کے پی ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود رہی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلویز وفد کے دورے کا مقصد ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور مشرقی و مغربی وارو یارڈ کی تجدید اور آپریشنز سے متعلق اہم امور پر پیشرفت کا جائزہ لینا...
	 ہالی ووڈ کی ہمیشہ فِٹ اور اسٹائلش اسٹار جینیفر اینسٹن نے بالآخر اپنی جوانی کا راز کھول ہی دیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 برس کی عمر میں بھی چمکتی دمکتی اینسٹن کو دیکھ کر مداح اکثر یہی سوچتے ہیں کہ آخر یہ جادو کیسے ہے؟ اپنے نئے ڈرامہ سیریل The Morning Show کے سیزن 4 کی ریلیز سے پہلے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بڑھاپے کو شکست دینے کی کنجی صرف ایک ہے کہ خود سے محبت، مثبت سوچ اور کبھی ہمت نہ ہارنا۔ جینیفر نے مذاق میں کہا کہ وہ خود کو صرف قسمت پر نہیں چھوڑ دیتیں، بلکہ جم میں پسینہ بہاتی ہیں، روزانہ ورزش کرتی ہیں، اور فیشلز و اسکن...
	حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران چینی ایکسپورٹ کرنے والی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر یعنی 11 ہزار 280 ارب روپے مالیت کی 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی ہے۔ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور 140 روپے فی کلو والی چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یعنی ایس ای سی پی نے شوگر ملز کے مالکان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں اس...
	کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں مختلف سیاسی اور دیگر معروف شخصیات شوگر ملز میں شیئرز کی مالک نکلیں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں مختلف سیاسی اور معروف شخصیات کے شوگر ملوں میں شیئرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔شوگر ملوں میں شیئرز رکھنے والوں میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، سالک حسین، مونس الہی، ذکااشرف، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، میاں عامرمحمود اور خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر شامل ہیں۔ایس ای سی پی کے دستاویز کے مطابق کمیشن نے...
	وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ان کا وزیر دفاع خواجہ آصف سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سوال کیا گیا کہ ان کا وزیر دفاع خواجہ آصف سے کیا اختلاف ہے؟ جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ ان کا خواجہ آصف کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید حنیف عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف سینئر اور بزرگ سیاستدان ہیں، میں صرف اپنا مؤقف بیان کرتا ہوں، میں بھی اسمبلی میں...
	چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزی
	چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
	بیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز  چین میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں ایشیا کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیے۔ بیجنگ میں ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، جسے عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ پریڈ میں پاکستان کی اعلی سطح کی شرکت خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ تینوں رہنماؤں کی ایک ساتھ موجودگی کو ایشیائی طاقتوں...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکریٹری لیون ماؤ جن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں بیرونی ہاتھ ہونے کے شواہد ہیں، شہباز شریف کا ایس سی او...
	بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
	ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کی شب فیڈرل ریزرو بورڈ کی رکن لیزا کُک کے خلاف رہائشی قرضوں میں مبینہ فراڈ کے ایک اور مقدمے کی سفارش کردی۔ یہ دوسرا مجرمانہ ریفرنس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لیزا کُک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اپنی برطرفی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم پلٹے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ 3 بار کے بعد کھیل ختم۔ ’کُک نے تیسرے رہائشی قرض میں بھی غلط بیانی کی ہے اور اس طرزِ عمل سے فیڈرل ریزرو کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: ولیم پلٹے نے پہلے ریفرنس میں 26 اگست کو امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی...
	سینٹ لوشیا: کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ایک دلچسپ میچ میں ویسٹ انڈین بولر اوشین تھامس کے ایک اوور میں 33 رنز بن گئے۔ ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔  پندرہویں اوور میں اوشین تھامس کی نوبالز اور وائیڈ بالز نے ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بیٹر روماریو شیفرڈ نے ایک لیگل گیند پر ہی 22 رنز بٹورے۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 4 چھکے لگے اور 33 رنز اسکور ہوئے۔ اوور کی ابتدا دو گیندوں پر 4 رنز سے ہوئی، مگر پھر نوبالز، وائیڈ اور مسلسل چھکوں نے بولر کی لائن اور...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ مزید پڑھیں: پہلی مرتبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا محور صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تنقید برائے تنقید لگے گی؟؟ لیکن مریم نواز اور ٹیم کےکشتی میں بیٹھ کر راوی کے معائنہ کی کیا تُک...
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، قلیل، درمیانی اور طویل المدتی حکمت عملیاں بنائے بغیر چیلنجز پر قابو ممکن نہیں۔ نارووال میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاق، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہوگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور تمام متعلقہ اداروں کے انتھک ٹیم ورک کی بدولت بہت زیادہ متوقع نقصان کو کم سے کم کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کی طرح اب بھی جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے، لیکن...
	وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات طے ہوگئی ہے اور یہ ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سفارتی چینلز کے ذریعے یہ ملاقت طے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو گی- ہاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہے، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معامالات پر مشاورت کی جائیگی- وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے  ملاقات بھی شیڈول ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ترک صدر اردگان،آذربائیحان کے صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول بھی...
	شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش پر سیاست کی نذر کردیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سمیت اہم آئینی عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خدشے پر وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے وزراء کو کہا کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کریں۔ سیلاب میں بہہ کر کئی مویشی بھی پاکستان پہنچ گئے#FloodAlert #Ravi #Kasur #Narowal #Punjab #FloodsInPakistan #Flood #Floods #Flood2025 #FloodRelief pic.twitter.com/nqYlA6x2N2 — HaMza Naseer Ghazi (@HamzaNGhazi) August 27, 2025   وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مکمل معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے متاثرہ عوام کو بروقت اطلاعات دینے اور محفوظ مقامات پر...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
	اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ وہ اسلام آباد میں “نیو انرجی وہیکل پالیسی” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی محض مقامی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو اس سے نمٹنے میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا حال ہی میں خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، فلیش فلڈز اور بادل پھٹنے کے واقعات سے کئی علاقے تباہ ہو گئے، درجنوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ املاک کا بھی...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، اس کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کو اس سلسلے میں دنیا کی معاونت درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بستیاں مٹ گئیں، بادل پھٹنے، فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی و مالی نقصانات ہوئے۔ وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب نے بھی سینکڑوں...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت...
	 ویب ڈیسک :  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔  انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کے لیے راحت، آسودگی اور آسانیوں کا وسیلہ بننا دراصل انسانیت کی خدمت ہے، خدمتِ انسانیت کا جذبہ رنگ، مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے۔  لیاقت آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلیے   انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، غزہ کے معصوم شہداء اور کشمیری عوام کی آہیں دنیا کے ہر حساس...
	ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی اور ناچ گانوں میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے، اگر یہ رقم فلسطینی عوام کی امداد کیلئے بھیج دی جاتی تو پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو کلمہ کی بنیاد پر اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا، تحریک جدوجہد آزادی سے لے کر قیام پاکستان تک علماء و مشائخ نے جو کردار ادا کیا اُس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے جس سے آنے...