کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں مختلف سیاسی اور دیگر معروف شخصیات شوگر ملز میں شیئرز کی مالک نکلیں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات میں مختلف سیاسی اور معروف شخصیات کے شوگر ملوں میں شیئرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔شوگر ملوں میں شیئرز رکھنے والوں میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، سالک حسین، مونس الہی، ذکااشرف، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، میاں عامرمحمود اور خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر شامل ہیں۔ایس ای سی پی کے دستاویز کے مطابق کمیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پرڈیٹا تیار کیا۔
دستاویز کے مطابق العربیہ شوگرملز میں حمزہ شہباز اور نصرت شہبازسمیت دیگر شیئر ہولڈرز ہیں، اسی طرح رمضان شوگرملز میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، نصرت شہباز شیئر ہولڈر ہیں۔دستاویز میں شامل تفصیلات کے مطابق پنجاب شوگر ملز کے شیئرز ہولڈرز میں چوہدری شجاعت حسین اور سالک حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔اسی طرح آر وائی کے ملز میں مونس الہی اور مخدوم عمرشہریار سمیت دیگر شیئر ہولڈر ہیں، ٹنڈواللہ یارشوگرملز میں خواجہ عبد الغنی مجید 100 فیصدشیئرز کے مالک ہیں۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اشرف شوگر ملز میں ذکا اشرف سمیت دیگر شیئر ہولڈر ہیں، رحیم یارخان شوگر انڈسٹری میں میاں عامر محمود سمیت دیگرکے شیئرز ہیں۔دستاویز کے مطابق مدینہ شوگرملز میں محمد رشید اور محمد مجتبی سمیت دیگر حصے دار ہیں، جبکہ فاطمہ شوگر ملزمیں عباس مختار، فیصل مختار اور فوادمختار سمیت دیگر افراد کے شیئرز ہیں۔
ایس ای سی پی کی دستاویز کے مطابق اتحاد شوگر ملز میں مخدوم ہاشم جوان بخت، مخدوم عمر شہریار سمیت دیگرکے شیئرز ہیں، جبکہ بلوچ شوگر ملز میں دوست علی مزاری اور طارق علی مزاری شیئر ہولڈر ہیں۔چوہدری شوگر ملز میں عبد العزیز عباس شریف، عبد اللہ یوسف شریف، شریف ٹرسٹ سمیت دیگر کے شیئرز ہیں، اسی طرح چیمہ شوگر ملز میں چوہدری انور علی، سردارمحمد عارف نکئی اور محمد شفیع سمیت دیگر شیئر ہولڈر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردریائے راوی کے کنارے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار دریائے راوی کے کنارے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سب نیوز

پڑھیں:

استنبول مذاکرات:پاک افغان معاہدہ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

استنبول میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغان وفد عبوری مفاہمت پر راضی ہو گیا۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور قیامِ امن کے لیے مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فریق پر پینلٹی عائد کی جائے گی، جبکہ جنگ بندی کے نفاذ کے دیگر امور 6 نومبر کو استنبول میں ہونے والے اگلے اجلاس میں طے کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران ترکی اور قطر نے دونوں ممالک کی فعال شمولیت کو سراہا اور دیرپا امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مذاکرات 25 سے 30 اکتوبر تک اسلام آباد، کابل، انقرہ اور دوحہ کے نمائندوں کی شرکت سے جاری رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں شواہد، دلائل اور اصولی موقف کے ساتھ مضبوط اور منطقی انداز میں استقامت دکھائی، جس کے نتیجے میں افغان وفد عبوری مفاہمت پر آمادہ ہو گیا۔ اس پیشرفت کو خطے میں امن، استحکام اور عالمی سیکیورٹی کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دشمنانہ رکاوٹوں اور تخریبی ذہنیت کے باوجود پاکستان کی قیادت اور وفد نے قومی مفاد، تدبر اور دوراندیشی کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی حاصل کی۔ ترکی اور قطر کی میزبانی اور ثالثی نے عبوری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستانی ریاست، قیادت اور عوام نے واضح کیا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری، قومی مفاد اور عوام کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سیاسی اور عسکری قیادت مذاکرات کے دوران متحد اور پُرعزم رہی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر خطرے کا مقابلہ بھرپور تیاری، وسائل اور عزم کے ساتھ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں
  • اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں
  • استنبول مذاکرات:پاک افغان معاہدہ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • سلمان خان دہشت گرد قرار؟ بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر مشاورت