شہباز شریف کی ہنگامی قطر روانگی، یو اے ای کے صدر بھی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔
قطری قیادت کا دوٹوک اعلان
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وحشیانہ اقدام خطے کو مشترکہ ردعمل پر مجبور کرتا ہے تاہم قطر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔
قطری امیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ قطر اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔
قطر کا عالمی اداروں سے رجوع
قطر نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر اسرائیلی کارروائی کو عالمی امن کے لیے تباہ کن قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں قطر کی مستقل مندوب عالیہ احمد سعید آل ثانی نے حملے کو ’بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام‘ کہا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ کو حملے سے پہلے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی، بلکہ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں کے دوران ملی۔
پاکستان کا سخت مؤقف
پاکستان نے اسرائیلی حملے کے بعد گزشتہ روز ہی الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی بمباری کو ’غیرقانونی اور بہیمانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
برطانیہ اور مغرب کا ردعمل
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ سے ملاقات کے دوران قطر پر حملے کو ’نامناسب‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس کے اثرات خطے میں جنگ بندی مذاکرات اور برطانیہ کی پالیسی پر بھی پڑیں گے۔
حماس کا الزام
حماس نے اسرائیلی حملے کو مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو جان بوجھ کر امن کی تمام کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔
حماس نے امریکا کو بھی اسرائیلی جارحیت میں شریک قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قرار دیا حملے کو کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم نے اپنی نشست خالی کرکے بلوچستان کی طالبہ کو بٹھادیا
وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شہباز شریف نے اپنی نشست خالی کرتے ہوئے اس پر درجان بی بی کو بٹھا دیا۔
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریفوزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے شرکت کی، میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔
بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بھی طلبا نے میرٹ پر لیپ ٹاپ وصول کیا، بلوچستان کی ہی ایک طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی۔
جب وہ وزیراعظم کے پاس پہنچيں تو شہباز شریف نے اپنی نشست ان کے لیے خالی کردی اور انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔