2025-07-27@07:23:36 GMT
تلاش کی گنتی: 2420

«ہریانوی میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی کے سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور اہم عہدیداروں سے ملاقات کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے دورے پر آئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور تاجروں کا وفد اسلام آباد میں 4 روز گزارنے کے بعد بغیر کسی بریک تھرو کے لاہور پہنچ گیا۔  نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یہ وفد ہفتے کے روز پاکستان پہنچا تھا اور اسے امید تھی کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوگی اور خاموش سفارتکاری کا آغاز ہوگا تاکہ عمران خان کو درپیش قانونی اور سیاسی مسائل میں ریلیف مل سکے تاہم...
    ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور انٹرٹینٹمنٹ کمپنی کے مالک ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی زیادتی مقدمات کی سماعت پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فلم پروڈیوسر پر 2017 میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی تینوں خواتین نے جج کے سامنے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔ علاوہ ازیں عدالت میں ملزم کے خلاف کچھ گواہ بھی پیش ہوئے جنھوں نے ان واقعات کی تصدیق کی۔ ایک متاثرہ خاتون جیسیکا نے بتایا کہ مجھے 2013 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور خاموش رہنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا۔ دوسری متاثرہ خاتون مریم ہیلی نے عدالت کو بتایا کہ میری رضامندی کے بغیر 2006 میں ان کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی گئی۔ تیسری متاثرہ خاتون کجا سکولا...
    وزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص اور فی جانور فیس میں مناسب کمی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا آج دورہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکرمنڈی کے باہر پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے کا حکم دیا اور فی جانور فیس میں بھی مناسب کمی کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکر منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مویشی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں موبائل سمز کو فوری بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں اہم اجلاس کی صدارت کی ، جس میں بڑے فیصلے کئے۔ اجلاس میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے مرحلے میں 2017 یا اس دے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی، اگلے مراحل میں 2017 کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی تاکہ صرف فعال شناختی کارڈ پر ہی سمز جاری رہیں۔...
    امریکا کے ایک اسٹارٹ اپ کی جانب سے کامیاب آزمائش کے بعد سپر سونک سفر اب جلد ہی حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے۔ عملی میدان میں آنے کے بعد سپر سونک طیارہ مسافروں کو 55 منٹ میں نیو یارک سے پیرس پہنچا سکے گا۔ ٹیکساس کی مقامی کمپنی وینس ایرو اسپیس نے روٹیٹنگ ڈیٹونیشن راکٹ انجن (آر ڈی آر ای) کا دنیا کا سب سے پہلا ٹیسٹ مکمل کیا ہے۔ یہ جدید پروپلژن سسٹم تھرسٹ پیدا کرنے کے لیے ایندھن کو جلانے کے بجائے اسپننگ ایکسپلوژنز کا استعمال کرتا ہے۔ کمپنی نے یہ آزمائش نیو میکسیکو میں قائم اسپیس پورٹ امیریکا پر 14 مئی بروز بدھ کو کی۔ آزمائش میں ایک چھوٹے راکٹ میں نئے انجن کو نصب کیا...
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے نائب مستقل نمائندے سفیر جیمز کیریوکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں امداد کی اجازت دینی چاہیے اور اقوام متحدہ کو کام کرنے کے قابل بنانا چاہیے۔مشرقِ وسطیٰ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے جیمز کیریوکی نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی حکومت کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کی بھی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو کہ مکمل طور پر غیر متناسب ہے، ہم فوری جنگ بندی اور مزید خونریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔جیمز کیریوکی نے کہا کہ ہم نے آج پھر سنا ہے کہ غزہ میں انسانی مصائب کی سطح ناقابل برداشت ہے، شہریوں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیاہے کہ بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟نجی ٹی وی دنیا نیور کے مطابق انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ نے اپنا کردار ایگزیکٹو کے ماتحت کردیا،...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔  محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے  ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی   محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر سے آج ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کے بہترین علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے...
    بیجنگ :انتیس مئی کو چین نے لانگ مارچ 3 بی راکٹ کے ذریعے تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ پروب سیارچے 2016 ایچ او 3 سے نمونے جمع کرکے زمین پر واپس آئے گا اور بعد میں دم دار ستارے 311 پی کی تحقیقات شروع کرےگا۔ تھیان وین-2 2027 تک سیارچے کے نمونے زمین پر واپس لائے گا اور اس کے بعد دم دار ستارے 311 پی کا مطالعہ جاری رکھے گا۔ 11 سائنسی آلات سے لیس یہ پروب مشن کے 13 مراحل مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد اہم خلائی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے، جیسے کہ کمزور کشش ثقل کی سطح سے نمونہ جمع کرنا، خود کار...
    شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن نے اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بناتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کچھ افراد نے شہری محمد شکیل کو اغوا کرکے رہائی کے بدلے تاوان طلب کیا ہے، اور متاثرہ خاندان کو سخی حسن چورنگی پر رقم لانے کو کہا ہے۔ پولیس نے فوری حکمت عملی بناتے ہوئے اہلکاروں کو سادہ لباس میں مذکورہ مقام پر تعینات کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار اغوا کاروں کے پہنچنے پر گرفتاری کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے کے ڈی اے چورنگی پر دوبدو...
    کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
    لاہور: راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔ پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس...
    واشنگٹن : امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، چینی طلبا کے ویزا معیار میں ترمیم کی جائے گی، اور مستقبل میں درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی گہری چھان بین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔سخی حسن چورنگی پر شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شارٹ ٹرم کِڈنیپنگ میں ملوث اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا، پولیس کو شہری نے اطلاع دی تھی کہ کچھ ملزمان اس کے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں اور رہائی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن بلایا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پر اغواکاروں کا انتظار کرنے لگی، اغواکاروں کے پہنچنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی...
    مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت...
     حسن علی:صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی شخصیات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران وفد نے صدر مملکت کو فیصل آباد، گجرات اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔وفد میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان، تنویر اشرف کائرہ، بلال فاروق، عمر فاروق، اسامہ فاروق، علی جعفر اور حرا تنویر شامل تھے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے...
    فوٹو بشکریہ پنجاب پولیس فیس بُک اکاؤنٹ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی، بکتر بند ایلیٹ فورس کا استعمال کیا گیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگادی جبکہ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔  گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں  جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا،  جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا،...
    بھارت میں منعقدہ مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ، ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرمناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 24 سالہ ملا میگی کا کہنا تھا کہ ’’میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کے لیے نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔‘‘ میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں...
    واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ کئی بار صارفین کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کسی مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس چیٹ میں شیئر کی گئی تھی، اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں ایک نئے میڈیا منیجمنٹ ہب فیچر کی جھلک دیکھی گئی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ان کی تمام چیٹس کی میڈیا فائلز، جیسے تصاویر، ویڈیوز، GIFs، ڈاکومنٹس اور لنکس، ایک ہی جگہ پر دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس میڈیا ہب کا...
    بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے بنوں کا دورہ کیا، وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔بنوں میں جرگہ مشران نے حکومتی وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔ بیرسٹر سیف کی سربراہی میں وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔ جرگہ مشران نے مزید کہا کہ امن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا، ایک ماہ پہلے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے۔ راولپنڈی میں یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان نے ناصرف دشمن کے 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ اس کے ساتھ ایک ہزار بھارتی فوجی بھی ہلاک کیے، جس کے بعد بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ حنیف عباسی کہتے ہیں کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کردی، جس کے...
    لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں دو مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغوا کر کے کچہ منتقل کیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے دستخط کردہ اندرونی مواصلات کے مطابق امریکہ کے غیر ملکی مشنوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ طلبہ اور ایکسچینج وزیٹر ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے نئے اپوائنٹمنٹ کے شیڈول کو روک دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی غیر ملکی طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کو وسیع تر کرنے کی کوشش ہے اور نئے طلبہ کے ویزا کے لیے معینہ وقت فراہم کرنے سے روکنے کا یہ حکم اسی تناظر میں دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے پولیٹیکو نامی میگزین نے اطلاع دی، جس کے مطابق وزیر خارجہ روبیو نے کہا کہ محکمہ طلبہ اور...
    نیویارک(اوصاف نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے نئے سٹوڈنٹ ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہاکہ تمام سفارتخانوں کو غیر ملکی طلبہ کو ویزے نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، درخواست دہندگان کی سکریننگ اور جانچ کا عمل جاری ہے۔ مارکورووبیو کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی جارہی ہے، پہلے سے طے شدہ سٹوڈنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے اپنے محکمے کو ہارورڈ کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (ایس ای وی پی) سرٹیفیکیشن کو ختم کرنے کا حکم دیا، پاکستانی طیاروں کا خوف، بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیار...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب شاہین شاہ آفریدی نے رمیز راجہ کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس پر شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کےلیے مزید سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجٹ 26-2025 میں پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیا شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔ عالمی بینک نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس حکام  کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت کے ساتھ ٹیکس چوری روکنے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔ ایٹمی طاقت کا حصول دانشمندانہ فیصلہ تھا' صدر اور وزیر اعظم کی یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد ذرائع کے مطابق پی اوایس...
    بچپن کی یادوں سے جڑی، ہالی ووڈ کی لازوال فلم سیریز ہیری پوٹر ایک نئے روپ میں دوبارہ اسکرین پر آنے کو تیار ہے۔ لیکن اس بار بات فلموں کی نہیں بلکہ ایک مکمل ٹی وی سیریز کی ہورہی ہے، جس میں سب کچھ نیا ہوگا... کہانی وہی پرانی، مگر چہرے ہوں گے نئے! ایچ بی او نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ہیری پوٹر کی دنیا اب ایک نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر قدم رکھے گی۔ ٹی وی سیریز میں جادو، مہم جوئی اور دوستی کا وہی پرانا رنگ ہوگا، جو ہیری، ہرمائینی اور رون کے گرد گھومتا ہے، مگر اس بار ان کرداروں میں نظر آئیں گے نوجوان فنکار: ڈومینک میکلافلن...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فی الحال طلبہ ویزوں کے لیے نئی تقرریوں کا شیڈول نہ بنائیں۔ صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق ان ویزوں کے لیے سوشل میڈیا جانچ کے عمل کو وسعت دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفارتی مشنوں کو بھیجے گئے ایک میمو میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حکم آئندہ ہدایات تک جاری رہے گا۔ میمو میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ اور غیرملکی تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لیے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو مزید سخت کیا جائے گا، جس سے دنیا بھر میں امریکی...
    تمام نصابی کتب کی رو سے دنیا سات براعظم،ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکا، شمالی امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور انٹارکٹکا پر مشتمل ہے مگر ڈربی یونیورسٹی برطانیہ کے ماہر ارضیات ڈاکٹر جارڈن فیتھین نے بذریعہ تحیق دریافت کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کی گہرائی میں واقع یورپ اور شمالی امریکا کی ارضیاتی (ٹیکٹونک)پلیٹیں اب بھی جڑی ہوئی ہیں، گو وہ رفتہ رفتہ جدا ہو رہیں۔ لہذا ڈاکٹر جارڈن کے نزدیک تکنیکی طور پر ان دونوں کو درحقیقت ایک ہی براعظم کہنا چاہیے۔یاد رہے سائنس دانوں کے مطابق 25 کروڑ سال پہلے دنیا کے سبھی موجودہ براعظم ایک عظیم الشان براعظم ’’پانگیا‘‘(Pangaea)کی صورت باہم جڑے تھے۔پھر وہ بتدریج الگ ہونے لگے۔ چھ کروڑ سال پہلے یورپ اور شمالی امریکہ کی علحیدگی کا عمل...
    اگر آپ پاکستان سے کسی یورپی ملک کے شینگن ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر اٹلی بہترین انتخاب میں سے ایک ہوسکتا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں اٹلی کے شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جس سے یہ یورپ کا تیسرا ملک ہے جس میں شینگن ویزا کی منظوری سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی پاکستان سمیت دنیا بھر سے ویزا کے خواہشمندوں کے لیے سازگار ثابت ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو اٹلی کا قلیل مدتی شینگن ویزا ملنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ منظوری کی شرح زیادہ ہے۔تاہم، ویزا کی منظوری کا انحصار خالصتاً ویزا کی درخواست...
    فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریزیڈنسی‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباؤ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو...
    امریکا نے حماس کی جنگ بندی پر رضامندی کا دعویٰ مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اُس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جو انہیں ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئی۔ تاہم امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق، اسٹیو...
    کوئٹہ: مسافر کوچ پر چھاپے کے دوران خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار جب کہ  مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کازیزات کے مطابق لیویز فورس نے کوئٹہ سے پنڈی ج انے والی مسافر کوچ پر چھاپا مارا اور کارروائی کے دوران مغوی بچے کامران خان کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مخبر نے خفیہ اطلاع دی تھی کہ بچے کو اغوا کیا جارہا ہے۔ دورانِ کارروائی ملزم حضرت بلال خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو جلد کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہ پور کا نجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا وزیراعلی مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی 74 -ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کےلئے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کو وبائی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتیں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہو گی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نے کویت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا...
    سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔ سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔ سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔ سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔ اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے ۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی...
    چینی صدر کا فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط ،سماجی علوم ،ہنرمندی اور سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 26 مئی کو چین کی فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط بھیجا اور تمام اساتذہ، عملے اور سابق طلباء کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے اپنے مبارکبادی خط میں کہا کہ 120 سال میں، فودان یونیورسٹی نے بڑی تعداد میں ممتاز ہنر مند افراد کو تربیت دی، کئی اصل تخلیقی کامیابیاں حاصل کیں، اور ملک کی تعمیر اور قوم...
    سٹی 42 : سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔   سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔  سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔  سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت کا تجویز کردہ کرمنل لاء امینڈمنٹ بل مسترد کردیا۔ کمیٹی کا اجلاس راجا خرم شہزاد نواز کی صدارت میں ہوا، جس میں سی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں کی عدم تعمیر اور درخت اکھاڑنے پر تنقید کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے سڑکیں اکھاڑ رہا ہے اور بنا نہیں رہا، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ کام شروع ہو گیا اور جلد مکمل بھی کر لیا جائے گا۔ راجا خرم نواز نے کہا کہ میں تو کل بھی تھا اپنے حلقے میں، مجھے تو کوئی کام شروع ہوا نظر نہیں آیا۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اسلام...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن  نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شاندار اختتام  پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ایس ایل 10 کے کامیاب انعقاد پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس میگا ایونٹ کی کامیابی پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ  کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک...
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے  اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بزدل دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا، پی ایس...
    سٹی42:عید الاضحی/مویشی منڈیوں کا قیام، وفاقی دارالحکومت میں مویشی منڈیوں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی، تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے سنگھجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی ماحین حسن مقرر، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12 کی مویشی منڈی کی فوکل پرسن ہونگی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد نوٹی فکیشن کے مطابق آئی 15 مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی نیہل عبداللہ تعینات، بارہ کہو مویشی منڈی کے فوکل پرسن اے سی عزیر علی خان ہونگے۔ لہتڑار روڑ پر محمد علی اور ایکسپریس ہائی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا، کچھ قوتوں نے کوشش کی تھی کہ بدگمانی پیدا کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ مودی پھر کوئی حماقت کر سکتا ہے، اس لیے ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد...
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز  کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید...
    فائل فوٹو گھوٹکی کے علاقے کھمبڑا سے ڈاکوؤں نے شہری کو اغواء کر لیا، ڈاکو مغوی کے گھر سے طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ 10 تھانوں کی نفری کا کچےمیں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، لٹھانی، ماچھی میرانی گینگ کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ شدید فائرنگ جاری ہے، ڈاکوؤں کے 10 ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر...
    نیویارک / میانمار: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کو میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا افراد جاں بحق ہو گئے۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ 2025 میں روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندر میں سب سے بڑی ہلاکت خیز سانحہ ہو گا۔ یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے مطابق ایک کشتی میں 267 افراد سوار تھے، جو 9 مئی کو ڈوب گئی، اور صرف 66 افراد بچ پائے۔ اگلے دن 247 افراد پر مشتمل ایک اور کشتی الٹ گئی، جس میں سے صرف 21 افراد زندہ بچے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ افراد یا تو بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں سے فرار ہو رہے...
    لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
    فوٹو: کشمیر میڈیا سروس مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز سامنے آگئے۔وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ بھارت میں میسو پاک مٹھائی سے پاک نکال کر میسو شری کردیا گیا دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ 'پاک' ہٹا کر اس کی جگہ 'شری' رکھ دیا ہے، 'موتی پاک' کو 'موتی شری'، 'گوند...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والے ملزم کو وہاڑی کے علاقے لڈن سے گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، ڈیفنس میں خاتون کے اغوا کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے لڑکی گر کر جاں بحق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے...
    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020ء کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف درخواست خارج کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔ اس...
    اجلاس میں شعبہ سیاسیات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، آئندہ تنظیمی سال کے لائحہ عمل، پروگرامات اور پالیسی کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیاسی کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و ممبر سیاسی کونسل میثم کاظم آنلائن شریک تھے، ممبر سیاسی کونسل ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری، سابق صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا، تحصیل چیئرمین پارا چنار آغا مزمل حسین فصیح، انجینئر ظہیر عباس نقوی اور عارف رضا بھی موجود تھے۔ اجلاس...
    ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ ڈی ویلیئرز نے یہ ریکارڈ 2015 میں جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 149 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔ فورڈ ایک موقع پر صرف 13 گیندوں پر 42 رنز پر موجود تھے اور ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب تھے لیکن بیری میکارتھی کی گیند پر ریمپ شاٹ کھیلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ تاہم اگلی دو گیندوں پر لانگ آف اور کور کے اوپر لگائے گئے شاندار چھکوں کی مدد سے وہ ریکارڈ کے ساتھ برابری پر...
    فلم رئیس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے رئیس کے پوسٹر سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر ہنسی آئی، یہ بہت چھوٹی حرکت ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لو گرو کی ملکی و غیر ملکی سطح پر ہونے والی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities) ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ فلم رئیس کے پوسٹر سے آپ کی تصویر ہٹا دی گئی کیا آپ کو بُرا لگا؟ صحافی کے سوال پر خوبرو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 مئی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رواں ماہ میانمار کے ساحل پر روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 427 افراد کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار اور میانمار کی ریاست راخائن سے سے 267 لوگوں کو لے کر جانے والی کشتی 9 مئی کو ڈوب گئی جس پر سوار 66 افراد زندہ بچ سکے تھے۔ اس سے اگلے روز 247 افراد کو لے جانے والی کشتی بھی میانمار کے ساحل کے قریب پانی میں غرق ہو گئی جس پر سوار 21 لوگ ہی جان...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کی خبر سنادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ابھی مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا بیان گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین مذاکرات کے بعد سامنے آیا تھا، جس...
    بیجنگ :چین کے شی زانگ خود اختیار  علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا  لوگو  باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔ لوگو  عدد “60” کی شکل کا ہے جو چین کے قومی پرچم یعنی پانچ ستارے والے سرخ پرچم اور گلسنگ پھول کی پتیوں  پر مشتمل ہے۔ قومی پرچم  شی زانگ کی مادر وطن کی جانب دیکھ بھال  کی علامت ہے، جس کی بدولت شی زانگ میں  گزشتہ 60 سالوں میں شاندار  گلسنگ پھول کھلے رہتے ہیں۔ شی زانگ بلٹ ٹرین، جدید نئے دیہی علاقے، ونڈ پاور جنریشن، برف پوش پہاڑ اور تبتی انٹلوپ گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ میں سوشلسٹ جدیدکاری کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Post Views: 5
    بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بھی پاکستانی اداکار علی خان نئی بھارتی ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 9 مئی کو نیٹ فلکس پر بھارتی ویب سیریز ’دی رائلز‘ ریلیز ہوئی جس میں پاکستانی اداکار علی خان نے شاہی سازشوں اور اقتدار کی کشمکش میں گرفتار ’نواب آف ڈھونڈی‘ کا اہم کردار ادا کیا۔ سیریز میں دیگر اداکاروں کی نسبت علی خان کی کارکردگی نمایاں رہی اور اُنہوں نے ناظرین و ناقدین سے یکساں داد وصول کی جبکہ اگر پوری سیریز کی بات کی جائے تو شائقین نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ علی خان کی بھارتی ویب سیریز میں زبردست اداکاری نے سوشل...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان ِ امتیاز (ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر...
      اسلام آباد / لاہور — عیدالاضحیٰ 2025 کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد میں پانچ مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (DMA) کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ مقامات پر کیٹل منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے) موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔...
    — فائل فوٹو موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد...
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کو 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دی ہے، اقوام متحدہ نے امداد بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی ساز و سامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اقوام متحدہ حکام کا کہنا ہے کہ امداد کی تقسیم میں مشکلات کے باعث اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے حماس رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعوی ٰ بھی کیا ہے، تاہم حماس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ Post Views: 4
    برطانوی شہری نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے قریبی شہر بیڈ فورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ایتھلیٹ ولیم گوج نے آسٹریلیا میں 35 دن تک دوڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ولیم گوج نے 15 اپریل کو پرتھ کے کوٹسلو بیچ سے 3800 کلومیٹر کی دوڑ شروع کی اور یہ دوڑ پیر کی سہ پہر آسٹریلیا کے مشہور بونڈی بیچ پر ختم ہوئی۔ ولیم گوج ہر روز ڈھائی میراتھن کے برابر تقریباً 100 کلو میٹر تک دوڑ لگاتے ہیں۔ انہوں نے میراتھن میں دوڑ لگانے کا فیصلہ 2018 میں اپنی والدہ کی کینسر سے موت کے بعد کیا، انہوں نے برطانیہ،...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں،...
    لندن (اوصاف نیوز)پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کیلئے قابل فخر لمحات جب پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی شخصیت دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف اولڈھم‘‘ مقرر کیا گیا۔ یہ اولڈھم کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی مثالی خدمت کی ہو۔ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی...
    فلسطین نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان  کو مات دے کر 16 واں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر کرج میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔ مقررہ 9 اننگز میں مقابلہ 4-4 سے برابر تھا،ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔ پاکستان کو2018 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں ناکامی رہی، پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو1-14 سے شکست  دی تھی۔ قبل ازیں پاکستان نے بنگلا دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہرایا تھا۔
    رینک کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سب نیوز سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے رینک کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔تصویر میں آرمی چیف کے کندھوں پر فیلڈ مارشل کے رینک دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کی بغل میں فوجی چھڑی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے چہرے پر گہری سنجیدگی ہے۔اس سے قبل آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب موخر کردی گئی، تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پرموخر کی گئی۔خصوصی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں سہ پہر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ عارضی مویشی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ تحصیل میں لگائی جائے گی۔...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن سروسز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نا معقول خیال ہونا چاہیے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، اگر جنگ...
     اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب بس میں دھماکے کی پرزور مذمت، وزیرداخلہ محسن نقوی کا 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندےکسی رعایت کے مستحق نہیں۔، دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو...
    غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے چینل 4 نیوز کو بتایا کہ آج غذائی امداد کے 9 ٹرکوں پر مشتمل ترسیل سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے اور انہوں نے ان بچوں پر غذائی قلت کے اثرات کی وضاحت کی جنہیں وہ دیکھ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ میں تعینات خاتون برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ میں نے 2 رات قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ...
    ​​​​​​​سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈاکٹر وکٹوریا نے بتایا کہ دو روز قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا، “اگر یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آتا تو بچہ آج زندہ ہوتا۔  اسلام ٹائمز۔ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریا روز نے موجودہ انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا ہے، لیکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی زندگی چھین رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی امداد  سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے،...
    اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ میں  تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز شریف نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک و قوم کیلئے قابل قدر خدمات سر انجام دیں۔ دعا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کی بلندی تک پہنچ جائے۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کیخلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رن بناسکی۔بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے...
    کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر جمعرات اور فائنل ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کپتان  فاطمہ ثنا کی قیادت میں  کانکرز نے پی سی بی کے تحت پرقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں 10 پوائنٹس جوڑنے والی کانکرز، اسٹارز اور چیلنجرز نے مشترکہ طور پر 10، 10 پوائٹس حاصل کیے۔ تاہم،0.793 کا نیٹ رن ریٹ پانے والی کانکرز نے پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہونے کے ناطے فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 14 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 9 مزیدپڑھیں:مئی کیسز، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کردیا
    اسلام آباد:سینئرسیاست دان سینیٹرفیصل واوڈانے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈمارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے ، اب تعیناتیوں،مدت میں توسیع اورترقیاں ان کی منظوری سے ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ فیصل واڈانے کہاکہ فیلڈمارشل روایتی عہدہ نہیں ،  فیلڈمارشل کی ملازمت کی مدت کاتعین نہیں، تمام فورسز فیلڈمارشل کے ماتحت ہوں گی اب تعیناتیاں،مدت میں توسیع اورترقیاں فیلڈمارشل  کریں گے۔ Post Views: 6
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف صنعت کار اور وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ “جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان کی قومی خدمات اور بے مثال قیادت کا اعتراف ہے۔” ایس ایم تنویر نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی حکمتِ عملی اور بہادری سے پاکستان کو فوجی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔ “اب بزنس...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی عاصم منیر کا حق تھا، انہوں نے محنت، صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ...
    ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
    پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف کا کہنا ہے کہ والد کا 2002 میں کرایا گیا ریفرنڈم ان کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔ بلال مشرف نے حال ہی میں یو ٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والد کے آخری ایام سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ پرویز مشرف کیسے والد تھے؟ بلال مشرف نے کہا کہ پرویز مشرف بہت اچھے اور ملنسار انسان تھے، میں ان کے ساتھ کشتی بھی کرتا تھا لیکن جب مجھے کوئی چیز سمجھانی ہوتی تھی تو ان کا ردعمل بہت سخت ہوتا تھا۔ جب وہ سمجھتے تھے کہ مجھے ایسی غلطی کبھی نہیں کرنی چاہیے جو ہو گئی ہے تو...
    بھارت کی حمایت کرنے والے سابق پاکستانی بولر دانش کنیریا کی تصویر تک سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسٹیڈیم کی گیلری سے ہٹادی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی دانش کنیریا پاکستان کے خلاف تبصرے اور بھارت کی کھلی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی گیلری سے ان کی تصویر ہٹادی۔ یاد رہے کہ دانش کنیریا کا کرکٹ کیریئر اس وقت ختم ہوا جب سنہ 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ان پر تاحیات پابندی لگادی گئی تھی۔ مزید پڑھیے: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے...
    چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشنز (پاشا) سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاشا اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس بات کا احساس ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چل رہے، ہماری ٹیکس پالیسی میں عدم تسلسل ہے، َحکومت ریموٹ ورکرز کی تعریف واضح کرے ٹیکس ختم کرنے کی نہیں بلکہ عدم تسلسل ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چیئرمین پاشا نے کہا کہ حکومت ٹیکس پالیسی کو طویل مدتی بنائے، ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے آئی ٹی کے...