2025-05-04@16:59:09 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«اکاونٹ بلاک کر»:
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پرسینیٹرشیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا ۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہے۔ نریندر مودی سرکار سن لے کہ آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پہلگام واقعے پر پاکستانی مؤقف کو تقویت دے رہے ہیں۔ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔ ...
شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔شیری رحمٰن نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کرنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہے۔پی پی پی کی سینیٹر نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار سن لیں کہ آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پہلگام واقعے پر پاکستانی مؤقف کو تقویت دے رہے ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کرنے کے بعد بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب کا نتیجہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔...
بھارت نے شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بند کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔ بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو بوکھلاہٹ بھی قرار دیا۔ عابدہ پروین اپنی صوفی گائیکی کی وجہ سے پورے برصغیر میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے کبھی سیاسی اور فلمی گانے بھی نہیں گائے، ان کے کوک اسٹوڈیو میں...
بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بلاک کردیا۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔ بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو بوکھلاہٹ بھی قرار دیا۔ عابدہ پروین اپنی صوفی گائیکی کی وجہ سے پورے برصغیر میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے کبھی سیاسی اور فلمی گانے بھی نہیں گائے، ان کے کوک اسٹوڈیو میں گائے گئے گانوں کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ عابدہ پروین سے قبل بھارتی حکومت نے راحت فتح علی...
بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا میں بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام پر مظالم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جس پر ردعمل...
پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچکانہ اقدامات کے باعث ہر جگہ سے خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مودی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے ہیں۔ جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ حسِ مزاح سے بھرپور اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچکانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔ اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر...
پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولپمپئین ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کردیا ہے۔ قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف،سپیڈ سٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی تھی۔پہلگام حملے...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد اب متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا۔پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔ پاکستانی شوبز شخصیات کے اداکاروں کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔ بھارت...
بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ایکس نے بھارت میں اکاونٹ معطل کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات،...