2025-07-26@15:27:34 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«بھارتی گلوکارہ»:
ایک ایسی دنیا میں جہاں سرحدیں اور سیاست اکثر انسانوں کو تقسیم کرتی ہیں، وہ لمحات خوش آئند ہوتے ہیں جب فن ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے. بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں، معروف پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا نے سرحد پار اپنے مداحوں کو تسلیم کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کا خوشگوار پیغام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو خوشخبری سنا دی حال ہی میں ایک غیر ملکی کنسرٹ کے دوران، کرن اوجلا نے اس وقت اسٹیج پر گانا روک کر اپنا مثبت ردِعمل دیا جب ایک مداح نے ہجوم میں پاکستانی پرچم لہرایا۔ #Punjabi singer Karan Aujla shared a message of love and...
لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔ گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر کو غلط قرار دے کر واضح طور پر تردید کی ہے۔ آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے ذریعے پھیلائی، جس میں آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار...
بھارتی گلوکار پون دیپ راجن کی صحت سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آگئیں۔ انڈین آئیڈل 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ 5 مئی کی صبح مرادآباد (یوپی) کے قریب دہلی جاتے ہوئے ان کی گاڑی ایک دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پون دیپ کے شدید زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی، بتایا گیا کہ ان کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ گلوکار کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق ایک بیان انسٹاگرام پر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں...
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک کنسرٹ کے دوران پہلگام حملے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کو بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کالج میں موسیقی پروگرام ہورہا تھا، اور ایک مداح نے سونو نگم سے فرمائش کی کہ وہ کنڑا زبان میں گانا گائیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب گلوکار سونو نگم نے مداح کی فرمائش پر ناراضی کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا جسے وہاں پر موجود کئی افراد نے اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ سونو نگم کا کہنا تھا کہ ’یہی...
بھارت نے شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بند کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔ بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو بوکھلاہٹ بھی قرار دیا۔ عابدہ پروین اپنی صوفی گائیکی کی وجہ سے پورے برصغیر میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے کبھی سیاسی اور فلمی گانے بھی نہیں گائے، ان کے کوک اسٹوڈیو میں...
بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بلاک کردیا۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔ بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو بوکھلاہٹ بھی قرار دیا۔ عابدہ پروین اپنی صوفی گائیکی کی وجہ سے پورے برصغیر میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے کبھی سیاسی اور فلمی گانے بھی نہیں گائے، ان کے کوک اسٹوڈیو میں گائے گئے گانوں کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ عابدہ پروین سے قبل بھارتی حکومت نے راحت فتح علی...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی محبت میں گیت گانے والی، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے ایک گانے کی دھوم مچ گئی۔گانے کے آغاز’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں ‘ سے ہوتا ہے۔ گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔ پاکستان کی محبت پر مبنی اس گانے پر مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود یہ گانے اس وقت یوٹیوب اور دیگر میڈیا فلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوجی وردی میں...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کو بھارتی حکومت کی "چال" قرار دینے والی معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف بھارت میں غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق لکھنؤ میں ایک شہری کی شکایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت گلوکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں حملے میں جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ گلوکارہ کے خلاف مقدمہ اُس وقت درج ہوا جب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘...
ممبئی(شوبز ڈیسک)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال داغا، ”تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟“ اس سوال نے عدنان سمیع کو مرچیں لگا دیں۔ عدنان سمیع، جو کئی سالوں سے بھارتی شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہں نے فواد چوہدری کو ”جاہل احمق“ کہہ کر بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ ایک ایسا شخص جو کبھی پاکستان کے گیت گاتا تھا، آج اسی ملک کے...
بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول ‘این جی فیسٹ 2025’ میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔ اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔ مزیدپڑھیں:’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک...
بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے...
بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے رمضان المبارک میں نجی پاکستانی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کے لیے گانا گایا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی شریا باسو نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے دل والی گلی میں کا گانا گایا ہے۔ اس ڈرامے میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ گلوکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی اور مسرت کا اظہار کیا۔ گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی بھی ڈرامہ سیریل کیلیے یہ اُن کا پہلا گانا ہے جو اُن کا خواب پورا ہونے کی وجہ بھی بنا...
کہتے ہیں کہ فنکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جسکا تعلق ویسے تو بھارت سے ہے لیکن رمضان اسپیشل فیملی ڈراما سیریل میں اس گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ رمضان اسپیشل شوز: رمضان کے بابرکت ماہ کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی ٹیلی ویژن پر خصوصی ٹرانسمیشن سمیت فیملی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں جو نہ صرف بہترین کہانی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ پورے رمضان ایک مکمل تفریح کی رولر کرسٹر سواری لیے سامنے آتے ہیں۔ اگر بات کریں نجی ٹیلی ویژن پر جلد نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’دل والی گلی میں’ کی تو اس کہانی...
پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ، لیکن میری روح مضبوط ہے۔ فلم ’شانکی سردار‘ کے سیٹ سے ایک یاد۔ ایکشن والا کام بہت مشکل ہے، لیکن اپنے ناظرین کےلیے سخت محنت کروں گا۔‘‘ A post common by Guru Randhawa (@gururandhawa) گرو رندھاوا کی پوسٹ پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے دوستوں کی جانب سے تشویش اور نیک خواہشات...
بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم میں ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ View this post on Instagram A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa) انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’...
MUMBAI: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سیراج چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے تاہم اس دوران ان کے مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینی بھوسلے اور محمد سیراج کے تعلقات ہیں اور وہ چند ایک مقامات پر ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینی بھوسلے اور محمد سیراج کو ایک ساتھ گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دونوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی ہے، دونوں زینی کے...
ممبئی: بھارت کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔ دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ اس دوران اُن سے پاکستانی مداح نے پاکستان آنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں جی پاکستان آجائیں گے‘۔ واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا شمار اُن گلوکاروں میں ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دلجیت دوسانجھ کے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں...
بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔ ابھینو کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے...
بنگلورو(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر بنگلورو میں چرچ اسٹریٹ پر نامور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کا اسٹریٹ کانسرٹ مقامی پولیس نے رکوا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈ شیرن کی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسٹریٹ پرفامنس کیلئے انتظامیہ سے اجازت لی تھی جس کے بعد ہم نے مداحوں کی لئے مختصر پروگرام منعقد کیا۔ تاہم بنگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈ شیرن کی ٹیم نے ہم سے اجازت مانگی تھی لیکن ہم نے نہیں دی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ گلوکار ایڈ شیرن اپنا سپر ہٹ گانا ”شیپ آف یو“ گانا شروع کرتے ہی ہیں کہ تھوڑی دیر بعد وہاں پولیس رکاوٹ ڈالنے آپہنچتی ہے، پولیس کی جانب سے...
معروف بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی رچالی۔ شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب حآضرین کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔“ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔ درشن نے دھارل کو...
ممبئی : بالی وڈ کے معروف گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔" انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔ ...