2025-09-18@01:09:03 GMT
تلاش کی گنتی: 41

«شاہین فورس کے»:

    غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔   دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز  نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز  کی جانب سے  فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔  اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز  نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔  ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سیالکوٹ سمیت پورے ضلع میں تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن، سول اداروں کی ناکامی اور دریاؤں و نالوں کے قدرتی راستوں پر ہونے والے تجاوزات ہیں۔ سیلابی صورت حال میں سول اداروں کے کرنے کے کام پاک فوج کررہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر جموں سے نکلنے والے نالوں پر آباد ہے، جب وہاں سے پانی آتا ہے تو شہر زیرِ آب آجاتا ہے۔ تجاوزات نے اس تباہی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ان کے بقول یہ سب بلدیاتی اداروں کی کمزوری اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ خواجہ...
      پشاور:پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی بونیر پہنچے اور وزیراعظم کی فراہم کردہ امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر و...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹۃائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔  گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ  سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
    عرب اسلامی وزارتی اجلاس نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جرائم کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے وزرا کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی اور بے مثال انسانی المیے کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی قابض قوت پر ڈالتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر عالمی ہم منصبوں سے رابطے، اسرائیلی منصوبے کی مذمت کمیٹی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیل کی غیر قانونی اور جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری...
    پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانی بزنسمین دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن نے پیرس میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار کے آفس اور وئر ہاؤس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ میاں مصباح الرحمن کا استقبال ابراہیم ڈار، اور جنرل سیکریٹری یاسر خان نے کیا، میاں مصباح نے مزید کہا کہ میں خود لاہور چیمبر کا صدر اور جم خانہ لاہور کا چیئرمین رہ چکا ہوں اور کسی بھی ملک کی معیشت میں بزنس مینوں...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں سویلین آبادی کا نقصان ہو رہا ہے، بچے اور خواتین گولیوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ فریقین جنگ روک دیں، یا آبادی سے دور جنگ لڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے باجوڑ، بنوں اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان آپریشنوں کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن سے خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام میں بے چینی اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ فوجی آپریشن کے نتیجے میں سویلین آبادی کا نقصان ہو...
    گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
    صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری...
    پیرس: فرانس کی فوج اور انٹیلیجینس ایجنسی نے مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے دوران رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی ساختہ طیاروں کی گرتی ہوئی مانگ پر ردعمل دیتے ہوئے چین پر الزامات عائد کردیے ہیں جبکہ چین نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ خبررساں ادارے فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی فوج اور انٹیلیجینس عہدیداروں نے کہا ہے کہ چین نے مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد اپنے سفارت خانوں میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی کارکردگی کے حوالےسے شکوک پھیلانے کے لیے نئی تعیناتیاں کی ہیں تاکہ طیاروں کی شہرت اور فروخت میں کمی ہو۔ فرانس کی انٹیلیجینس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین...
    بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سال ہونے والی امرناتھ یاترا مذہبی سرگرمی کے بجائے اب ایک سیکیورٹی آپریشن میں تبدیل ہو چکی ہے۔ مودی حکومت کے دور میں اس یاترا کو عسکریت زدہ بنانے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام نہ صرف سخت پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں بلکہ وادی کا نازک ماحولیاتی نظام بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ یاترا کا آغاز اور سیکیورٹی حصار کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوا۔ صبح 4 بجے بالٹال روٹ کے یاتریوں کا پہلا...
    معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹھیکیدار، غزہ کی پٹی میں ہر ایک گھر کو مسمار کرنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم سے تقریباً 1 ہزار 500 امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر وہ نجی ٹھیکیدار کہ جسے قابض اسرائیلی فوج تعینات کرتی ہے؛ غزہ کی پٹی میں اپنی جانب سے تباہ کئے گئے ہر ایک مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل (تقریباً 1 ہزار 474 امریکی ڈالر) وصول کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر وہ ٹھیکیدار کہ جو انجنیئرنگ آلات کے ذریعے کام کرتا ہے، مسمار کئے جانے والے فی مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل حاصل...
    اسرائیلی اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا "اگر میں دیگر شہروں کے میئرز کو مشورہ دینا چاہوں جو نشانے پر ہیں، تو میں انہیں 106 ایمرجنسی سنٹر میں نفسیاتی ماہرین تعینات کرنے کا مشورہ دوں گا، تاکہ شہریوں کو پرسکون کیا جا سکے اور انہیں شہر چھوڑنے سے روکا جا سکے۔"  اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساحلی شہر حيفا کے میئر نے یونا یاہو نے ایرانی میزائل حملے کے بعد شہر کے مرکز میں ہونے والی شدید تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست نشانہ بننے والے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ حيفا کے میئر یونا یاہو نے اسرائیلی اخبار "دافار" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیا اور مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواب میں...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ فوجی اہلکاروں کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہوتا ہے۔ اندرونی سلامتی کا کام فوج کا نہیں، سول اداروں کا ہے۔ ہم نے فوج کو نہیں کہاکہ اندرونی سلامتی سنبھالے، فوج کے اپنے جنرل مشرف نے یہ کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیرِ اعلیٰ بے اختیار ہیں، اصل اختیار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کورکمانڈر پشاور کے پاس ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہنی مون منایا ہے، بنوں چھاؤنی ہمارے لیے مسئلہ...
    بھارتی فوج نے پہلی بار مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعین تعداد میں لڑاکا طیاروں کو کھونے کی  تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعینہ تعداد میں اپنے لڑاکا طیارے کھو دیے۔ ہندوستانی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے نقصان کا اعتراف ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمارے کئی طیارے مار گرائے۔ بھارتی مسلح افواج کے...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پاک بھار ت حالی جنگ میں فرانس کے جدید لڑاکا رافیل طیاروں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فرانسیسی مسلح افواج کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر واقعی رافیل طیارے مار گرائے گئے ہیں تو یہ اس طیارے کی 20 سالہ سروس کے دوران پہلی بار کسی جنگی مشن میں نقصان ہوگا۔ یہ اس معاملے پر فرانسیسی فوج کی طرف سے پہلا باضابطہ ردعمل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات کے...
    حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں فرانس کے جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کردی ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز پیرس میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران...
    پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ رافیل لڑاکا جہازوں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ براہِ راست معلومات حاصل...
    شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی...
    کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی۔ دہشتگردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشتگردانہ حملے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔شرکاء کانفرنس نے کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے، خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارت کے ذرائع ابلاغ کے بنیاد دعوﺅں کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوﺅں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے...
    اسلام آباد: پاکستان  نے آپریشن بنیانُ المرصوص کے دوران شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کومستردکردیا ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیاکے دعوے بے بنیادہیں۔واضح رہے کہ یہ دعوے   اُس ویڈیو کے بعد سامنے آئے جو بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کی گئی، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کو دکھایا گیا تھا جب بھارتی فوج کو اس دعوے کی حقیقت کا ادراک ہوا تو انہوں نے مذکورہ گمراہ کن ویڈیو فوری طور پر حذف کر دی تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے اس غلط دعوے کو بغیر تصدیق کے پھیلا چکے تھے۔ترجمان کے مطابق افسوسناک امر...
    آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے دعوے مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کے ذرائع ابلاغ کی پاکستان کی جانب سے آپریشن “بنیان مرصوص” میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوں کے جواب میں کہ پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعوی کیا گیا کہ...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی کارروائی دیکھ کر دل کیا دوبارہ یونیفارم پہن لوں، ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) نصیر وائیں آرمی چیف نے  چیف آف ایئر اسٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ۔ جنرل سید عاصم منیر نے تینوں سروسز کے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔(جاری ہے) سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ دنوں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عراق کے صدرعبداللطیف جمال رشید کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس کے ساتھ پانچویں عرب اکنامک اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔واضح رہے عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء)کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کردی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ شرکاء ، سردار اختر مینگل...
    میئر مرتضی وہاب کا صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بناکر رکھ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صاف ستھرا کراچی منصوبے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن چند روز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا،محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین غائب ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں، نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت گندا پانی سڑکوں پر بہانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوتے ہی ختم ہوکر رہ گئیں۔ میئر کراچی کی شہر کی بہتری کیلئے کوششیں ناکام کرنے والے افسران کیخلاف شہرکے سنجیدہ حلقوں اور سینئر افسران نے کارروائی کی اپیل اور میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی کابینہ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت و مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے علماء...
    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گورنر سندھ نے شہر میں ڈمپر، ٹینکرز سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر، ٹینکرز کو مقررہ وقت...
    اویس کیانی :وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی ،وزیر اعظم شہباز شریف  اور قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نے  خوارج کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  شمالی وزیرستان کے علاقے  حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کی بہادر سکیورٹی  فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔  12 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اورمشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غورکیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت /اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی جمعے کو وزیراعظم کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ واراجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ...
      شعیب شاہین—فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور عطاء اللّٰہ تارڑ کے بیانات مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہیں۔ایک بیان میں شعیب شاہین  نے کہا ہے کہ ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے تو تحریکِ انصاف سے بات کرنا پڑے گی۔ شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکماسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دفن نہیں کیا جا سکتا، نظامِ انصاف پر حملہ آور نہیں ہوا جا سکتا۔ شعیب شاہین  نے یہ بھی کہا کہ نئے پارٹی...
۱