2025-08-07@11:09:11 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«پالتو جانور»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) شمالی ڈنمارک کے شہر آلبورگ کے چڑیا گھر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے صحت مند پالتو جانور، مثلاً گنی پگ، خرگوش، مرغیاں اور گھوڑے، عطیہ کریں تاکہ وہاں رہنے والے شیر جیسے گوشت خور جانوروں کو ان کے فطری فوڈ چین (غذائی زنجیر) کے مطابق خوراک فراہم کی جا سکے۔ چڑیا گھر کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک اعلان شائع کیا گیا جس میں کہا گیا، ''اگر آپ کے پاس کوئی صحت مند جانور موجود ہے جسے آپ کسی مجبوری کے تحت رکھ نہیں سکتے، تو آپ ہمیں عطیہ کر سکتے ہیں۔‘‘ آلبورگ چڑیا گھر پالتو جانور کیوں مانگ رہا ہے؟ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
امریکا میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پالتو جانور، خاص طور پر کتے اور بلیوں کو چومنے یا ان کے منہ کو چومنے جیسی قربت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ افراد اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا معمول بن چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں ناتھن روسو اسمتھ نے ماہرین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے منہ میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کسی انسان کے...
امریکی ریاست میساچوسٹس میں ‘گوس’ نامی پانی کی بڑی چھپکلی ‘مانیٹر لیزرڈ’ جو کچھ دن قبل بھاگ کر ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی، اب دوبارہ میساچوسٹس میں دیکھی گئی ہے لیکن تاحال قابو میں نہیں آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی 18 جولائی کو ویبسٹر میں واقع اپنے مالک کے گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئی تھی۔ اب اسے بدھ کے روز ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں دیو ہیکل چھپکلی کی موجودگی ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟ ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افسران...
پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔ بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔ ’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘ عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ...
لاہور: پنجاب وائلڈلائف کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے بھی گھروں میں رکھے پالتو جانوروں کے ساتھ بے رحمی کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں مبینہ طور پر جانوروں پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی والی ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور خاتون کے گھر سے تمام پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کر لیے گئے ہیں۔ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر(پارک) لاہور کے مطابق خاتون کے قبضے سے 28 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں سانپ، کبوتر، عقاب، خرگوش سمیت دیگر شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خاتون کی...
علامتی فوٹو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ...
لاہور: لاہور میں پالتو شیر کے بعد پالتو کتے بھی شہریوں کی جان کو آگئے، اچھرہ کے علاقے میں پالتو کتے نے بچے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ پانی میں گرا تو اچانک دور کھڑے آوارہ کتوں میں سے ایک نے بچے پر حملہ کرکے اسے نوچ ڈالا۔ https://cdn.jwplayer.com/previews/H7uTFznL-jBGrqoj9 ایک شخص نے بچے کو بچایا بعدازاں چار سالہ فواد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور(اوصاف نیوز) علاقے شاہ دی کھوئی میں ملک شانی کے ڈیرے میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی۔ بچوں کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی کے رہائشی ملک شانی نے اپنے ڈیرے پر پالتو شیر پالا ہوا تھا ، جسے نے راستے میں اچانک لوگوں پر حملہ کر دیا شیر کے حملےکے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے،جنہیں جناح ہسپتال ایمرجنسی سرجیکل میں داخل کروا دیا گیا۔زخمی بچوں میں7سالہ ازحان اور پانچ سالہ زویا کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ملک اعظم عرف شانی ملک علی ملک بہران شیر کو لے کر باہر گھوم رہے تھے ۔شیر قابو سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی...
---فائل فوٹو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایئرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔ عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے...میرے یوگی...لو یو...‘‘ https://www.instagram.com/reel/DKpE-QWCQkV/ امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس...
فائل فوٹو پتوکی کے علاقے شیخم میں 3 افراد نے پالتو کتے پر گاڑی چڑھا دی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مالک نے الزام لگایا ہے کہ گاڑی چڑھنے سے پالتو کتے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، بچے کتےکو گلی میں لےکر نکلے تھے ملزمان نےجان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بچوں کے شور پر گھر کی خواتین موقع پر آئیں تو ملزمان نے گالم گلوچ کیں، ملزمان نے خواتین پر پستول تان لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
نجف : عراق کے شہر کوفہ کے علاقے البراکیا میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔ الصدر اسپتال کے میڈیکل ذرائع کے مطابق، شیر نے اچانک حملہ کیا اور متاثرہ شخص کے سر کو جبڑوں میں لے لیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ متوفی کے دوست نے موقع پر موجود کلاشنکوف رائفل سے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی بلی یا کتا کیا کہنا چاہتا ہے؟ شاید وہ بھی کچھ باتیں ہم سے کرنا چاہتے ہوں، مگر ہم انہیں سمجھ نہیں پاتے۔ اب ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش شروع کی ہے۔ بیڈو (Baidu)، جو چین کے سب سے بڑے سرچ انجن کا مالک ہے، نے ایک نیا پیٹنٹ دائر کیا ہے جس میں جانوروں کی آوازوں کو انسانوں کی زبان میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تو، کیا ہم جلد اپنے پالتو جانوروں کی باتیں سمجھ سکیں گے؟ آئیے اس دلچسپ خبر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ بیڈو نے چین کی نیشنل انٹیلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایک پیٹنٹ دائر...
امریکی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پالتو کتے نے اسے گولی مار دی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ امریکا کے علاقے میمفس، ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے جیرالڈ کرک ووڈ نے کہا ہے کہ پیر کی صبح اپنے بیڈ روم میں اپنی دوست خاتون کے ساتھ آرام کررہے تھے کہ میرے پالتو کتے اوریو نے بستر پر چھلانگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیں: عجیب و غریب مچھلی نے خاتون کو حیران کر دیا اوریو کمرے میں داخل ہونے کے لیے اتنا پرجوش تھا کہ مبینہ طور پر فرش پر پڑی بندوق پر اس کا پاؤں پڑا، اس کا پنجا بندوق کے ٹریگر میں پھنس گیا، جس سے بندوق سے گولی چل گئی۔ گولی چلنے سے جیرالڈ...
امریکا کی ریاست ٹینیسی میں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی جو سیدھی بستر پر سوئے مالک کو لگ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے وقت امریکی شہری اپنی پارٹنر کے ساتھ سویا ہوا تھا اور قریب ہی پستول پڑی ہوئی تھی۔ پالتو کتا پستول سے کھیلنے لگا اور اس دوران کتے کا پاؤں ٹریگر میں پھنس گیا جسے وہ نکالنے کی کوشش کرنے لگا اور اس دوران گولی چل گئی۔ گولی بستر پر اپنی پارٹنر کے ساتھ سوئے ہوئے مالک کی ران میں لگ گئی اور خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔ پارٹنر نے زخمی حالت میں اسپتال کیا۔ دوران کتے کے مالک نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ دیا۔
انسانوں اور جانوروں کا ساتھ بہت پرانا ہے اور ان کے مابین مثالی محبت کا مشاہدہ بھی کوئی انہونی بات نہیں۔ گو انسان ایک حد تک اپنے پالتو جانوروں کی تکلیف اور جذبات کا اندازہ کر بھی لیتا ہے لیکن اب مصنوعی ذہانت اس عمل کو مزید آسان اور درست ترین بنادے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پرندوں اور جانوروں کو مارنے کا سلسلہ نہ رکا تو انسان کی زندگی کتنی رہ جائے گی؟ مصنوعی ذہانت (اے آئی) جلد ہی جانوروں کے جذبات کو سمجھنے خصوصاً ان کے درد و تکلیف کا پتا لگانے میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔ مختلف اداروں کے محققین جانوروں کے تاثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے تیزی سے ایک اے آئی نظام تیار کر رہے...
چین میں ہائی وے پر کام کرنے والے کچھ ملازمین نے بورڈنگ سینٹر سے بھاگے ایک پالتو کتے کو پکا کر کھا لیا۔ چار سالہ شکاری کتا یی یی 29 جنوری کو لٹل ٹیل پیٹ بورڈنگ سینٹر سے نئے چینی قمری سال کی آتش بازی سے ڈر کر بھاگا تھا۔ کتے کا مالک کتے کو کیئر سینٹر میں چھوڑ کر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گیا تھا۔ کتے کے گم ہونے کے بعد مالک نے اس کو ڈھونڈنے والے کو 50 ہزار یوان (19لاکھ روپے سے زائد) کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کتا ہائی وے پر گھوم رہا تھا جہاں اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوئی جس کے بعد وہ روڈ کے کنارے پڑ...
چین میں ایک خاتون اپنی پالتو بلی کی وجہ سے نوکری اور بونس سے محروم ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ چینی خاتون کے پاس 9 بلیاں ہیں اور وہ اپنی پالتو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے نوکری پر منحصر تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو خاتون نے استعفیٰ تیار کر لیا تھا لیکن اسے ارسال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ یہ سارا واقعہ ایک حادثے کی شکل اختیار کر گیا جب خاتون کی ایک بلی اچانک میز پر چھلانگ لگائی اور اس کی حرکت سے لیپ ٹاپ پر ’سینڈ‘ کا بٹن دب گیا۔ اس دوران یہ واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا۔ بعد...
چین(نیوز ڈیسک)چین میں ایک خاتون نے حیران کُن دعویٰ کیا ہے کہ اس کی پالتو بلی کی غلطی سے لیپ ٹاپ کا بٹن دبنے سے اس کے باس کو استعفیٰ ارسال ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکی نوکری چلی گئی۔جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ میں رہائش پذیر 25 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے گھر میں اُس کے ساتھ 9 بلیاں رہتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ اس نے لیپ ٹاپ پر استعفیٰ لکھ رکھا تھا لیکن اسے بھیجنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں شش و پنج میں مبتلا ہونے کے سبب سوچ و بچار میں مصروف تھی کیونکہ اسے اپنی پالتو بلیوں کی کفالت کے لیے مستقل آمدن کی اشد ضرورت تھی۔ خاتون کے بقول اسی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے محبوب پالتو کتے ٹورو کی موت نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رومانیہ نژاد گرل فرینڈ یولیا ونتور نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ پوسٹ میں یولیا نے لکھا: "ٹورو، تم ہمیشہ ہمارے ساتھ رہو گے۔" یولیا کی پوسٹ میں سلمان خان کے کتے ٹورو کے ساتھ ان کی یادگار تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اس خبر کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram ...