نجف : عراق کے شہر کوفہ کے علاقے البراکیا میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔

الصدر اسپتال کے میڈیکل ذرائع کے مطابق، شیر نے اچانک حملہ کیا اور متاثرہ شخص کے سر کو جبڑوں میں لے لیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متوفی کے دوست نے موقع پر موجود کلاشنکوف رائفل سے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی گاڑی رکھنا آسان ہے لیکن آداب خریدے نہیں جاسکتے۔ ایک صارف نے کہا ’’کار لاکھوں کی ہے، مگر ٹول ٹیکس دینے کا حوصلہ نہیں!‘‘

کسی نے اسے خوبصورت کار کی ’’توہین‘‘ قرار دیا، تو کئی لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا کی تمام دولت بھی انسان کو حقیقی نفاست نہیں دے سکتی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس حرکت کو امیری کے غرور کے بجائے ’’سستی بدتمیزی‘‘ کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ماربل فیکٹری مالک کو 10 کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول
  • لال بیگ کا خوف، خاتون نے گھر ہی جلا ڈالا
  • پولیس نے کافی چور طوطے کو دھر لیا
  • جنوبی کوریا: کافی چرانے والا طوطا پکڑا گیا
  • مہنگی لیمبورگینی کا کنجوس مالک، ٹول ٹیکس بچانے کی ویڈیو وائرل
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک  
  • مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز اسکینڈل، متعلقہ اسکول سیل کردیا گیا
  • اوچ شریف: بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
  • پی ٹی آئی والے عمران کو عقلمند سمجھتے تھے، ایک عورت نے بیچ ڈالا: خواجہ آصف