2025-08-13@12:11:32 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«کرپٹو حکمت عملی»:

    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے حکمران خاندان کے100ملین ڈالر ڈوبنے کی تمام تر تفصیل بیان کردی۔ان کاکہناتھا کہ یہ دوسے  تین سال پرانی کہانی ہے اور اس حوالےسے علی ڈار کوقانونی کارروائی  کاسامنا ہے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان شامی نے بتا یا کہ یہ آج کی کہانی نہیں ہے، دو  تین سال پہلےعلی ڈار نے ایک کرپٹوکا پراجیکٹ لانچ کیا جس کا نام 'کووئنٹ ،تھا۔ لوگوں نے اس پراجیکٹ میں پیسے انویسٹ کیے، دبئی سے بھی پراجیکٹ کےلیےفنڈ نگ کی گئی، اس پراجیکٹ سےمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے اور کوائن ڈمپ کر گیا۔ اس پراجیکٹ کے نقصان کا ازالہ کرنے کےلیے علی ڈار نے ایک اور...
    ‎لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں  پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب  طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و  نما پروگرام  کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں  100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کا ذکر زبان زد عام ہے ۔عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی مقبولیت اور مستقبل میں اس کے فروغ کے امکانات کے بعد پاکستان میں بھی ’’پاکستان کرپٹو کونسل‘‘کا قیام عمل میںلایا جاچکا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ایگزیکٹو آرڈر کے نتیجے میںقائم ہونے والی اس کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب ہیں،انہیں بلاک چین اور کرپٹو کرنسی سے متعلق وزیر اعظم کا معاون خصوصی بھی مقرر کیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے مقاصد کرپٹو کرنسی سے متعلق قوانین و ضوابط کی تیاری،بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کا فروغ بتائے جاتے ہیں۔کرپٹو کرنسی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فنانشل ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو بٹ کوائن مائننگ کا مرکز، قیمتی معدنیات کا ماخذ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام کی حمایت فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے، تاکہ معاشی دباؤ سے نکل کر امریکی تجارتی محصولات سے بچ سکے اور واشنگٹن سے قریبی تعلقات قائم کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ ملک کے سب سے بڑے برآمدی پارٹنر، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ٹیرف کو روکنے کی امید رکھتی ہے، جو 9 جولائی کو 29 فیصد تک جا سکتا ہے۔ اگر نوازشریف...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرپٹو مائننگ کیلئے حکومت کی سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جہاں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ’توانائی کے شعبے کے تمام بڑے اقدامات کو آئی ایم ایف سے کلیئر کیا جانا ہوتا ہے، اگرچہ پاکستان کے پاس اضافی بجلی ہے، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں ایسا ہوتا ہے، تاہم آئی ایم ایف کسی بھی قیمت کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں محتاط ہے جو مارکیٹ کو بگاڑ سکتا ہے‘۔...
    ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔   معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بھارتی پروپیگنڈا مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد اور کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے دوران بھارت میں سخت ٹیکس پالیسی کے باعث کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹو پالیسی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، 30فیصد کرپٹو ٹیکس کے نفاذ کے بعد بھارت میں 97فیصد...
    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے...
    واشنگٹن: وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر سٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفراسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی۔ اعلامیہ کے مطابق بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کیلئے مقرر کیا تھا جبکہ مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو...
    اسلام آ باد: پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس دو جون کو طلب کرلیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ضوابط اور قانونی فریم ورک پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری قانون و آئی ٹی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیجیٹل فنانس کے لیے خودمختار نگران ادارے کی تشکیل زیر غور آئے گی۔ حکومت نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ جدید اور محفوظ مالیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کا عزم اظہار کیا ہے۔ ریگولیٹری نظام میں شفافیت، سرمایہ...
    حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب آگے بڑھتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے اور بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے، جبکہ اضافی بجلی مختص کرنے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنے سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا، اور معیشت مستحکم ہوگی۔ پاکستان میں کرپٹو صارفین کی تعداد ایک...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑاقدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب پہلا بڑا قدم اٹھالیا، حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کی قیادت میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی راہ ہموار ہوگی،اضافی بجلی کو آمدن کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید  دوسری جانب عالمی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے،سی ای او پاکستان...
    پاکستان 3 ٹریلین ڈالر کی عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے، اس کے لیے بنائی گئی پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) نے قیام سے اب تک اہم کامیابیاں سمیٹیں۔ پی سی سی نے جامع اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے مختصر وقت میں عالمی کرپٹو انڈسٹری میں سب کی توجہ حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو اس کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور چند روز میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج ‘بائنانس’ کے بانی چانگ پین ژاؤ کو بطور اسٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا گیا، جو کسی ترقی پذیر ملک کے لیے غیرمعمولی کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی پہلی کرپٹو...
    پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کا پرچم سربلند کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا ہے اس سے دنیا بھر کے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں۔ یہ محض ایک ادارے کی کامیابی نہیں بلکہ ریاستی سطح پر وژن، رفتاراورعمل کی ایک زندہ مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط جہاں بیشترسرکاری ادارے برسوں تک صرف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اورگول میزکانفرنسوں تک محدود رہتے ہیں، وہاں پی سی سی نے نہ صرف...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز پر بریفنگ طلب کرلی۔ آئی ٹی /پی ٹی اے سے لائسنسز تجدید کی رپورٹ طلب، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ پیش رفت کے بارے بریفنگ دی جائے گی، وزارت آئی ٹی کے حکام کرپٹو کونسل کے کردار پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے ایل ڈی آئی/ایف ایل ایل لائسنسز کی تجدیدی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، قائمہ کمیٹی ’مصنوعی ذہانت اے آئی‘ لانچ کے دعوؤں پر بھی بریفنگ لے گی۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے بعد کی پیش رفت پر...
    پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن کان کنی کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر ملک کے واجبات کو اثاثوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل بالآخر قائم کردی گئی، اس کی ذمے داریاں کیا ہیں؟ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے افتتاحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کونسل کے لیے ایک جامع وژن اور مشن پیش کیا۔ بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مائننگ کے لیے پاکستان کی اضافی بجلی سے فائدہ اٹھانے کا...
    کراچی: حکومت نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر کے تجاویز حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔ یہ بات ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اس سلسلے متحرک ہیں، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مطلوبہ قانون سازی کی جائے گی جس کے بعد پاکستان میں کرپٹو متعارف ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میں کرپٹو، ڈیجیٹل کرنسی ضروری...
    بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے، جو کہ پاکستانی روپوں میں 45 کھرب سے زیادہ مالیت کی ہے۔ بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی...
    بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت بھوپال میں پٹودی خاندان کی 15000...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔ اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ...
۱