2025-09-18@10:47:21 GMT
تلاش کی گنتی: 48

«کی بڑھتی ہوئی»:

    دبئی کی آبادی نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور شہر میں بسنے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں دبئی کی کل آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعداد تیزی سے بڑھی اور 2011 میں 20 لاکھ تک جا پہنچی، جب کہ 2025 میں یہ بڑھ کر 40 لاکھ ہو گئی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی رفتار برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ماہرینِ معیشت کے مطابق دبئی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، کروڑ پتی...
    گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اُنہیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بہت مایوسی ہوئی۔ اُن کی انتظامیہ روس یوکرین جنگ میں اموات میں کمی لانے کے منصوبے پر کام کر رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ان کو روس اور چین کے درمیان گرم جوش تعلقات کے بارے میں کوئی فِکر نہیں۔ اس کے بعد چین میں فوجی پریڈ کے موقع پر چین، روس اور شمالی کوریا کے صدور کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ یہ تینوں امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    اسلام آباد: پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر کے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن کا آغاز کیا جو پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ بلال بن ثاقب (وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین) کے مطابق پاکستان  کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی میں نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔   بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں عملی سرمایہ کاری کی علامت ہیں۔ فائنینشل ٹائمز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کرپٹو  توانا ئی میں تیزی سے پیش رفت اور بڑھتی ہوئی حکمت عملی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے تعاون سے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور انکو اپنی معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے  اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملکی آبادی کا  بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) افریقی ملک انگولا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے لوگوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے انگولا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہونے والی اموات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کی بلاتاخیر، مفصل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔ Tweet URL ادار ے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی آبادی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ادویہ سازی کے شعبے میں اپنی خدمات سے متعلق بتایا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی  ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سال...
    حالیہ بارہ روزہ پاک بھارت جنگ میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کا کوئی ملک طرف دار نہیں۔ اس مشکل وقت میں کسی ملک نے اس کا ساتھ نہیں دیا جب کہ پاکستان کا کئی ممالک ساتھ دے رہے تھے اور اعلانیہ پاکستان کی حمایت کر رہے تھے، ان میں چین، ترکیہ اور آذربائیجان کے نام قابل ذکر ہیں۔ بھارت کا کسی نے کیوں ساتھ نہیں دیا، اس میں اس کے جھوٹ کا بڑا عمل دخل ہے یعنی پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام لگانا۔ بھارت نے پاکستان پر پہلگام حملے کا الزام تو لگایا مگر اس کا ثبوت آج تک پیش نہیں کیا۔ مودی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ پاکستان کارڈ پر ہی اب تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں ایک بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز نے ایک ہفتے پہلے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں فضائی آلودگی ہر ہفتے 500 افراد کی موت کا سبب بنتی ہے اور اس کی وجہ سے نیشنل ہیلتھ ٹرسٹ کو ایک سال میں 27 بلین پاؤنڈ کا بالواسطہ طور پر یا بلاواسطہ طور پر نقصان ہوتا ہے۔ سانس کی بیماری کی نئی وبا، طبی سہولیات میں اضافے کا چینی فیصلہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    بھارتی آرمی چیف کے مندروں کے دورے سے فوج پر ہندوتوانظریہ کی بڑھتی ہوئی گرفت بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے فوجی یونیفارم میں ہندو مذہبی مقامات کے بار بار دوروں نے بھارتی فوج ہندو بالادستی کے ہندو توا نظریہ کے زیر اثرہونے کاخطرہ بڑھ گیا ہے ، ان دوروں سے بھارتی فوج کے ‘مودی کی سینا’ ہونے کے متنازع بیانیے کو تقویت ملی ہے۔ جنرل دویدی نے گزشتہ روز فوجی یونیفارم میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اتراکھنڈ کے کیدارناتھ مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی ہندو رسومات ادا کیں۔ اس سے قبل انڈین آرمی چیف نے ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے چترکوٹ کے...
    پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی متوسط طبقے کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں فنکار بھی اس معاملے پر تبصرے کر رہے ہیں۔ اداکار بلال قریشی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ خالص نیت سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے۔ انہوں سوشل میڈیا پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی کہ اگر قربانی کا جانور دکھاوے کیلئے لیا جائے تو قیمتیں ایسے ہی بڑھیں گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلال کی پوسٹ پر اپنی...
    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )زرعی ماہرین نے پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی پر مبنی آبپاشی کے نظام کو فوری طور پر اپنانے پر زور دیا ہے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ڈاکٹر افتخار علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پر مبنی آبپاشی کا نظام پانی کی کمی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا کم خرچ حل پیش کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اس تاثر میں ہیں کہ پانی کے مسائل کے حل کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹیز کو متحرک کرنے سے پانی کے بحران سے موثر اور پائیدار طریقے سے نمٹنے میں...
    سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟ بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے 2028 کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایڈیشن میں میچز کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2028 کے آئی پی ایل سیزن کیلئے بھارتی بورڈ میچز کی تعداد 74 سے بڑھا کر 94 میچز تک لیجانے کا خواب دیکھ رہا ہے تاہم لیگ میں نئی ​​فرنچائزز کو شامل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے۔ 2022 میں لیگ میں دو ٹیموں کے اضافے کے بعد موجودہ میچز کی تعداد 74 ہے جبکہ 2026 تک یہ تعداد 84 میچز تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی...
    ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو نذرآتش کر دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ قریبی تھانوں سے کمک طلب کی گئی۔ حالات بگڑتے ہی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ ضلع کلکٹر سندیپ جی...
    پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے...
    معروف اداکار سمیع خان نے شوبز دنیا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر خاموشی توڑ دی۔ اداکار سمیع خان جو اپنی جاندار اداکاری اور حساس طبیعت کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے ایک انٹرویو میں ایک سماجی مسئلے پر کھل کر گفتگو کی۔ سمیع خان نے شوبز کی دنیا میں تیزی سے بڑھتی طلاق کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت، اعتماد اور احترام کے بغیر پائیدار ازدواجی رشتہ قائم نہیں رہ سکتا۔ اداکار سمیع خان نے بتایا کہ شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ وہی ہے جو معاشرے میں عام ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ شادی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ نہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر نے صدمے کی لہر پیدا کردی ہے بالخصوص فلسطین نواز سرگرمیوں سے وابستہ طالب علموں کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے اور ایسے افراد کو ویزا یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کریں گے جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یہود مخالف مواد پوسٹ کرنے کا مرتکب تصور کرے گی یہ اقدام طالب علموں کے ویزوں کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا ہے حالانکہ امریکی آئین کی...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کانفرنس کے رہنما کا کہنا کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھاپوں اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو خاص...
    امریکا نے چین اور اپنے پڑوسی ممالک کے لیے بھی سخت تجارتی فیصلے کر کے ایک بھونچال برپا کردیا ہے۔ ایسے میں چین نے بڑے ہی تحمل اور اچھی خاصی خوش گواری کی فضا پیدا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی پیشن گوئی کردی ہے کہ اسے رواں برس اقتصادی ترقی کی شرح 5 فی صد رہنے کی توقع ہے۔ چین نے گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اس اطمینان کا اظہارکر دیا ہے کہ اس کی شرح نمو حسب سابق 2024 کی طرح رہے گی۔ حالانکہ آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کی شرح ترقی 4.6 فی صد رہنے کی توقع ہے لیکن چین شرح ترقی میں کمی نہیں بلکہ اس میں اضافے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے لیے پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی جبکہ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین...
    صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آج رمضان پیکیج کی منظوری دے گی جبکہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ افراد کو رمضان پیکیج دے چکی ہیں، پوچھتی ہوں یہ مریم نواز سے کیا مقابلہ کریں گے؟ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کا میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا، ان کے لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے ہوئے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ...
    پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے  ملک میں سولر انرجی کی تنصیب میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ پر تشویش ظاہر کی ہے اور  حکومت سے گردشی قرض میں مزید کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  حکومت پاکستان کے وفد کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر خصوصی سیشن ہوا۔ جس میں حکومتی وفد نے آئی ایم ایف وفد کو ملک میں گردشی قرض میں کمی لانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تاہم آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ جس کے جواب میں  وفاقی حکومت نے گردشی قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لینے...
    پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز تحریر سدرہ انیس جنرل ایوب خان کے دورِ حکومت میں ایک بد نام زمانہ مہم چلی جس کا نام خاندانی منصوبہ بندی تھا۔ جس کا سلوگن تھا بچے دو ہی اچھے پھر جب ہمارے دور میں اس سے متعلق کوئی ٹیلی ویژن پر اشتہار چلتا تھا تو کافی معیوب سمجھا جاتا تھا اور اِسے مغربی سازش مانا جاتا۔ بہر حال وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سمجھ میں آیا کہ بچے دو ہی اچھے سے کیا مراد ہے۔ حالیہ مہنگائی کے دور میں پاکستان میں بہت ذیادہ تعداد میں ایسے لوگ بھی ہے جو دو بچوں کا بھی خرچ بامشکل پورا کر رہے ہیں۔...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ والدین کا لڑکیوں کا ضرورت سے زیادہ لاڈ کرنا ہے۔ ایک مارننگ شو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔ بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا...
    سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر...
    اس وقت دنیا ایک بحرانی دور سے گزر رہی ہے جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی بحران آج سے کچھ سال پہلے مستحکم سمجھنے جانے والے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اِس وقت دنیا کو امن و امان کا مسئلہ پہلے سے زیادہ درپیش ہے۔ جنگی جنون لاکھوں انسانوں کی زندگیاں نگل چُکا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملک بنتا جا رہا ہے۔ دنیا سعودی عرب کے اِس کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب معاشی اور سیاسی اعتبار سے عالمی اہمیت...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 2930 ڈالر ہوگئی۔
    لندن : برطانیہ میں سرطان کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا کی مقامی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پوش علاقوں کے مقابلے میں پسماندہ علاقوں کے رہائشی لوگوں میں کینسر سے اموات کی شرح 60 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔کینسر ریسرچ یو کے کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال ملک برطانیہ جو ترقی یافتہ ہونے کے سات ساتھ ویٹو پاور کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں تقریباً 28 ہزار 400 اضافی اموات کا سبب بنتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اوسطا78 اضافی اموات بتائی گئی ہیں جواعلیٰ حکام کے لیے ناقابل حد تک تشویش کا باعث ہے۔رپورٹ...
    میاں بیوی کسی بھی خاندان اور سماج کی بنیادی اکائی ہیں، زوجین جب شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو خاندان وجود میں آتا ہے، شادی محض دو افراد نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے۔ دنیا میں پہلا رشتہ ہی میاں بیوی کا رشتہ ہے، تہذیب وتمدن کی بقا وسلامتی اور ارتقا اسی رشتے کا مرہونِ منت ہے، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو انسان کو جذباتی، نفسیاتی اور سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں باہمی الفت و محبت پیدا ہوتی ہے، خاندان ہی سے فرد کو شناخت ملتی ہے، حسب، نسب اور اقدار متعین ہوتی ہیں، تعلیم و تربیت، اخلاقیات، بنیادی قدریں خاندان کے وجود ہی سے فروغ پذیر ہوتی ہیں، کسی بھی معاشرے میں...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت نے دنیا بھر میں مختلف پیغامات دینا شروع کردیا ہے۔ چینی قیادت اس بدلی ہوئی صورتِ حال سے بہت پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ بھارت کی معروف ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے لیے ایک تجزیے میں انترا گھوشل سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے ملاقات میں دیر نہیں لگائی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ سفارتی معاملات میں تاخیر کی گنجائش برائے نام ہوتی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت سے معاملات پر جامع گفت و شنید کی ہے اور امریکا...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان حسنین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس او ر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی وبے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور پولیس ہے۔ منعم ظفر خان نے کہاکہ  تیز رفتار ڈمپر اور ٹینکر شہر میں نقل و حرکت کے اوقاتِ کار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور صوبائی وزراء،...
    عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ مدرا لون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیئے کیونکہ 50 ہزار روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر وکرم جیت سنگھ ساہنی نے راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔ وکرم جیت سنگھ ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)ایچ آئی اے ایڈز مہلک بیماری ہے اس سے بچائو کے لئے احتیاط ضروری ہے ،ملک میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع چیئر مین طاہر کھوسو نے محکمہ صحت کے شعبہ سی ڈی سی ون کی جانب سے یونیسیف کے تعاون سے جمس اسپتال میں آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی ون غلام علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی بوزدار ،ایویولیشن سی ڈی سی ون، سید طلحہ وقار،ڈاکٹر غوث ملک پروونشل کوورڈینیٹر نئی زندگی، ایچ آئی وی ڈاکٹر ابرار احمد شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10ہزار سے متجاوز ہے۔ایڈز دنیا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مزیدپڑھیں:صفر انکم ٹیکس کے باوجود دبئی حکومت اتنا کیسے کماتی ہے
    راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
    لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) سیاسی مبصرین تجزیہ نگاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی معاشی اور عسکری طاقت کی پیش رفت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ امریکا طاقت اور دھونس کے بل پر دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آج کی دنیا میں آسان نہیں اس کے برعکس چین بہتر رویہ اور مثبت حکمت عملی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے ذریعے اپنے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنا رہا ہے‘ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بلکہ اس سے بھی پہلے کینیڈا اور پاناما پر بزور...
    کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
    پاکستان کی مشہور’پاوری گرل‘، اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کے نئے ڈرامے ’م سے محبت‘ کے سیٹ سے ویڈیوز اور تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ جس کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان قربتوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کیونکہ احد رضا میر کے ساتھ ساتھ ان کے والدین آصف رضا میر اور والدہ سمرا رضا میر بھی دنانیر کو خاص اہمیت دیتے نظر آرہے ہیں، سمرا رضا میر نے حال ہی میں دنانیر مبین کے لیے اپنے ہاتھوں سے ’دنبہ کڑاہی‘ تیار کی جو کہ دنانیر مبین کی والدہ کی بتائی گئی ترکیب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد خان اور علاقہ مکین کی نشاندہی پر شاہی بازار، فقیر کا پیڑ سمیت دیگر اطراف میں تجاوزات کے خلاف بلدیہ، ایچ ایم سی ظہور لکھن نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب مرزا، ندیم کمار، عمیر مغل، وسیم سیال، ایاز احمد مگسی، ماجد خان نے عملے کو جائے وقوع پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما شاہد خان اور علاقہ مکین موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی تجاوزات سے گلی محلے تنگ ہو گئے ہیں، دکانداروں نے پختہ تھلے بنا کر شٹر باہر کر دیے اور 4،...
۱