بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مزیدپڑھیں:صفر انکم ٹیکس کے باوجود دبئی حکومت اتنا کیسے کماتی ہے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو میں ملنے والے گولڈ اور سلور میڈلز کی بدولت پاکستان میڈل کی دوڑ میں لمبی چھلانگ لگا کر 36 سے 23 ویں پوزیشن پر آگیا۔
گزشتہ شب جویلین تھرو میں پیرس اولمپکس 2024 میں92.97 میٹرز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے اولمپین ارشد ندیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ اور دوسرے پاکستانی یاسر سلطان نے دوئم رہ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
قبل ازیں گیمز میں پاکستان دو برانز میڈلز اپنے نام کر چکا تھا۔ فاطمہ زہرا نے خواتین باکسنگ کے 60 کلو گرام درجہ جبکہ مردوں کی باکسنگ میں 55 کلوگرام کے ایونٹ میں قدرت اللہ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے برانز میڈل پایا تھا۔
پاکستان کی عروشہ سعید نے نمائشی کھیل کرش میں برانز جیتا مگر یہ ریکارڈ کا حصہ نہیں ہوگا۔
7نومبر سے شروع ہونے والے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز جمعہ کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔