کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم انتظامیہ کی مدد سے خاتون کا سامان سے بھرا بیگ مل گیا۔ذرائع کے مطابق طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ایئرلائن کے مسافروں کا سامان چوری کا الزام ہے، طارق علی پی آئی اے انجینئرنگ شعبے کا ملازم ہے جبکہ پی آئی اے ملازم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے۔بعد دازاں اے ایس ایف کو بھی طلب کرلیا گیا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے ملازم طارق علی کو اے ایس ایف کے حوالے کر دیا۔