اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے منفی دعوے کرنے والوں کے بیانیے غلط ثابت ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم وطن بھیجیں، جس سے 6 ماہ میں ترسیلات 17 ارب 84 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2024 میں 3.

1 بلین ڈالر کی ترسیلات آئیں، جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید برآں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کی ترسیلات میں 29.3 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسے اوورسیز پاکستانیوں کے عزم اور ملکی معیشت کے استحکام کی واضح علامت قرار دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 77 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر، یورپ سے 36 کروڑ ڈالر، اور امریکا سے 28 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر

پڑھیں:

ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو گئی، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی محصولات نے نمایاں طور پر عالمی معیشت کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے 2025ء میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر  2.8 فیصد تک ہی رہ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیرف نے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست کر دی۔ عالمی معیشت کے ساتھ امریکی معیشت کی شرح نمو بھی نما کم رہنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی محصولات نے نمایاں طور پر عالمی معیشت کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے 2025ء میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر  2.8 فیصد تک ہی رہ جائے گی۔تجارتی محصولات کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف نے رواں برس کے لیے امریکی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی میں سب سے بڑی کمی کی ہے۔ جنوری میں امریکہ کے لیے آئی ایم ایف کا تخمینہ 2.7 فیصد سے کچھ ہی کم تھا، تاہم اب ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال میں تیزی سے اضافہ عالمی ترقی میں نمایاں مندی کا باعث بنے گا۔ آئی ایم ایف کے اقتصادی مشیر پیئر اولیور گورنچاس نے کہا کہ گزشتہ برس عالمی ترقی کی پیشن گوئی 3.1 فیصد رہنے کی پیشین گوئی کی گئی تھی، جبکہ رواں برس 3.3 فیصد رہنے کی توقع تھی، جو کم ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • مودی کا پہلگام حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کرنے کا عزم
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدانے والوں کیلئے خوشخبری
  • غذائی درآمدات میں کمی یا اضافہ؟
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو گئی، آئی ایم ایف
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں