اداکارہ میرا نے اپنی شادی سے متعلق اہم بیان دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا، جو ماضی میں اپنی شادی، تکذیب نکاح اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں، نے شکوہ کیا ہے کہ کوئی بھی مرد ان سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میرا نے اپنی شادی کے حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد وہ کب شادی کریں گی، میرا افسردہ ہو گئیں اور خاموشی اختیار کر لی۔اداکارہ نے جواب میں کہا کہ انہیں اپنی شادی میں تاخیر پر افسوس ہے اور حیرت کا اظہار کیا کہ آخر کوئی ان سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتا۔ان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ماضی میں میرا کو عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے نکاح کے اوپر نکاح کا الزام سامنا کرنا پڑا تھا۔ عتیق الرحمٰن نے دعویٰ کیا تھا کہ میرا ان کی اہلیہ ہیں اور انہوں نے کیپٹن نوید سے دوسرا نکاح کیا، تاہم میرا ان الزامات کی تردید کرتی آئی ہیں۔اداکارہ نے 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی، جس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ رواں برس جنوری میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے سنگل نہیں ہیں، اور حالیہ گفتگو میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی ان سے شادی کے لیے تیار نہیں۔اداکارہ میرا کا یہ بیان ایک بار پھر انہیں خبروں کی زینت بنا رہا ہے، جہاں سوشل میڈیا پر ان کے مداح اور ناقدین دونوں اس معاملے پر رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپنی شادی
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔