کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا جنوری کے بعد جون تک مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے جنوری میں بھی یہ مزید کم ہوگئی تاہم جنوری کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوگا جو جون تک جاری رہ سکتا ہے اور سال کے اخر تک مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالی سال 25ء میں ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، جون 2022ء میں ملک کا بیرونی قرضہ 100 ارب ڈالر تھا، ستمبر 2024ء میں حکومتی قرضے 100.

08 ارب ڈالر تھے تاہم مجموعی طور پر قرضوں کی ادائیگی میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تہتر فیصد بینکاری برانچوں کے ذریعے ہورہی ہے، جون دو ہزار بائیس سے پاکستان کے بیرونی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بتایا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے درمیان ملک کا کرنٹ اکاوٴنٹ بہت اچھی حالت میں ہے۔

ایف پی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔
مزیدپڑھیں:مہر بانو قریشی کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کرارا جواب

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

۔25سال سے اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ پر قابض نادرا کے چیئرمین طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمان کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گذشتہ 25سالوں سے اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ پر قابض نادرا کے چیئرمین کو طلب کر لیا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق نادرا ہیڈکواٹر اسلام آباد کی بلڈنگ اسٹیٹ بینک کی ملکیت ہے،کمیٹی نے اربوں روپے کے فراڈ اور قرضوں کی وصولی میں ناکامی پر زرعی ترقیاتی بینک کی ناقص کارکردگی پربھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین اسٹیٹ بینک،صدر نیشنل بینک،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور آڈیٹر جنرل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ۔25سال سے اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ پر قابض نادرا کے چیئرمین طلب
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے مابین وی فنانس کوڈ پروگرام کے لیے معاہدہ
  • کہیں رحمت کہیں زحمت، بارش نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
  • روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26ء کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • مون سون سپیل داخل، لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، 84 عمارتیں غیرمحفوظ
  • حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی. گورنر اسٹیٹ بینک
  • چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچے
  • حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک