Daily Ausaf:
2025-04-25@05:14:42 GMT

احسان اللہ کے مداحوں کے لیے بُری خبر

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان تیرن نے دعویٰ کیا ہے کہ احسان اللہ دوبارہ کبھی تیز بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

پی ایس ایل 2023 کے سیزن میں فاسٹ بولر احسان اللہ نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تو اور دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے تھے، انہوں نے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی کی تھی۔

احسان اللہ نے مارچ 2023 میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا لیکن اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوئے۔

فاسٹ بولر نے دسمبر 2024 میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرتے ہوئے واپسی کی لیکن وہ چار میچوں میں بالرتیب 62.

5 اور 11.19 کی اوسط اور اکانومی کے ساتھ صرف دو وکٹیں لے سکے۔

ڈولفنز کے لیے انہوں نے چار میچز کھیلے اور تین میچوں میں انہیں کوئی وکٹ نہ ملی۔

علی خان ترین نے احسان اللہ کی سرجری میں بڑوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کی وجہ سے ان کی بولنگ رفتار کم ہوگئی۔

تاہم علی خان ترین نے کہا کہ سرجن نے ہمیں بری خبر سنائی اور کہا کہ سرجری سے احسان اللہ کا بازو کبھی بھی بالکل سیدھا نہیں ہوگا اور وہ کبھی اسی طرح بولنگ نہیں کرسکے گا کیونکہ اس کا بازو سیدھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک شخص نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے کھلاڑی کا کیریئر تباہ کردیا۔

سلطانز کے مالک نے کہا کہ اسی لیے اب وہ ڈومیسٹک میں 130 سے 135 کی رفتار سے بولنگ کررہے تھے لیکن انجری سے قبل 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے بولر تھے۔
مزیدپڑھیں:گورنر اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: احسان اللہ کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے تک عثمان طارق کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ اسپنر کے کرکٹ کیرئیر کو رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں، آف اسپنر کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔

دوبارہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو اسپنر کو بولنگ سے روک دیا جائیگا، عثمان طارق کا پی ایس ایل 9 میں بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری

متعلقہ مضامین

  • تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست، آئی ایم ایف
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری
  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا
  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق