11ویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے 11 ویں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی جس کے 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ڈائیلاگ میں فریقین نے ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی اور قواعد کی بنیاد پر قائم کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے اور “ڈکپلنگ” کی مخالفت کا اظہار کیا۔ فریقین نے صنعت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر متعدد اتفاق رائے طے کیے اوراس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صنعتی تعاون کے لئے جلد از جلد چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ کمیٹی کے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ فریقین نے مالیاتی پالیسی اور مالیاتی نگرانی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا اور مالیاتی منڈیوں کے دو طرفہ کھلے پن اور باہمی رابطے پر متعدد ٹھوس نتائج حاصل کیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی، وفاق سے ڈائیلاگ کرے: شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی، وفاق سے ڈائیلاگ کرے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل اور گالم گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اپنی ہی ریاست کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، پوری دنیا میں جھگڑے اور بندوق کے زور پر کوئی چیز پاس نہیں کرا سکتا، انتشار کے بل پر کوئی چیز نہیں منوائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دنیا میں بھارت کوایکسپوز کر رہےہیں، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، جنگ کے بعد اب نیا پاکستان ہے، دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کوشکست دی، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، افواج پاکستان نے بھارت کےغرور کو چکنا چور کر دیا، بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب خواب ہی رہ گیا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع پہلے ہے باقی سب بعد میں ہے، دفاعی بجٹ کو اگر بڑھانے کی ضرورت ہے تو ضرور بڑھائیں، انشاء اللہ اسی سال حیدرآباد کو ای وی بسیں مل جائیں گی۔