Express News:
2025-05-24@03:42:56 GMT

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں آج ڈالر مزید کتنا مہنگا ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی:

بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

فیوچر کاؤنٹر پر برآمدی ترسیلات بھنانے کے عوض پریمئیم میں کمی اور عالمی تحقیقی ادارے ٹریس مارک کی جانب سے آئندہ ایک ماہ میں ڈالر کی قدر تقریبا 1روپے بڑھنے کی پیشگوئی سے ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی ترسیلات بھنانے سے گریزاں نظر آئے جس سے سپلائی بھی متاثر ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی امید، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے اور سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی امید کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 278روپے 46پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعدازاں کاروبار کے وسط میں ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کے اضافے سے 278 روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 278روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کے اضافے سے 280روپے 48پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر کی سطح پر

پڑھیں:

مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ کی پروموشن کے لیے ہیرو ہمایوں سعید اور ہیروئن مائرہ خان امریکا میں پوری ٹیم کے ہمراہ خاصے مصروف ہیں۔

رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ لندن اور کراچی میں ہوئی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل گانے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

ایک ایونٹ میں ہمایوں سعید نے فلم کے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا کہ فلم کا بجٹ کوئی بہت زیادہ نہیں تھا ہم نے اس پر صرف 28 کروڑ خرچ کیے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کا بجٹ بھی کم ہی ہوتا ہے۔ بجٹ کے بجائے کوالٹی پر دھیان دیتے ہیں۔ فلم دیکھ کر ایسا لگنا چاہیے کہ یہ 100 کروڑ کی فلم ہے۔

ہمایوں سعید نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ اسکرینز کی ضرورت ہے تاکہ فلمیں اچھا بزنس کر سکیں۔

انھوں نے کہا جن پاکستانی فلموں نے اچھا بزنس کیا جیسے مولا جٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، قائداعظم زندہ باد، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا یہ سب صرف 100 سے 120 اسکرینز پر ریلیز ہوئیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ذرا سوچیں اگر ہمارے پاس زیادہ اسکرینز ہوتیں تو کتنا بزنس ہوتا۔ لوگ تبھی سینما آتے ہیں جب انہیں معیاری مواد نظر آتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونا آج پھر مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ ہمایوں سعید نے بتادیا
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم لو گرو کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ
  • عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • ’فنٹاسٹک چائے کے لیے پاکستان آنا ہوگا‘، چائے کے عالمی دن پر سچن ٹنڈولکر کو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا
  • جینیفر لوپیز کو تصویر شئیر کرنا مہنگا پڑ گیا، گلوکارہ کیخلاف مقدمہ درج