2025-05-24@10:29:59 GMT
تلاش کی گنتی: 30051

«سندھ تاس»:

    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے،پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی کے بیان پر ردعمل میں کہی.(جاری ہے) صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے بھارت کی جانب سے گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں صائمہ سلیم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے،...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اور عالمی امور پر بات کریں گے۔ وزیرِ اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) مارخور صرف ایک جانور نہیں، یہ ہماری قومی غیرت، بقاء، اور فطری خوبصورتی کا نشان ہے، اس کی حفاظت دراصل پاکستانی شناخت کی حفاظت ہے۔اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بطور قوم قدرتی وسائل کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عوامی ڈیرہ کوبے چک میں مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل، غازی حافظ...
    اس اجتماع میں جامعہ النجف کے فارغ التحصیل طالبعلم علی حسین الحسینی کو اتمام درس نظامی کی سند دی گئی، مدرسے کے پرنسپل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ محمد رمضان توقیر نے انکی حوصلہ افزائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامع مسجد صاحب زمان کوٹلی امام حسینؑ میں نمازجمعہ کا اجتماع اہتمام کیا گیا، جس میں امامت کے فرائض مولانا مجاہد حسین نے انجام دیے۔ اس موقع پر یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شھداء کے لیے دعا کی گئی۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مادر وطن کے لیے دعا کی گئی۔ اس اجتماع میں جامعہ النجف کے فارغ...
    معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔ ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔ مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔” اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ...
    بحیرہ عرب میں طوفان کی پیشگوئی، پی ایم ڈی نے الرٹ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا کراچی میں محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے میرین میٹرولوجی اینڈ ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق مشرقی وسطی بحیرہ عرب کم دباؤ کے باعث طوفان جنم لر ہا ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق سازگار ماحول کی وجہ سے یہ نظام 24 گھنٹوں کے اندر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ یہ فی الحال شمال کی طرف ٹریک کر رہا ہے۔ پی ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ آپ اور آپ...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی کونسلر صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہندوستان کے بیان پر ردعمل میں کہی۔صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں۔صائمہ سلیم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اور عالمی امور پر بات کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم  برآمد اور تقسیم کی ہے۔ نیب کی جانب سے سہ ماہی وصولیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقوم میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...
    معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپگینڈا شروع کر دیا جب کہ بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان اگر واقعی چین کی زیلی ریاست ہوتا تو اسے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔ کیشور مہبوبانی نے کہا...
    لاہور: رستم پاکستان دنگل کا سیمی فائنلز مرحلہ مکمل ہوگیا، گلزار گلو اور عدنان ٹائراں والا فائنل میں پہنچ گئے۔ فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گلزار گلو اور طیب رضا کے درمیان مقابلے کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ رستم پاکستان کے سیمی فائنل راؤنڈ میں محمد گلزار جن کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے انہوں نے واپڈا کے طیب رضا اعوان کو چت کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ریسلنگ فیڈریشن ترجمان کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے محمد عدنان کو آرمی کے محمد آصف کے خلاف  فاتح قرار دیا گیا، رستم پاکستان کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے...
    وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس...
    پاکستان ریلوے نے ملک میں مال برداری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 30 نئی ہائی اسپیڈ اور ہائی کیپیسٹی فریٹ ویگنیں اپنے نظام میں شامل کر لی ہیں یہ اقدام تاجر برادری کی سہولت اور سستی، مؤثر مال برداری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور کینٹ اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام ویگنیں عالمی معیار کے مطابق مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں اور مکمل طور پر پاکستانی انڈسٹری کی پیداوار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر ویگن 60 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے فریٹ آپریشنز میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 2022 کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکان تباہ ہوئے جو  ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے بروقت تعمیر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد  کیلئے  تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نذر محمد لغاری گوٹھ کادورہ کیا جس دوران متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر  آصفہ بھٹوکا کہنا تھا کہ  کہ یہ منصوبہ خواتین کو مالکانہ حقوق دینے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر اگلے مالی سال میں ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد تک رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس مالیاتی ادارے کی جانب سے جمعے کی رات جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ مالی سال 2026 کے بجٹ اور وسیع تر اقتصادی پالیسی و اصلاحاتی ایجنڈے پر تعمیری بات چیت کی، جس میں حکام نے استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جبکہ سماجی اور ترجیحی اخراجات کا تحفظ کرتے ہوئے مالی سال 2026 میں ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار یا جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے...
    کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2025ء ) خلیجی ملک کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے دوبارہ کھول دیئے، جس کے نتیجے میں، پاکستانی شہریوں کو مختلف ویزوں کی منظوری ملنا شروع ہو گئی، پاکستان 1 ہزار 200 نرسوں کو کویت بھیجے گا جس کے تحت صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دیا جائے گا۔ گلف نیوز کے مطابق کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اعلان کیا ہے کہ کویت کی حکومت نے دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے اور خلیجی ملک کو درکار لیبر کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر پاکستانی شہریوں کو وسیع پیمانے پر ویزوں کا اجراء باضابطہ طور پر دوبارہ شروع...
    پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے  اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے،...
    انڈونیشیا میں صفائی کا کام کرنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک پیسے جمع کرنے کے بعد بلآخر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔ اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بزرگ شہری نے بتایا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ...
    تجویز کردہ 3 نکاتی جامع حکمت عملی میں متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لا فیئر) کا استعمال، آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے، اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیےکو حکمت عملی کا حصہ بنانا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان، ماہر خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین نے تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کا اجرا کر دیا۔ تفصیلات...
    کراچی: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد اس کے پاکستانی ساحلوں کو نقصان پہنچانے یا نہ پہنچانے کے حوالے سے پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ سسٹم اب ’’ڈپریشن‘‘میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرقی سمت میں بڑھنے کے بعد کونکن کے قریب ہندوستانی ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت...
    پاکستان میں تعلیم و تدریس کے حوالے سے استاد کی مار ایک روایتی جملہ ہے۔ یہ بات اکثر سننے میں آتی ہے کہ اگر کسی کو بچپن میں استاد کی مار پڑ گئی ہوتی تو وہ ایسا نہ ہوتا جیسا اب ہے بلکہ بالکل سُدھر گیا ہوتا۔ ہمارے معاشرے میں استاد کا رعب اور ڈنڈا تربیت کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے، اور ’’مار نہیں پیار‘‘ جیسا تصور یا تو کمزور بچوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے یا مغربی معاشروں کی نقالی۔   روایتی سوچ بمقابلہ جدید تحقیق روایتی طور پر استاد اور مدرس کی مار کو طالب علموں کی بہتری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ تاہم مغرب میں یہ تصور مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ وہاں...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی  کے 11 مقدمات کا جیل ٹرائل آج پھر مؤخر ہوگیا، عدالت نے  تمام مقدمات کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے  11 مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل مؤخر کر کے کچہری عدالت میں سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر کچہری عدالت آنے والے ملزمان میں مقدمات کے چالان کی نقول تقسیم جاری رکھی گئی جب کہ   بانی چیئرمین تحریک انصاف کو ان 11 کیسز میں چالان کی نقول کی تقسیم  آئندہ تاریخ کو ہوگی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کے عمران خان نے راولپنڈی ڈویژن...
    ٹرینوں کے  بڑھتے ہوئے حادثات، آمد اور روانگی میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر اور ان کی اچانک منسوخی  کی وجہ سے مسافروں نے بسوں کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنا شروع کردیا۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان ریلویز کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی اپ اینڈ ڈاون ٹرینوں کو منسوخ کر رہا ہے۔ منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں شاہ حسین، بزنس ایکسپریس، شالیماراپ ڈاون شامل ہیں، ان ٹرینوں کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے جب کہ آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل  اور حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق...
    نیب نے رواں سال کے 3 مہینوں میں کتنے ارب کی وصولیاں کیں؟ تفصیلات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔ بالواسطہ وصولیوں کے حوالے...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن نے پاکستان کا اپنا تازہ ترین دورہ مکمل کر لیا، وفد نے مالی سال 2025-26 کے لیے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.6 فیصد کا بنیادی بجٹ سرپلس ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن میڈیا رپورٹ کےط مطابق اس پیشرفت کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ کے اہداف پر ابھی تک مکمل اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے، اور آئندہ ہفتوں میں مذاکرات جاری رہنے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی حالیہ معاشی پیشرفت کا جائزہ لینے، 2024 کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 2025 کی لچک اور...
    سٹی42: ہیڈ پنجند سے نکلنے والی نہر صادق فیڈر میں پڑنے والا 150 فٹ چوڑا شگاف 40 گھنٹے گزرنے کے باوجود پُر نہ کیا جا سکا جس کے باعث کم از کم 10 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نہر کا شگاف آس پاس کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر چکا ہے جس سے 50 ہزار ایکڑ زرعی اراضی اور سینکڑوں رہائشی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ کوٹ سمابہ میں 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے جنہیں ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی نے مقامی مرکزی...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اسپیکر بابر سلیم سواتی نے 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل کی انکوائری کے دوران صوبے کے اکاؤنٹنٹ جنرل، نصیرالدین سرور، کے اچانک تبادلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق 22مئی 2025 کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد کے نام ایک مراسلے میں، کمیٹی کے چیئرمین نے اس تبادلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے نصیرالدین سرورکے اچانک تبادلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر جنرل سے وضاحت طلب کرلی، بابر سلیم سواتی نے کہا کہ تبادلے کا وقت اور اس کے اثرات...
    امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔پاکستانی سینما نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی...
    ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔ ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،  کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے  واضح رہے کہ  نائلہ کیانی نے  گزشتہ صبح 6 بجے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اسرائیل نے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی کے وقت بھارت کی غیرمشروط حمایت کی۔جیسا کہ پلوامہ حملے کے بعد،اسرائیل نے کھل کر بھارت کا ساتھ دیا۔ اس کے برعکس،روس جیسا تاریخی اتحادی جوسرد جنگ میں بھارت کااہم اتحادی رہا، عمومی طورپر غیرجانبدار رہنے کوترجیح دیتاہے۔ پلوامہ حملہ،کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے وقت روس نے خاموشی اختیار کی لیکن اسرائیل کی حمایت سفارتی سطح سے بڑھ کردفاعی مددتک نظرآتی ہے۔ اسرائیل بھارت کانیا قابلِ اعتماد دفاعی پارٹنربن کرابھراہے،جبکہ روس کاکردار نسبتاًمحدودہوگیا ہے۔ اسرائیل کی یہ پوزیشن واضح طورپرنظریاتی قربت اورمسلم شدت دشمنی میں مشترکہ مؤقف کی عکاس ہے۔ ہربارجب پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے،اسرائیل بھارت کی مددکے لئے پیش پیش ہوتاہے۔بی جے پی کی حکومت...
    بھارت کا خود کو ایک بڑی جمہوریت کہلانے کا دعوی، بسا اوقات اس کی اپنی حرکتوں کی روشنی میں ایک بھونڈا مذاق محسوس ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب وہ خطے کے امن کو دائو پر لگا کر اپنے میڈیا اور ریاستی اداروں کے ذریعے جھوٹ، پروپیگنڈا، اور بے بنیاد الزامات کی بارش کرتا ہے، تو اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی زہریلی مہم، جعلی سرجیکل اسٹرائیکس اور گیدڑ بھبکیوں کی ایک طویل داستان ہے، جسے اب پوری دنیا بخوبی سمجھنے لگی ہے۔بھارتی ریاست اور اس کے پٹھو میڈیا نے ہمیشہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کےلیےپاکستان کو ایک دشمن کے طور پر پیش کیا۔ مہنگائی، بیروزگاری، کسانوں کی...
    دنیا ایک ایسے دو رستوں پر چل رہی ہے جہاں ایک طرف امارت کے محل بلند ہو رہے ہیں، تو دوسری طرف فاقہ کشی کےقبرستان پھیلتے جا رہے ہیں۔ کچھ انسانوں کے لیے ہر دن ایک نئی کامیابی کی نوید لاتا ہے،جبکہ کروڑوں کے لیے ہر طلوع ہوتا سورج فاقے، محرومی اور ذلت کا پیغام بن کر ابھرتا ہے۔ آکسفیم کی حالیہ رپورٹ نے اس تلخ حقیقت کو پھر سے ہمارے سامنے لاکھڑا کیا ہے:صرف ایک سال کے دوران امریکہ کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں 365 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، یعنی روزانہ ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ! یہ اعداد و شمار فوربز کی رئیل ٹائم بلینیئر لسٹ سے لیے گئے ہیں۔ صرف ایلون مسک کی...
    ان دنوں وفاقی کابینہ کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی بحث زور شور سے جاری رہی۔ حافظ جنرل عاصم منیر کو ملنے والے اس اعزاز کے حق اور مخالفت میں آپ جو مرضی رائے قائم کر لیں، لیکن اس فیصلے کی تہہ میں کارفرما سچائی یہی ہےکہ جس کے حق میں وفاقی کابینہ نے فیصلہ صادر کیا ہے۔صدرجنرل ایوب خان خطےکے پہلے 5ستاروں والے فیلڈ مارشل جنرل تھے۔ اب جنرل عاصم منیرتیسرےجنرل ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ جنرل عاصم منیر کا منفرد اعزاز و مقام یہ ہے کہ انہوں نے کوئی مارشل لا ء نہیں لگایا، وہ حاضر سروس چیف آف آرمی سٹاف ہیں اوران کی...
    جے-ایف 17تھنڈر طیاروں نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران جو کارکردگی دکھائی، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ فرانسیسی ساختہ لڑاکا رافیل طیاروں کو جس بیدردی سے گرایا دنیا میں ان کا مذاق بنایا،اسے دنیا کبھی نہیں بھولے گی۔خود رافیل بنانے والی فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی بھی ابھی تک سکتے اور صدمے کے عالم میں ہے اور اس کیفیت سے باہر نہیں نکل سکی۔رافیل کی مارکیٹ ویلیو 7 مئی سے پہلے 7 ارب پاکستانی روپے تھی۔جو اتنی گرچکی ہے کہ دنیا میں کوئی اب اس کا خریدار نہیں رہا۔انڈونیشیا نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو بڑے پیمانے پر رافیل کی خریداری کا جو آرڈر دیا تھا اسے منسوخ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا نے جے ایف 17...
    لاہور: پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل  جیت لیا۔  ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست دی۔ نو ہزار ڈالر انعام رقم والی چیمپئن شپ میں اشعب نے بغیر کوئی گیم ہارے اپنی برتری ثابت کی۔ اشعب کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، دس بارہ اور گیارہ نو رہا، یہ مجموعی طورپر اشعب کا  چھٹا ٹائٹل ہے۔
    بھارتی پروپیگنڈا کے باوجود آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن، مثبت کوششوں کا اعتراف۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی صحافی کو آئی ایم ایف ترجمان نے کیوں شرمندہ کیا؟ آئی ایم ایف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جاری پروپیگنڈت کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اضافی فنڈنگ کے لیے پاکستان نے تمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔ آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بورڈ نے پاکستان کے لیے فنڈنگ سے اتفاق کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مطلوبہ اصلاحات پر پیشرفت کی اور تمام ضروری شرائط کو پورا کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیارکرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا، سسٹم کے کمزور ہونے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر کیا تھا ، سندھ حکومت کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یادرہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں...
    بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ان کے نام ہٹا دیے تھے جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے سب کی توجہ سمیٹی۔ماہرہ خان بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی...
    بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا جب کہ اس سے قبل پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت مسلسل جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کرتارہا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بارہا جنگ بندی میں امریکی کردار کی تردید کی جاتی رہی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انکشاف کیا کہ  امریکی نائب صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے میں تھے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر  نے کہا کہ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ روبیو کا مجھ سے رابطہ ہوا، کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر وینس نے وزیراعظم مودی سے رابطہ کیا۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ذلت...
    پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی نغمہ وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور علاسی کرتا ہے جس کو گلوکار اور کمپوزر واجد سعید نے پیش کیا ہے۔ لہو گرما دینے والے اس نغمے کے ولولہ انگیز بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں۔ جس میں سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم، جیسے دل گرما دینے والے بہترین بول شامل ہیں۔ نغمے میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے امن کی خواہش اور دفاعی تیاری کا پیغام دیا گیا ہے۔ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” حالیہ جنگ میں کامیابی پر قوم کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔ Post...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم  برآمد اور تقسیم کی ہے۔ نیب کی جانب سے سہ ماہی وصولیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقوم میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں بتایاگیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کا آگے انا خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ Post Views: 5
    لندن (اوصاف نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 21 مئی کی شام دلی سے سرینگر جانیوالی بھارتی پرواز اچانک ڈاواں ڈھول ہوگئی ، فضا میں ہچکولے کھانے لگی ، کیونکہ خرابی موسم کے باعث مسافروں سے بھرا طیارہ شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اگلہ حصہ بھی ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ عملے نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ناردرن کنٹرول (انڈین ایئر فورس) سے بین الاقوامی سرحد کی طرف بائیں جانب جانے کی اجازت مانگی لیکن اسے منظوری نہیں ملی۔ 220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز...
    اسلام آباد: ’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے معروف تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجرا کردیا گیا۔ سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک  کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے  میں جنوبی ایشیا کی تاریخی  تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا، جس میں مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی  واضح برتری کے  تذکرے کے ساتھ ساتھ  جنگ کو خارج از امکان قرار دیا گیا  ہے کیوں کہ  دفاعی طاقت کا توازن بحال ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں  مئی کی فتح کو ’’پاکستان کا شاندار ترین لمحہ‘‘ قرار دیا گیا۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ جو  چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا، نے...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈرونز، فرانس کی ٹیکنالوجی اور بھارت کو حاصل امریکہ کی سرپرستی کے باوجود پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے، اس عظیم کامیابی پر پوری قوم سر بسجود ہوکر شکر بجا لاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز اتحاد و وحدت ہے، اگر یہ قائم رہے توہم ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دشمن کم ظرف اور ظالم ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہی دیکھ لیں کتنا بڑا ظالم جابر اور متعصب ہندو ہے، اس نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں پر ظلم...
    برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد 11,048 تھی۔ مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 109,343 افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔ 24-2023 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا۔ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کو تناسب 33 فیصد رہا۔ مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبر 8,069 کے ساتھ افغانیوں کا رہا۔ Post Views: 2
    بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر کونسلر صائمہ سلیم نے کرارا جواب دے دیا۔ کونسلر صائمہ سلیم نے کہا بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی، پانی جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیےعالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں مصروف ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے معروف تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجرا کردیا گیا۔ سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا، جس میں مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی واضح برتری کے تذکرے کے ساتھ ساتھ جنگ کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے کیوں کہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں مئی کی فتح کو ’’پاکستان کا شاندار ترین لمحہ‘‘ قرار دیا گیا۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین...
     اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے  گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی کا سلسلہ مختلف علاقوں میں جاری ہے تاہم دریائے نیلم میں پانی کی کمی کے حوالے سےگزشتہ چند دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں  کہ بھارت نے کشن گنگا ڈیم بند کر کے دریائے نیلم کا پانی روک دیا، جس کی وجہ سے دریا میں پانی کی شدید کمی واقع ہو گئی ہے۔ تاہم جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ دریائے نیلم میں پانی کی روانی تو روزمرہ کی طرح جاری ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ نوجوانوں نے تاوبٹ کے علاقے سے یہ افواہ پھیلائی، جس میں کہا گیا کہ انڈیا کی جانب سے کشن گنگا ڈیم بند کر دینے کی وجہ...
    امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے جنگی جنون پر تیشہ چلاتے ہوئے انھیں آئینہ دکھا دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ’’بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا‘‘۔ پروفیسر فیئر نے اپنے مدلل انداز میں کہا کہ ’’ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو۔ موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو‘‘۔ انہوں نے بھارت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت نے بے بنیاد دعوے...
    پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم" جاری کر دیا گیا۔  یہ ملی نغمہ وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور علاسی کرتا ہے جس کو گلوکار اور کمپوزر واجد سعید نے پیش کیا ہے۔ لہو گرما دینے والے اس نغمے کے ولولہ انگیز بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں۔ جس میں سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم، جیسے دل گرما دینے والے بہترین بول شامل ہیں۔ نغمے میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے امن کی خواہش اور دفاعی تیاری کا پیغام دیا گیا ہے۔ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم" حالیہ جنگ میں کامیابی پر قوم کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا ،آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ،آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان...
    کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا مسئلہ دہشت گردی نہیں ہے اس کا مسئلہ پاکستان ، اسلام اور مسلمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بتاؤں گا کہ اس خطے میں دہشت گردی کا جو سب سے بڑا اسپانسر ہے وہ خود بھارت ہے۔ حامد میر نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے انہوں نے مسلمانوں، عیسائیوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بہت بڑی تحریک شروع کر دی ہے اور ان کا اصل مقصد بھارت کو اکھنڈ بھارت بنانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود تمام...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، اس دوران مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، مہنگائی کو 5 سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کسی اہم عہدیدار کے ساتھ اس وفد کی کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔...
     برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی فہرست میں پاکستانی شہریوں نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔برطانوی وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برس 11 ہزار 48 پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343 درخواستوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔یہ اعداد و شمار ایک دلچسپ موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ 2023-24 کے دوران پاکستانی شہری سیاسی پناہ کے خواہاں افراد میں تیسرے نمبر پر تھے۔ اس سال ان کا پہلے نمبر پر آنا ایک قابل ذکر تبدیلی ہے۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرکے برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین میں سے 33 فیصد نے سیاسی پناہ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار کو چھپانے سے متعلق مودی سرکار کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو پار ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی کردار واضح ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ امریکا میں مختلف ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں سیفر پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کسی اہم عہدیدار کے ساتھ اس وفد کی کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔ اس وفد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی “کنچن جنگا” سر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نائلہ کیانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نائلہ کیانی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ نائلہ کیانی کی کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاکستانی خواتین کے حوصلے اور صلاحیتوں کا بھی مظہر ہے۔” وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوہ پیمائی جیسے کٹھن اور جان جوکھم والے کھیل میں خواتین کا بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ مکمل ہوگیا۔ یہ دورہ 19 مئی سے شروع ہوا تھا، جس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ، اقتصادی اصلاحات اور پالیسی معاملات پر تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کیے گئے۔ مشن کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں آئندہ دنوں میں بجٹ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ اگلا جائزہ اجلاس رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام سے ہونے والی بات...
    آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان  سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ   بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی   میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود  جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی  صدر  کی کوششوں  کی قدر کرتے ہیں۔...
    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، اس دوران مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔...
    سلامتی کونسل مباحثے میں صائمہ سلیم نے کہا کہ اگر بھارت واقعی امن، سلامتی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی کونسلر صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کر کے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز کرے۔ ذرائع کے مطابق صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی بیان پر ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ بھارت کی گول مول باتیں...
    امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ—فائل فوٹو امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، رضوان سعید شیخرضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی...
     ویب ڈیسک: آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، بجٹ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔  اگلا جائزہ اجلاس رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا، آئی ایم ایف کے مطابق بجٹ تجاویز، اقتصادی پالیسی اور اصلاحات سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، بجٹ تجاویز پر بات چیت آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔  آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے، اقتصادی پائیداری کو بہتر بنایا جائے اور توانائی کے شعبے میں لاگت کم کی جائے، پاکستانی حکام نے مالیاتی استحکام سے متعلق عزم کو دہرایا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی...
    شارجہ(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور لیجنڈس شارجہ کے تاریخی میدان پر پاکستان میں مشہور کرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اور شاہد آفریدی بھی ٹیپ بال کرکٹ ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنے کو تیار ہیں۔ انضمام الحق نے نجی چینل کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کر کوئی ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش نظر آئے اور...
    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’سر‘ لا کر دیں۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں، جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے لیکن ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نام نہاد لبرلز کو بھی ٹھیک کرنا پڑے گا، خضدار واقعے کے بعد پھر قومی اتحاد کی فضا واپس آگئی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 258 فوجی ہلاک کیے ہیں۔
    اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا اور اس کے مطابق فورسز کی جگہ بدلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن جاری ہے اگر 22 اپریل کو ہم نے جس طرح کی کارروائیاں دیکھی تھیں ایسا کچھ ہوا تو جواب دیا جائے گا، ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے۔واضح رہے کہ نریندر مودی اور جے شنکر کے تبصروں پر پاکستان کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
    حمیداللہ بھٹی عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی نگہبانی اتحادی ممالک سے کراتی ہیں اِس تناظر میں سات عشروں تک امریکہ کے لیے پاکستان جبکہ روس کے لیے بھارت نے کام کیا لیکن اب حالات کروٹ لے چکے ہیں۔ روس اتحادی ممالک کواسلحہ وتیل توفراہم کرتا ہے لیکن کمزور معیشت کی بناپر مالی تعاون کے قابل نہیں رہا جبکہ امریکی پالیسی اب یہ ہے کہ مہنگا اسلحہ فروخت کرو اور بھاری سرمایہ کاری بھی حاصل کرو جس نے نئی عالمی تقسیم کو جنم دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں جوہری ممالک نے بھی اپنے نئے سرپرستوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اب امریکہ کے لیے بھارت اہم ہے جبکہ چینی سرپرستی پاکستان کو حاصل ہے ۔رواں ماہ چھ سے دس مئی...
    افتخار گیلانی   پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت اور پھر اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی فوجی معرکہ آرائی، جو تقریباً باضابطہ جنگ کے قریب آن پہنچی تھی کے بعد پانچ گروپوں میں ہندوستانی پارلیامنٹ کے 59 اراکین دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی بیانیہ کا توڑ کرنے کی مہم پر نکل پڑے ہیں۔ملک میں گو کہ آج کل مسلمانو ں کا قافیہ تنگ ہے ، مگر بھلا ہو پاکستان کے ساتھ تصادم کا، اس قافلہ میں 11 مسلمانوں کو شامل کردیا گیا ہے ، یعنی 18.64فیصد۔ کاش دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی ان کا یہی تناسب ہوتا۔ خیر ہندوستان میں نرسمہا راؤ سے لے کر منموہن سنگھ کی وزارت اعظمیٰ کے ادوار، جو میں نے بطور صحافی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ خبرنگار خصوصی ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ خضدار میں 21  مئی کو فتنۃ الہندوستان نے بھارت کے حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی آئی ایس...
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے  قوم کے اتحاد  و اتفاق سے  بھارت کو جو تاریخی شکست دی اسے دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے جی ایچ کیو میں ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک  چین  ٹیکنالوجی میں مہارت دینے پر زور دیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے پی سی سی کی کامیابیوں اور مستقبل کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ  2 جون کے بجائے عید کے بعد 10جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے  کی بعض شرائط کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے ریلیف کی بجائے حکومتی اخراجات کم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو رواں ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دریں اثنا، وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون...
    اسلام آباد( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے )و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، خضدار بس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کا حوصلہ اور جذبہ قابل دید ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملائیں گے اور ہر صورت امن قائم کریں گے، بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب وہ سافٹ ٹارگٹ پر اتر آیا ہے، فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، مودی اور اس کے...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔نائلہ کیانی نے کیمپ فور سے کینچن جونگا کی حتمی سمٹ کی جانب سفر شروع کیا تھا ۔ کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچیں اور  8586 میٹر بلند کینچن جونگا کے ٹاپ پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔کینچن جونگا بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع اور بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے، خواتین کو بتانا...
    اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایوان بالا نے سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، جبکہ دیگر بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی اور بل کی وضاحت نہ ہونے پر شدید اعتراض کیا۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب نے سول کورٹس ترمیمی بل 2025ء پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان کو بل کے حوالے سے اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا کہ یہ بل صوبوں میں منظور ہوچکا ہے۔ اب وفاق کی سطح پر پیش کیا گیا ہے اور یہ بل متعلقہ...
    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کیلئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے الزامات محض پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن دفاع اس کا آئینی اور بین الاقوامی حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر سرحد پار...
    ضلع کرم پاراچنار کے زیر اہتمام آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس نہایت جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں علماء سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس برادران نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس...
    ہر سوچنے والے انسان کے ذہن میں یہ سوال ضرورت اٹھتا ہے کہ بانی پاکستان ‘ اپنے تراشے ہوئے ملک کو کیسا بنانا چاہتے تھے؟ کیسا دیکھنا چاہتے تھے؟ یہ سوال حد درجہ سنجیدہ ہے۔ ‘تسلیم کیجیے یا نہ کیجیے۔ نئی نسل اور پرانی نسل کے ان گنت افراد‘ اپنے ملک کی تشکیل کے متعلق ابہام کا شکار ہیں۔ یہ ان کا قصور نہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری سرپرستی میں‘ جناح صاحب پر ہم نے عقیدت کا ایسا غلاف چڑھا دیا ہے ‘ جسے چاک کر کے دلیل پر‘ بنیادی سوالات پوچھنے کی ممانعت سی ہے۔ زمینی حقائق کے مطابق عرض کر رہا ہوں۔ جسے بڑے جہاندیدہ لوگ بھی دبے لفظوں میں بیان کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان بنا...
    کبھی سنا کرتے تھے کہ شاہراہ ریشم پر تجارتی قافلے چلا کرتے تھے۔ ان راہوں پر مال تجارت سے لدے ہوئے خچروں کی گھنٹیاں سنا کرتے تھے۔ تھوڑے فاصلوں پر ان کاررواں کے لیے سرائے، قدیم ہوٹل اور کہیں ایک تندور والی روٹیاں تازہ تازہ مسحور کن خوشبو سے رچی بسی جو بھوک کو بھی دور سے آواز دے کر قریب بلا لیتی تھی اور اپنی مٹی کی ہانڈی سے سالن نکال کر تاجر کو پیش کر دیتی اور پھر قریبی کنوئیں کا ٹھنڈا پانی پی کر تاجر سیر ہو کر اٹھتا اور یوں تجارتی قافلے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے یورپ کے ملک ملک، نگر نگر بھی مال تجارت فروخت کرتے تھے۔ یہ شاہراہ ریشم جو قدیم زمانے...
    پاکستان High level of food insecurity خوراک کی کمی کی بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم Food and Agriculture Organization کی Global Report 2025 میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد خوراک کی بدترین عدم دستیابی کا شکار ہوئے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختون خوا صوبوں کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی 22 فیصد آبادی کے لیے تین وقت کا کھانا ملنا بہت مشکل رہا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں وہ 1.7 ملین افراد بھی شامل ہیں جو شدید ایمرجنسی کی صورتحال میں خوراک سے محروم رہے۔ اس رپورٹ میں یہ...