احسن آباد میںسوتیلے باپ کے ہاتھوں جوان بیٹا بے دردی سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کی لالچ میں مبینہ طور پر جوان بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے احسن آباد نور محمد گوٹھ عائشہ مسجد قریب سے زمین میں دفن ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی گلا کٹی ہوئی لاش ملی، مقتول کی شناخت 28سالہ اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ مقتول نوجوان اسد کے قتل کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اس کی ماں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جس میں مقتول اسد کے سوتیلے باپ توقیر کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق سوتیلے باپ اور مقتول اسد کے درمیان پلاٹ کا تنازعہ تھا، اور چند ماہ سے 60 گز پلاٹ پر جھگڑا چل رہا تھا، جس پرملزم باپ نے سوتیلے بیٹے کا قتل کیا۔سوتیلے باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد گھر میں موجود ریتی کے ڈھیر میں دفنا دیا تھا، اور ملزم اپنی تین بیٹیوں کو لے کر فرار ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مقتول اسد سوتیلے باپ کو جائیداد اپنی ماں کے نام کرنے کا کہتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم باپ توقیر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔مقتول نوجوان اسد کی والدہ نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ چیزوں کا جائزہ لینے پر پتا چلا کہ گھر میں پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر میں کمبل دبا ہوا ہے ، جب میں نے کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔ اسد نے والد سے مکان ان کے نام کرنے کو کہا تھا جس پر ہلکی پھلکی تلخی ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا اکثر اپنے سوتیلے باپ سے جھگڑا رہتا تھا، ماں بنگلے میں ماسی کا کام کرتی ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ مقتول کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں اس کا سوتیلا باپ ملوث ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقتول اسد
پڑھیں:
قصور: کھیت سے گلا کٹی ہوئی ملنے والی لڑکی دم توڑ گئی، مقدمہ درج
فائل فوٹوقصور کے قصبےکوٹ رادھاکشن میں کھیت سے شدید زخمی حالت میں ملنے والی 14سالہ لڑکی دم توڑ گئی، لڑکی کا گلا کٹا ہوا تھا۔
پولیس کو کھیت سے آلہ قتل اور ایک بیگ ملا ہے، آلہ قتل پر انگلیوں کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اسے امانتاً سپردِ خاک کردیا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کے مطابق 14 سالہ نامعلوم لڑکی شدید زخمی حالت میں کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھمبہ کلاں میں کھیت سے ملی، اسے اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ دم توڑ گئی، ابتدائی اطلاع کے مطابق لوگوں نے لڑکی کے ساتھ ایک عورت اور مرد کو دیکھا تھا۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، جو لڑکی کے ورثاء اور ملزموں کو تلاش کر رہی ہیں۔
پوسٹمارٹم کے بعد لڑکی کی لاش امانتاً قصور میں دفن کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔