بشری بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط و انگوٹھے کے نشان پر عدالت برہم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )ڈی چوک احتجاج کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران بشری بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط و انگوٹھے کے نشان پر عدالت برہم ہو گئی سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی.
(جاری ہے)
دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل درخواست گزار پر اظہار برہمی کیا جج نے ریمارکس دیے کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں اس موقع پر وکلا کی جانب سے ملزمہ بشری بی بی کا سادہ کاغذ پر دستخظ اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہو سکتا میں نے آپ کو انتظار نہیں کرایا، میں فیصلہ لکھوا رہا تھا، وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کر رہا ہوں.
جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ جب عدالتی حکم نامہ نکلے گا اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگے گا عدالت نے وکیل ڈاکٹر قدیر خواجہ کے بولنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یقین کرنا سیکھیں، عدالت پر یقین کیا کریں آپ یقین کریں گے تو لوگ پھر آپ پر یقین کریں گے. واضح رہے کہ بشری بی بی کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں جن میں تھانہ سیکرٹریٹ میں 3،تھانہ مارگلہ میں 2،تھانہ کراچی کمپنی میں 2 مقدمات درج ہیں اسی طرح تھانہ رمنا میں 2، تھانہ ترنول، کوہسار، آبپارہ اور کھنہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل،استغاثہ نے کارروائی مکمل کر لی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا.(جاری ہے)
عمران خان کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے. تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کی تینوں بہنیں اور بشری بی بی کی بھابی مہرالنسا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی.