بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ اور نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے جماعت اسلامی ایوان کے اندر وباہر حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے ہر قسم کی آئینی جدوجہد کر رہی ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان کے تمام مسائل کیخلاف جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جو جدوجہد شروع کیا ہے اس کی ہر سطح پر تائید کی جارہی ہے ۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو سلگتے مسائل مشکلات سے نجات دلائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفسیر سلطان محمدکاکڑ،فینانس سیکرٹری سلطان محمدمحنتی ودیگرضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اراکین اجلاس میں اراکین کے استصواب اورامیر صوبہ کی مشاورت سے بشیرا حمدماندائی کو جماعت اسلامی ضلع نصیرآباد کا امیر ضلع مقرر کردیا۔ اراکین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس کے کارکن وہمدردبلوچ پشتون بیلٹ سمیت ہر طرف موجود ہیں جماعت اسلامی کی جدوجہد کی بدولت ہی بلوچستان کے عوام کو حقوق میسرہوسکتی ہے لے امنی لوٹ مار اورظلم وجبر کا خاتمہ ہوگا لسانیت فرقہ واریت ہمیں تقسیم درتقسیم کے ہربے ہیں جس سے نکلنے کا راستہ اتحادویکجہتی ہے جماعت اسلامی ہی اتحادیکجہتی اورحقوق کے حصول کابہترین پلیٹ فارم ہے کئی دہائیوں سے عوام نے قومیت ومذہب کے نام پر بلوچستان میں کئی لوگوں کو کامیاب کیا مگر نہ حقوق مل سکے اورنہ ہی نفاذ اسلام کی جدوجہد میں تیزی آئی ان شاء اللہ جماعت اسلامی سب کو حقوق کی فراہمی اتحاد ویکجہتی کے ذریعے کامیابی کی طرف لیکر جائیں گے۔ جماعت اسلامی نے اہل بلوچستان کو حقوق ،انصاف ،عدل کی فراہمی ،مظالم سے نجات کیلئے حقوق بلوچستا ن مہم شروع کر رکھی ہے اس مہم میں بلوچستان کے تمام بلوچ پشتون علاقوں وعوام کو حقوق میسر آسکتی ہے ظلم وزیادتیوں، ناانصافی، لوٹ مار، بھتا خوری ، لاپتا افراد ، اغواء برائے تاوان ، بارڈروتجارت اور کاروبار کی بندش،مصورکاکڑکی عدم بازیابی ،بلوچستان میں وفاق ،سیکورٹی اداروں ،حکومتوں اورانتظامیہ کے مظالم ناانصافی کے خلاف جماعت اسلامی عوام کو متحد کر رہی ہے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان بھر کے تمام اقوام وعلاقوں کے مسائل کواجاگر اورحل کے حوالے سے جو کرادر اداکیا ہے وہ قابل تقلید وقابل تعریف ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو کو حقوق
پڑھیں:
پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-20
لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے جماعت اسلامی قصور کے رہنما مجاہد حسین کے جواں سالہ بیٹے معیز حسین کی پیشہ ور مجروموں کے دو گرہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، قانو ن نافذ کرنے والے ادارے، سی سی ڈی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب اس واقعے کا فی الفور نوٹس لے کر ذمہ داران کو انصاف کے کہٹرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں خاص طور پر اغوا برائے تاوان، کمسن بچوں کے بداخلاقی کے دوران قتل اور غیر ملکیوں سے ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ، حکومت پنجاب اور پولیس دونوں کی کارگردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داری سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز پوش اور گنجان آباد محلوں اہم تجارتی مراکز میں ڈاکہ زنی دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ مار وہیکل تھفٹ کی دلیرانہ وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔جب خوشحالی ہوتی ہے تو جرائم بھی کم ہوتے ہیں۔ جن ممالک یا معاشروں میں غربت، افلاس، ناخواندگی، بے ہنگم آبادی اور لاشعوری مجبوریاں ہوں گی وہاں جرائم کو مستقل قابو نہیں کیا جا سکتا۔