توشہ خانہ ٹو؛ بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے مزید 2 گواہ طلب کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئےجبکہ بشریٰ بی بی غیر حاضر تھیں۔ وکلاء صفائی ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔
وکلاء صفائی نے استغاثہ کے پانچویں گواہ طلعت پرجرح مکمل کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں اب تک 7 گواہان کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے۔ ایف آئی اے کے گواہ شفقت محمود،طلعت محمود اور عمر صدیق بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ ان کی اہلیہ کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی، احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں، 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں اور 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لی تھیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی، احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔