انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے،مولانا فضل الرحمان کا تارکین وطن کی کشتی حادثہ پررد عمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دعاء ہے کہ اللہ کریم کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت فرمائے۔
انہوںنے کہاکہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ جوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لاشوں کی وطن واپسی سمیت متاثرہ خاندانوں کو درست معلومات فراہم کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے کہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔انہوںنے کہاکہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مولانا فضل الرحمان انہوںنے کہاکہ
پڑھیں:
حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔