چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی قوم کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے بیجنگ میں موجود سینئر فوجی افسران کے اعزاز میں بیجنگ میں ایک ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ۔
ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر شرکت کی اور رقص اور موسیقی پر مبنی مختلف پرفارمنس کو دیکھا ،تقریب میں شریک سینئر فوجی افسران اور چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اس تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
شی جن پھنگ نے نمائندوں سے ہاتھ ملایا، مبارکباد کا تبادلہ کیا، ان کی صحت اور حالات زندگی کے بارے میں پوچھا اور گزشتہ سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، ملک اور فوج کے غیر معمولی دور اور بڑی کامیابیوں کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔