صحرائے تکلمکان کے گرد گرین بیلٹ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
صحرائے تکلمکان کے گرد گرین بیلٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اعتصام الحق ثاقب
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حکام کے مطابق چین کے سب سے بڑے صحرا ، تکلمکان کو 28 نومبر 2024 کو 3 ہزار 46 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی گرین بیلٹ سے مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے ۔
3, 046 کلومیٹر کے اس وسیع سبز دائرے کے ساتھ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا متحرک صحرا ہے ، جو مشرق سے مغرب تک تقریبا 1,000 کلومیٹر اور شمال سے جنوب تک 400 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ۔صحرا کو گرین بیلٹ سے مکمل طور پر گھیرے میں لینے میں 40 سال سے زیادہ کا وقت لگا ہے ۔ 2023 کے آخر تک ، 2,761 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ کی تعمیر کی جا چکی تھی ، جس سے صرف 285 کلومیٹر کا صحرا نامکمل رہ گیا تھا ۔یہ حصہ سب سے مشکل حصہ بھی تھا اور اب اس آخری حصے کو بھی سخت کوششوں کے بعد ، 28 نومبر کو مکمل کر لیا گیا ہے جس سے اب صحرا کے ارد گرد ایک مکمل ماحولیاتی ڈھال تشکیل پا چکی ہے ۔
سنکیانگ کا ہوٹان پریفیکچر ، جو صحرائے تکلمکان کے جنوبی کنارے پر واقع ہے ، تین طرف سے ریت سے گھرا ہوا ہے ۔ یہ جنوبی سنکیانگ میں ریت کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ تھا اور یوں اسے ریت پر قابو پانے میں سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ۔
گھاس کے گرڈ بنانے جیسے متعدد ہدف شدہ اقدامات کرنے کے بعد ، ریت کے طوفان سے یہ متاثرہ علاقہ صحرا ذدگی پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے ۔ گھاس کے وسیع گرڈ ز اب وسیع جالوں سے ملتے جلتے ہیں جو جگہ بدلتے ٹیلوں کو اپنے ہاں روکنے کا کام کرتے ہیں ۔
سنکیانگ کے حکام کے مطابق صحرائے تکلمکان میں یہ متحرک ریتیلے ٹیلے تقریبا 258,400 مربع کلومیٹر پر محیط ہیں اور یہاں ہوا کی رفتار اکثر زیادہ ہوتی ہے جب کہ صحرا میں سالانہ 80 ملی میٹر سے کم بارش ہوتی ہے ۔
چین کے تھری نارتھ شیلٹر بیلٹ فاریسٹ پروگرام کے حصے کے طور پر چار دہائیوں سے زیادہ کی کوششوں کے بعد صحرا ذدگی سے نمٹنے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے شجرکاری پروگرام نے سنکیانگ میں ریت پر قابو پانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ جنگلات کی کوریج کی شرح 1978 میں صرف 1.
2022 میں کیے گئے صحرا اور زمین کے انحطاط کے بارے میں چین کے چھٹے قومی سروے کے مطابق ، سنکیانگ میں صحرا اور ریتیلے زمینی علاقوں میں بالترتیب 1 ، 956 مربع کلومیٹر اور 242.82 مربع کلومیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ تاہم ، بقیہ ریتیلی زمین شدید صحرا اور مٹی کے خراب حالات کی وجہ سے اور بھی بڑے چیلنجز کا باعث بنتی ہے ۔ ان مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ، سنکیانگ نے صحرا ئے تلمکان کے کناروں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ متعارف کروایا ۔
اس منصوبے میں 12.355 بلین یوآن (1.7 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کے تخمینے کے ساتھ تقریبا 2.18 ملین ہیکٹر کے کل علاقے کا احاطہ کیا گیا ہے جہاں صحرا سے نمٹنے کے لئے کام کرنا ہے اور یہ 2030 تک جاری رہے گا ۔ جنگلات لگانے ، گھاس لگانے اور ریت کو بہتر کرنے کے لیے سائنسی اقدامات سمیت دیگر اقدامات اختیار کیے جائیں گے تاکہ صحرا کے کناروں کو بند کیا جا سکے اور صحرا کی توسیع کو روکنے کے لیے حفاظتی جنگل اور گھاس کی پٹی کی تعمیر کی جا سکے ۔ ہوا اور ریت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ریت کے طوفان والے علاقوں میں بھی اہدا ف پر مبنی منصوبے شروع کیے گئے ہیں ۔
یہ چین کے ایک بڑے صحرا کی کہانی ہے لیکن یاد رہے کہ اس طرح کےمنصوبے پورے چین میں اس وقت کام کر رہے ہیں اور زمین کے انحطاط کو روکنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ زمین کی بہتری کے لئے بھی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مربع کلومیٹر گرین بیلٹ چین کے کے لیے گیا ہے ریت کے
پڑھیں:
گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا، ایمل ولی خان
اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میری مٹی اور میرے قوم کے بچوں کے حق کا سوال ہے، مائنز اینڈ منرلز پختونوں اور بلوچوں کے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اگر مل کر فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اجلاس میں دیکھا کہ سینیٹ کے ملازمین سینیٹرز کو اشارے کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا سینیٹ کے ملازمین یہاں اس لیے بیٹھے ہیں کہ سینیٹ اجلاس کی کارروائی’ان کی مرضی’ سے چلائیں، حکومتی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کورم کی نشاندہی باعث شرم ہے، یہ ایک دن کی تنخواہ نہیں چھوڑتے لیکن سینیٹ کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، اراکین سینیٹ کے اندر ہوتے ہیں لیکن کسی کے اشارے پر اجلاس سے باہر ہوتے ہیں۔
صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری نظام بالکل بھی نہیں ہے، دونوں جانب بیٹھے اراکین ایک ہی کمپنی کی پیداوار ہیں، مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ایک ادارے کی خدمت جبکہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا، یہ لوگ کب تک بھاگیں گے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کالا باغ ڈیم پربھی سب ایک تھے، مگر سب ارمان لے کر چلے گئے۔ ان کا مزید کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میری مٹی اور میرے قوم کے بچوں کے حق کا سوال ہے، مائنز اینڈ منرلز پختونوں اور بلوچوں کے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اگر مل کر فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے۔