امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چین کے خلاف سخت موقف رکھنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کواڈ اتحاد کے وزرا خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
مارکو روبیو نے اپنی حلف برداری کے چند ہی گھنٹے بعد بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرا خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جسے چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی جانب قدم قرار دیا جارہا ہے۔
محکمہ خارجہ میں ہوئی اس ملاقات میں چاروں وزرا خارجہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا۔
بعد ازاں مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سمیت کواڈ ممالک کے دیگر دو وزرا خارجہ سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔
کواڈ سن دو ہزار سات میں قائم کیا گیا تھا، چین کی جانب سے اس اتحاد کو ایشین نیٹو بنانے کی کوشش قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلیے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارکو روبیو
پڑھیں:
چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے بھارتی اقدامات کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی. ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا.(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے.
چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے موقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا.