انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مشال یوسفزئی کے وکالت نامے پر اعتراض کیا اور کہا کہ خاتون نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا بار کی جانب سے مشال یوسف زئی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ لائسنس معطلی کے باوجود وہ وکالت نامہ کیسے دستخط کراسکتی ہیں؟

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

عدالت کے روبرو ظہیر شاہ نے یہ بھی کہا کہ مشال یوسف زئی کی جانب سے جعل سازی کیے جانے پر عدالت تادیبی کاروائی کرے۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشال یوسفزئی لائسنس منسوخی کی تردید نہیں کرسکی اور بادی النظر میں یہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ مشال یوسف زئی آئندہ سماعت پر شو کاز نوٹس کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں اور بتائیں کہ کیوں نہ ان کی لائسنس منسوخی کےلیے بار کونسل کو لکھا جائے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ جواب میں مشال یوسفزئی یہ بھی بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مئی جی ایچ کیو حملہ کیس وکالت نامہ جمع لائسنس منسوخی مشال یوسفزئی عدالت نے

پڑھیں:

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا

---فائل فوٹو 

ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔

لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔

نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 کی گھنٹے کی جبکہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے ریاض اور جدہ کی 2 پروازوں میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔

لاہور سے بحرین کی قومی ایئر کی 2 پروازوں میں 4 اور ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ لاہور جدہ کی نجی ایئر کی ایک پرواز میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق  کراچی سے قومی ایئر کی جدہ کی پرواز پی کے 732 میں سوا 6 گھنٹے جبکہ کراچی سے نجی ایئرکی دبئی کی پروازوں پی اے 110، 111 میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق اہم حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
  • الیکشن کمیشن نے  انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے   
  • پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے