Nawaiwaqt:
2025-11-07@07:17:55 GMT

بختاور بھٹو کی سالگرہ آج جوش و خروش سے منائی جائے گی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

بختاور بھٹو کی سالگرہ آج جوش و خروش سے منائی جائے گی

لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی35 ویں سالگرہ آج بروز  ہفتہ  لاہور سمیت ملک بھر میں پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج دوپہر سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے قائدین،تنظیمی عہدیدار، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کی سپورٹ چاہتے ہیں تو اس طرح کی کسی بات میں پی پی شراکت داری نہیں کرسکتی۔

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے قبل شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی حصے پر ہمارا موقف واضح ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کو دیے گئے اختیارات کبھی واپس نہیں لے سکتی، ایسے کسی پروپوزل کی حمایت نہیں کرسکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام، اداروں کے انتظامی طور پر کام اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بہتری آسکتی ہے تو سپورٹ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں آئینی ترمیم: پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کردیے
  • رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے منتقل
  • اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، شازیہ مری
  • 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شروع
  • سندھ حکومت جامعات کو درپیش مالی بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسماعیل راہو
  • 27 ویں آئینی ترمیم پر منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینگے، وزیر پارلیمانی امور
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کا متبادل حریف
  • پیپلز پارٹی کا 27ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کے رول بیک کی کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کا 27ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کے رول بیک کے کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ
  • 27ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے، اسد قیصر